AJK News Digital

AJK News Digital news page

01/09/2025

پردیس میں رہتے ہوئے اب کسی عید یا شادی پر گھر جانے کا اتنا دل نہیں کرتا جتنا بند مطلب بند نعرے کے لیے سڑکوں پر مزاحمت کرنے والوں کے ساتھ ہونے کا دل کرتا ہے سڑکوں پر موجود ہر مزاحمت کار کو اوورسیز کشمیریوں کی طرف سے سلام عقیدت

25/08/2025

جس ویلے او برصغیر آسا
اس ویلے وی اے جموں کشمیر آسا
ایک دفعہ پوری ویڈیو غور سے سنیں ۔اور لائیک شئیر اور کیمنٹ ضرور کریں ۔شکریہ

24/08/2025

میرا دیس

جامہ مسجد فاروق اعظم اسلام نگر پتن شیر خان
24/08/2025

جامہ مسجد فاروق اعظم اسلام نگر پتن شیر خان

18/08/2025
جدائی پر شدید دکھ لیکن شہادت دیکھ کر یہ تمناء کہ اللہ پاک ایسی شہادت ہمیں بھی نصیب فرمائے صبح کی اذان اور نماز پڑھانے کے...
17/08/2025

جدائی پر شدید دکھ لیکن شہادت دیکھ کر یہ تمناء کہ اللہ پاک ایسی شہادت ہمیں بھی نصیب فرمائے صبح کی اذان اور نماز پڑھانے کے لیے جانے والا 18 سال کا نوجوان پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی ماں باپ کے بڑھاپے کا واحد سہارا جوانی کی بہاروں کے خواب سجائے شہادت کے اعلی رتبہ پر پہنچ گیا اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک شہادت قبول فرمائے اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 😭

11/08/2025

میں، اے جے کے نیوز پیج ایڈمن واضح کرتا ہوں کہ میں اپنی ذاتی معلومات اور تصاویر کے استعمال کے لیے فیس بک یا میٹا کو کوئی اجازت نہیں دیتا۔
کل ایک اہم دن ہے جس پر رات 9:20 بجے باضابطہ مہر لگائی گئی ہے اور یہ خبر ٹی وی پر نشر کی گئی ہے۔ فیس بک کے نئے قوانین کل سے نافذ ہوں گے جو آپ کی تصاویر کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔
مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ براہِ کرم اس پیغام کو کاپی کریں اور اپنے پروفائل پر ایک نیا پوسٹ بنا کر پیسٹ کریں۔ جو لوگ ایسا نہیں کریں گے، انہیں اجازت دینے والا سمجھا جائے گا۔
پرائیویسی کی خلاف ورزی پر قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔
میں اپنی ذاتی معلومات اور تصاویر کے استعمال کے لیے فیس بک یا میٹا کو کوئی اجازت نہیںں دیتا

اب  تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں۔ ننھے منے معصوم پھول اور کلیاں اپنے بستے سنبھالے سکولوں کا رُخ کری...
10/08/2025

اب تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں۔ ننھے منے معصوم پھول اور کلیاں اپنے بستے سنبھالے سکولوں کا رُخ کریں گی۔ گاؤں کے زیادہ تر بچے پیدل آتے جاتے ہیں، اور صبح سویرے جب بڑی گھاس پر اوس جمی ہو، تو اُن کا یونیفارم بھیگ جاتا ہے اور جوتوں میں پانی چلا جاتا ہے۔ ایسے میں وہ دن بھر بے سکونی محسوس کرتے ہیں۔

لہٰذا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی زمینوں سے راستے صاف اور ہموار بنا لیں، تاکہ سب کے لیے آسانی ہو۔ بالخصوص اس موسم میں سانپ اور دیگر نقصان دہ جاندار زیادہ ہوتے ہیں، اور صاف راستوں سے اُن کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

اللہ پاک سب بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اُن کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے ہمارے علاقے میں زیادہ گاجر بوٹی پائی جاتی ہےتمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ ان راستوں کو بھی صاف کیا جائے کیونکہ سب سے زیادہ کپڑوں کو وہیں گندا کرتی ہے

منگ پوٹھ کالاں پتن شیر خان سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر کو سرلے سراٹ ہے مقام پر آگ لگنے سے ڈرائیو جابر استاد فرام دانا کا...
03/08/2025

منگ پوٹھ کالاں پتن شیر خان سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر کو سرلے سراٹ ہے مقام پر آگ لگنے سے ڈرائیو جابر استاد فرام دانا کافی جل گئے ہیں ابتدائی علاج کے بعد انکو راولپنڈی ریفر کیا گیا ہے
تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ مولا پاک جابر استاد کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے آمین

25/07/2025

میں وی رکشہ چلاسا

20/07/2025

عورت کو تو جنگ میں بھی مارنے کی اجازت نہیں
لوگ انہیں محبت میں مار دیتے ہیں

ہجیرہ حاملہ خاتون اپنے پاٶں پر چل کر ڈاکٹروں کے پاس آئیں واپس چار کندھوں پر صندوق میں پیک ہوکر قبرستان پُہنچ گئیں۔اطلاعا...
19/07/2025

ہجیرہ حاملہ خاتون اپنے پاٶں پر چل کر ڈاکٹروں کے پاس آئیں واپس چار کندھوں پر صندوق میں پیک ہوکر قبرستان پُہنچ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق ہجیرہ کے نواحی گاٶں رکڑ پساری کے رہائشی برکت حُسین مرحوم کی بیٹی اور جہانگیر برکت اور ادریس برکت کی بہن اور محمد طاہر کی زوجہ گزشتہ روز ہجیرہ معید میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر شنیلہ قیوم کے پاس اپنے پاٶں پر چل کر خود آئیں۔واپس چار کندھوں پر قبرستان پُہنچ گئیں۔

ورثاء کے مطابق خاتون چار ماہ کی حاملہ تھیں،اور حمل کی کُچھ پیچیدگیوں کا سامنا تھا،گزشتہ دنوں الٹراساٶنڈ کروایا گیا تو پتہ چلا کے ماں کے پیٹ میں موجود حمل کی گروتھ رُک چُکی ہے۔جسکی وجہ سے خاتون کو نارمل درد کا سامنا تھا،گزشتہ روز خاتون روٹین چیک اپ کے لیے معید میڈیکیل کمپلیکس آئیں تو ڈکٹر شنیلہ قیوم نے مشورہ دیا کہ آپریشن کرکے حمل کو ضائع کرنا پڑے گا،نہیں تو بعد میں بچے کے ساتھ ساتھ حاملہ خاتون کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

خاتون کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی غفلت اور غلط انجکشن کی وجہ سے میری بہن کا انتقال ہوا،آپریشن تھیٹر سے باہر آنے کے بعد ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون کی دوران آپریشن ڈیتھ ہوچُکی ہے۔بھائی نے اپنی بہن کی لاش ہسپتال سے اُٹھانے سے اُسوقت انکار کیا اور ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا،تاہم علاقے کے کُچھ بڑوں نے سمجھا کر لواحقین کو لاش گھر لانے پر راضی کیا،جسے کل آہوں و سسکیوں میں سُپرد خاک کردیا گیا ہے،مرحومہ کی دو سالہ چھوٹی بچی بھی ہے۔

ہماری رات کو وُرثاء کے کُچھ افراد سے بات ہوئی جس میں اُن کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے یا ناں کرنے کا فیصلہ مشاورت کے ساتھ آج کیا جائے گا۔

دوسری طرف اس واقعے کے بعد عوام علاقہ میں شدید غم و غُصہ پایا جاتا ہے،عوام علاقہ کا کہنا ہیکہ ایک طرف سرکاری ہسپتال میں علاج کی سہولیات میسر نہیں جبکہ دوسری طرف سرکاری ناتجربہ کار ڈاکٹرز پرائیویٹ کلینکس اور اپنے ہسپتال کھول کر لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں،جسکی جیتی جاگتی مثال ہجیرہ ہسپتال کی سرکاری ڈاکٹر شنیلہ قیوم کی طرف سے معید میڈیکل کمپلیکس چلانا اور لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنا زندہ مثال ہے۔

عوام علاقہ اور تحصیل ہجیرہ کے شھریوں کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ،تحصیل انتظامیہ ہجیرہ،ضلعی انتظامیہ ہجیرہ،سیکرٹری ہیلتھ،وزیر صحت آزادکشمیر سے مطالبہ ہیکہ اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور آزادانہ تحقیقات کروا کر مُجرمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

نوٹ!!!!

اوپر بیان کیا گیا موقف متاثرہ فیملی اور عوام علاقہ کا ہے،اگر معید میڈیکل کمپلیکس کی طرف سے کوئی تصدیقی یا تردیدی بیان سامنے آیا تو وہ بھی پبلک کیا جاے گا۔

Address

New Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AJK News Digital:

Share

AJK NEWS

اے جے کے نیوز نہ صرف آزاد کشمیر میں بسنے والے لاکھوں کشمیریوں کا ترجمان ہے بلکہ اے جے کے نیوز مظلوموں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے،پاکستان کے چاروں صوبوں سے خبریں،انٹرنیشنل تازہ ترین خبریں اور تحقیق کو دنیا کے سامنے لانے والا واحد منفرد ادارہ ہے۔اے جے کے نیوز ویب سائٹ اس طریقے سے بنائی گئی ہے جس میں دنیا کی تمام تر اہم خبریں احسن طریقے سے رپورٹ کی جاتی ہیں بالخصوص آزاد کشمیر اور پاکستان کی تمام علاقائی خبریں اے جے کے نیوز کا بنیادی مقصد ہے ۔آزاد کشمیر کے دس اضلاع اور پاکستان کے چار صوبوں سے ہر چھوٹی بڑی علاقائی خبر اپنے قارئین، ناظرین اور وزیٹر تک بچانا ہمارا بنیادی مقصد ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی خبریں بھی اے جے کے نیوز اپنے قارئین تک پہنچاتا ہے۔اے جے کے نیوز کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے ہماری آفیشل ویب سائٹ www.ajknews.net وزٹ کیجئے۔شکریہ