
05/02/2025
پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں موروثی امام بنے ہیں، جنہیں مولانا شاہ کریم نے تاریخی شیعہ امامی اسماعیلی مسلم روایت اور ناس کے عمل کے مطابق نامزد کیا ہے۔ یہ اعلان 5 فروری 2025 کو لزبن میں مولانا شاہ کریم کی وصیت کے بعد امام کے اہل خانہ اور سینئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔ امامت کا نور، حضرت مولانا علی علیہ السلام کی وراثتی جانشینی میں، ہمارے 50ویں امام، مولانا شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو حاصل ہے۔