
09/09/2025
Rescue 1122 Ghizer Update
ہزارہ موٹر وے پر المناک حادثے کے نتیجے میں 5 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں 4 افراد کا تعلق گلگت اور ایک خاتون کا تعلق غذر سے تھا۔
ڈی جی ریسکیو 1122 جناب عظیم اللہ کی ہدایت پر اطلاع ملتے ہی غذر، گلگت اور دیامر سے ریسکیو 1122 کی مورچری وینز رات گئے فوری طور پر روانہ کی گئیں۔
ریسکیو 1122 غذر کی ٹیم نے غذر سے تعلق رکھنے والی مرحومہ کی میت کاغان سے وصول کی، جسے لواحقین کی خواہش کے مطابق پہلے سونیکوٹ جماعت خانہ گلگت اور بعد ازاں آبائی گاؤں شیر قلعہ منتقل کیا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر غذر جناب حبیب الرحمن مسلسل رابطے میں رہے اور ضروری ہدایات جاری کرتے رہے .
انچارج ریسکیو 1122 غذر، راجہ اجمل نذیر نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔