
03/08/2025
جی ایس آر روڈ کی بندش، تحصیل پھنڈر کے لیے اشیائے خوردونوش اور ایندھن کی ترسیل کا مطالبہ
حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث گلگت شندور روڈ (جی ایس آر) شدید متاثر ہونے کی وجہ سے ، تحصیل پھنڈر اور بالائی گوپس کے علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث علاقے میں آٹے، اشیائے خوردونوش اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) گُوپس-یاسین، شیر افضل نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال، حسیب کو ایک اہم مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے اس ہنگامی صورتحال کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے درخواست کی ہے کہ چترال سے اشیائے ضروریہ اور ایندھن کی ترسیل کے لیے نامزد افراد کو این او سی جاری کی جائے، تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرہ علاقوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک جی ایس آر روڈ مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتا اپر چترال کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہی واحد متبادل ہے۔