
15/03/2025
وادی یاسین کیلئے ایک اور اعزاز
ناردرن لائٹ انفنٹری کے بیسویں بی-ایم-ٹی بیج کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقعے پر این ایل آئی سنٹر بونجی میں پروقار تقریب کا انعقاد. تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے علاؤہ عسکری قیادت اور پاسنگ آؤٹ کرنے والے پاک آرمی کے جوانوں کے والدین کو پاکستان آرمی کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا اس موقعے پر یاسین داملگن سے تعلق رکھنے والا پاک آرمی کے جوان طارق حسین کو دوران ٹرینگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے بیج میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا جنہیں پاک آرمی کی جانب سے اعزازی سند اور ایک لاکھ روپے کیشن انعام سے نوازا گیا واضح رہے طارق حسین کا تعلق وادی شہداء یاسین کے ابتدائی گاؤں داملگن سے ہیں۔