Hello Gilgit News

Hello Gilgit News The land of GB is Blend of a Beautiful Calture and loftly snow Dad peaks..Hello Gilgit is Noval and

*کمانڈر ایف سی این اے کا دورہ سکردو؛ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ*کمانڈر ایف سی این اے نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر ...
02/03/2026

*کمانڈر ایف سی این اے کا دورہ سکردو؛ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ*
کمانڈر ایف سی این اے نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ہمراہ سکردو کا دورہ کیا، جہاں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گزشتہ روز احتجاج کے موقع پر سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا اور واضح کیا گیا کہ جن عناصر نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے انہیں ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

کمانڈر ایف سی این اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر بلتستان کے جید علمائے کرام بشمول علامہ آغا باقر الحسینی کے ساتھ ملاقات کی گئی اور رہبرِ معظم آیت اللہ سید
علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی

پریس ریلیز۔ آئی ایس پی آر گلگت آفس۔

گلگت : رہبر معظم  آیت اللہ سید علی خامنہ ائ کی شہادت پر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے صدر انجینئر اقبال رسول صاحب کی قیاد...
01/03/2026

گلگت : رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ائ کی شہادت پر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے صدر انجینئر اقبال رسول صاحب کی قیادت میں اسماعیلی کمیونٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی انجمن امامیہ گلگت سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں مقیم اسماعیلی جماعت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور رہبر معظم کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی ۔ صدر ریجنل کونسل گلگت نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم عالم اسلام کے لیڈر تھے جہنوں نے بلا تفریق مظلوم غزہ کےعوام کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ آج عالم اسلام ایک جراتمند رہنما سے محروم ہوگئے، انہوں نے صیہونیت کی اس بربریت کی بھرپور مذمت کی۔

گلگت: گلگت بلتستان میں بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کے فروغ کے سلسلے میں اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کی پبلک افئیرز...
28/02/2026

گلگت: گلگت بلتستان میں بین
المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کے فروغ کے سلسلے میں اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کی پبلک افئیرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر اصحابِ رسولؐ اور آئمہ کرامؑ کی شان میں مبینہ گستاخانہ مواد کی اشاعت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مرکزی
انجمن امامیہ کے ذمہ داران نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی آمد کو علاقے میں قیامِ امن کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ وفد کی قیادت چیرمین پبلک افیئرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی ریٹائرڈ اے آئی جی سلطان اعظم نےکی، ممتاز مذہبی سکالر الواعظ کریم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایک وسیع سمندر کی مانند ہے اس میں ڈوبنے والا فرد بچ نہیں سکتا یا آگ کی چنگاری کی طرح ہےجہاں غیر ذمہ دارانہ مواد معاشرے میں آگ کی طرح ہی پھیلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی چنگاریاں پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں، لہٰذا گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کو باہمی مشاورت اور سنجیدہ حکمت عملی کے ذریعے ان خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نفرت انگیز مواد کی بروقت روک تھام نہ کی گئی تو خطے کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔ اسماعیلی پبلک افیئرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، بالخصوص اہلِ سنت والجماعت کے علماء سے بھی ملاقات کرے گی اور حکومت و متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے مطالبہ کرے گی کہ نفرت پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کسی کو پُرامن معاشرے کے خلاف سازش کی جرأت نہ ہو۔
اس موقع پر مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے سیکرٹری غلام عباس نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک نامعلوم شخص کی جانب سے بیرونِ ملک سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شانِ صحابہؓ میں گستاخی کی گئی، جسے ایک مخصوص مکتب فکر سے جوڑ کر ردعمل دیا گیا۔ انہوں نے اس امر کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو بلاجواز موردِ الزام ٹھہرانا مناسب نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اہلِ تشیع اس قسم کی کسی بھی گستاخانہ پوسٹ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور صحابہؓ کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
وفد سے خطاب کرتے ہوئے شیخ شرافت حسین اور مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے سینئر نائب صدر شیخ کرامت نے بھی متذکرہ سوشل میڈیا پوسٹ کی مذمت کی اور کہا کہ اہلِ بیتؑ کے ماننے والوں کا کبھی یہ اصول نہیں رہا کہ وہ اصحابِ کرامؓ کی شان میں گستاخی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک نامعلوم فرد کی حرکت کی بنیاد پر پوری ملت کو قصوروار ٹھہرانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علمائے اہلِ بیتؑ ہمیشہ باہمی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی تعلیم دیتے آئے ہیں۔
مقررین نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اصل ملزم کی نشاندہی کر کے اسے گرفتار کیا جائے، اور اہلِ بیتؑ کی شان میں بھی گستاخی ہوتی رہی ہے تو اس کی بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا موقع نہ ملے۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی رابطوں، مکالمے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے گلگت بلتستان میں امن، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔اسماعیلی وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدامات معاشرے میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی گئی کہ سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں سے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

گلگت :  کور کمیٹی سول سوسائٹی حلقہ 2 جوٹیال گلگت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ سیاسی بیان پر شدید ردِعمل کا اظ...
21/02/2026

گلگت : کور کمیٹی سول سوسائٹی حلقہ 2 جوٹیال گلگت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ سیاسی بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے حافظ حفیظ الرحمن، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان، کی جانب سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اضلاع ہنزہ، نگر اور غذر کے عوام کو “اینٹی اسٹیٹ” قرار دینے کے بیان کی سخت مذمت کی۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ بیان نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ ایک محبِ وطن قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ شرکاء نے کہا کہ ہنزہ، نگر اور غذر کے عوام نے ہمیشہ دفاعِ وطن میں صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔ جنگِ آزادی گلگت بلتستان 1948 ہو، 1965 اور 1971 کی جنگیں ہوں یا معرکہ کارگل، ان علاقوں کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں۔ غذر کو “شہداء کی سرزمین” کہا جاتا ہے اور ان اضلاع میں سینکڑوں شہداء کی یادگاریں قومی پرچم کی سربلندی کی گواہی دیتی ہیں۔ جبکہ ہنزہ کے بے شمار غیور سپوتوں نےدفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، اب بھی اعلیٰ افسران عسکری اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح نگر دفاع وطن میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ہیں ۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اندرونِ ملک کارروائیوں میں بھی انہی علاقوں کے سپوتوں نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ایسے میں انہیں “اینٹی اسٹیٹ” قرار دینا حقائق کے منافی اور قربانیوں کی نفی کے مترادف ہے۔ اجلاس میں سوال اٹھایا گیا کہ ملک دشمن عناصر، جو سرکاری املاک اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچاتے اور سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیتے ہیں، ان کے خلاف واضح مؤقف کیوں اختیار نہیں کیا جاتا۔
اجلاس میں مزید واضح کیاگیا کہ ریاست دشمن وہ عناصر ہوتے ہیں جو ہتھیاروں کے زورپر ریاستی رٹ کو چیلنج کریں، ریاست کی سلامتی کومسلح کارروائیوں کے زریعے خطرے میں ڈالیں اور دہشت گردی کو فروغ دیں ،پرامن شہریوں کو جو اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں ،اس زمرے میں شامل کرنا کسی طور مناسب نہیں ۔عوام اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو اسے ریاست دشمنی قرار دینا مناسب نہیں۔ شرکاء کے مطابق جمہوری معاشرے میں مطالبات پیش کرنا ہر شہری کا حق ہے، جبکہ حقیقی ریاست دشمنی وہ ہے جو ہتھیار اٹھا کر ریاستی اداروں کو چیلنج کرنے کی صورت میں سامنے آتی ہے۔
سول سوسائٹی حلقہ 2 جوٹیال نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ سیاسی قیادت اپنے بیان پر نظرِ ثانی کرے اور عوامی جذبات کا احترام کرے، بصورتِ دیگر اس بیان کے خلاف آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کے اعتراف کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

گلگت: اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کی پبلک افئیرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی گلگت کا اعلیٰ سطحی وفد چیرمین سلطان اعظم کی قیادت میں...
19/02/2026

گلگت:
اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کی پبلک افئیرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی گلگت کا اعلیٰ سطحی وفد چیرمین سلطان اعظم کی قیادت میں مرکزی خطیب جامع امامیہ مسجد گلگت سید آغا راحت حسین الحسینی سے مرکزی انجمن امامیہ گلگت میں ملاقات کی ، مذہبی اسکالر الواعظ کریم خان صاحب نے اسماعیلی کمیونٹی اور اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کی جانب سے سانحہ ترلائ امام بارگاہ، اسلام آباد کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور اسماعیلی ریجنل کونسل اور پوری اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممتاز اسکالر الواعظ کریم خان نے اسمعیلی جماعت کی جانب سے اس دہشتگرد واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مزید اس امر پر زور دیا کہ ہمیں دوست اور دشمن کی پہچان ہونی چاہئے اور آپس میں ہم آہنگی ، اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک افیئرز اینڈ ریلیشنز کمیٹی کی امن و امان کے فضا قائم رکھنے کیلئے دیامر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ اس موقع پرمرکزی خطیب سید آغا راحت حسین الحسینی نے اسماعیلی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دکھ درد بانٹنے میں اسماعیلی کمیونٹی کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے اور ہماری خوشیوں میں بھی برابر کے شریک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا خطے میں امن کی بحالی اور امن کو قائم رکھنا ہم سب کی اولین زمہ داری ہے ، کل اہلسنت کا وفد بھی اظہار تعزیت کیلئے آیا تھا ۔ان سے بھی ہم نے یہی گذارشات کیں ہیں ۔انہوں نے ایک پھر اسماعیلی کمیونٹی اور وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی گزر جانباز کے سید  ساحل
14/02/2026

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی گزر جانباز کے سید ساحل

13/02/2026
ضلع غذر کے گاؤں بوبر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے ایس ایس جی رجمنٹ میں خدمات انجام دینے والے میجر نور محمد کو لیفٹننٹ ک...
10/02/2026

ضلع غذر کے گاؤں بوبر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے ایس ایس جی رجمنٹ میں خدمات انجام دینے والے میجر نور محمد کو لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اس یادگار لمحے کے موقع پر لیفٹننٹ کرنل نور محمد اور پوری فیملی کو مبارک باد قبول ہو۔

روپانی فاؤنڈیشن نے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے وابستہ (ECD) کے ماہرین کو یکجا کیا، تاکہ روپانی ...
08/02/2026

روپانی فاؤنڈیشن نے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے وابستہ (ECD) کے ماہرین کو یکجا کیا، تاکہ روپانی فاؤنڈیشن کے ECD پروگراموں میں باہمی شراکت اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

07/02/2026

گلگت : اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد میں نماز کے دوران دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پر اسماعیلی ریجنل پبلک افیئرز اینڈ ریلیشنز کمیٹی گلگت نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین اے آئی جی (ریٹائرڈ) سلطان اعظم کی صدارت میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں واقعے کو انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب، فرقے یا قوم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے جس سے پوری انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔ شرکاء نے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
میٹنگ میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی بہادر علی سمیت دیگر شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے حکومتِ پاکستان بالخصوص عسکری و سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لا کر ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
اجلاس میں بلوچستان میں معصوم شہریوں پر دہشت گرد حملوں کی بھی بھرپور مذمت کی گئی،میٹنگ میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کے اراکین نے اس امید کا اظہار کیا کہ جب تک وطن کے محافظ موجود ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

06/01/2026

گلگت: نگران وزرا نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔

گلگت: نذیر احمد ایڈووکیٹ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے نگران وزرا سے حلف لے لیا۔

گلگت: جسٹس یار محمد نگراں وزیراعلی گلگت بلتستان بھی تقریب میں موجود تھے۔

گلگت: تقریب میں سیکرٹریز، آئی جی پی اداروں کے آفیسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پشاور :تقریباً 15 سال بعد گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کی شاندار فتح :“یہ فتح صرف ایک میچ نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی پولو کی ...
04/01/2026

پشاور :تقریباً 15 سال بعد گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کی شاندار فتح :
“یہ فتح صرف ایک میچ نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی پولو کی پہچان اور برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ہم اپنی پوری ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور شائقین کے شکر گزار ہیں جن کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی سے یہ تاریخی کامیابی ممکن ہوئی۔ ان شاء اللہ ہم مستقبل میں بھی گلگت بلتستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔”
اس تاریخی فتح پر محکمہ سیاحت کے سیکرٹری ،ڈائریکٹر سپورٹس کلچر شاہ محمد صاحب نے دلی مبارکباد پیش کی اور ائندہ شندر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

Address

Ghizar
Northern Areas

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hello Gilgit News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hello Gilgit News:

Share