Yasin update official

Yasin update official "Stay connected with all the latest updates about ghizer,gupis Yasin,! Follow for news, insights, and moments that matter. 💬✨!

01/11/2025

young talented boy shabir ❤
khuwar song❤

میں سینیٹر علامہ رجاء ناصر کے موقف سے متفق ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ لوگ اسے مذہبی زاویے سے نہ دیکھیں۔ گلگت بلتستان کو...
31/10/2025

میں سینیٹر علامہ رجاء ناصر کے موقف سے متفق ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ لوگ اسے مذہبی زاویے سے نہ دیکھیں۔ گلگت بلتستان کو 78 سال سے شہری حقوق سے محروم رکھا گیا ہے — یہ ناانصافی ناقابلِ قبول ہے۔ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے فوجی حکمرانوں کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتا آیا ہے اور اس بار بھی وہی حکمتِ عملی اپنائے گا۔ نہ تو پاکستان اس قرض کے بھنور سے آزاد ہوگا اور نہ ہی گلگت بلتستان کے عوام کو کوئی حقیقی فائدہ پہنچے گا۔ پہاڑی علاقوں کو اسلحے کے ذریعے خالی کر کے بیرونی سرمایہ کار مزید ڈالر جمع کریں گے، اور بعد ازاں وہی قوتیں ان ڈالرز کو منجمد یا کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گی۔ اس سلسلے میں ہمیں اپنی خودمختاری، شہری حقوق، اور مقامی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔
عبدل حمید خان

sardar ali🤌❤
31/10/2025

sardar ali🤌❤

🌿 راجہ عبدالصبور خان — ازاد امیدِوار  یاسین، آوازِ عوام! 🇵🇰جی بی اے۔21 غذر 3 (یاسین سمال حلقہ) میں سیاسی درجہ حرارت تیزی...
27/10/2025

🌿 راجہ عبدالصبور خان — ازاد امیدِوار یاسین، آوازِ عوام! 🇵🇰

جی بی اے۔21 غذر 3 (یاسین سمال حلقہ) میں سیاسی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ عوامی محفلوں اور گاؤں کی چوپالوں میں ایک ہی نام گونج رہا ہے — آزاد امیدوار راجہ عبدالصبور خان۔

عوام کی زبان پر ایک ہی بات ہے:
“اب کی بار ہمیں وعدوں نہیں، خدمت اور کردار چاہیے!”

راجہ عبدالصبور خان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ہر موقع پر عوام کے درمیان رہ کر، ان کے مسائل سنے اور عملی طور پر ان کے حل کے لیے کام کیا۔ چاہے تعلیمی سہولیات کی بات ہو، روزگار کے مواقع کی یا سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری — ان کی خدمت کا سفر سب کے سامنے ہے۔

یاسین کے گاؤں گاؤں سے عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے، نوجوان ان کے وژن کے حامی ہیں، اور بزرگ ان کی شرافت کو سلام پیش کر رہے ہیں۔
یہی وہ اعتماد ہے جو اس انتخاب کو ایک فیصلہ کن تبدیلی میں بدل سکتا ہے۔

🌟 راجہ عبدالصبور خان — دیانت، خدمت اور عوامی قیادت کی پہچان!
Yasin Click Raja Adil Jan

bike for sale location :- Yasin taus near to sandi chok atlas bike center taus.❤
26/10/2025

bike for sale
location :- Yasin taus near to sandi chok atlas bike center taus.❤

🌟 فخرِ یاسین – اختر علی 🌟یاسین کا ہونہار طالبِ علم اختر علی نے آج این یو ایس ٹی یونیورسٹی سے بی ایس مکینیکل انجینئرنگ کی...
23/10/2025

🌟 فخرِ یاسین – اختر علی 🌟

یاسین کا ہونہار طالبِ علم اختر علی نے آج این یو ایس ٹی یونیورسٹی سے بی ایس مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔

ابتدائی تعلیم برائٹ اسٹار پبلک اسکول یاسین، ثانوی تعلیم ڈی جے ہائی اسکول یاسین اور اعلیٰ ثانوی تعلیم پبلک اسکول اینڈ کالج جٹیال گلگت سے حاصل کرنے کے بعد، اختر علی نے اپنی تعلیمی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر سو فیصد اسکالرشپ کے ساتھ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں داخلہ لیا اور یہ اہم سنگِ میل عبور کیا۔

یہ کامیابی یاسین کے نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے کہ دیانت، محنت اور مستقل مزاجی سے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

اختر علی کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌿

14/10/2025

Masum dokha moko ta pokhi o yar asum a ❤

شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے شکاگو میراتھون مکمل کرلییومِ پیدائش کے دن 42 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً پانچ گھنٹے میں طے...
13/10/2025

شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے شکاگو میراتھون مکمل کرلی
یومِ پیدائش کے دن 42 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً پانچ گھنٹے میں طے کیا

شکاگو: اسماعیلی برادری کے امام، شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے اتوار کے روز اپنے یومِ پیدائش کے موقع پر دنیا کی معروف ترین دوڑوں میں سے ایک شکاگو میراتھون 2025 میں حصہ لیا اور 42.2 کلومیٹر (26.2 میل) کا فاصلہ تقریباً پانچ گھنٹے سے کچھ کم وقت میں مکمل کیا۔

دوڑ کے اختتام پر آغا خان پنجم نے اُن جماعتی اراکین کو مبارکباد دی جو میراتھون میں شریک تھے اور اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راستے میں اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنی حالیہ فرامین میں آغا خان پنجم نے اسماعیلی جماعت کو جسمانی طور پر متحرک رہنے اور کھیلوں میں حصہ لینے کی تاکید کی ہے۔ نیروبی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا تھا:

“روزانہ کچھ وقت ورزش کے لیے نکالیے۔ چاہے عمر یا مصروفیت کچھ بھی ہو، سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ حرکت میں رہیں۔ یہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔”

آغا خان پنجم خود بھی باقاعدگی سے کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ 2024 میں برلن میراتھون میں بھی شریک ہوئے تھے، جب کہ انہیں سر فنگ اور لمبی دوڑوں سے خاص دلچسپی ہے۔

شکاگو میراتھون ہر سال اکتوبر میں منعقد ہوتی ہے اور اسے دنیا کی سب سے نمایاں میراتھون دوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دوڑ کا آغاز گرانٹ پارک سے ہوتا ہے اور راستہ شہر کے شمالی، مغربی اور جنوبی محلوں سے گزرتا ہوا دوبارہ مرکزی علاقے میں ختم ہوتا ہے۔

1977 میں آغاز کے بعد سے یہ ایونٹ اپنی ہموار راہ، منظم انتظامات اور مقامی تعاون کی بدولت عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ ہر سال ہزاروں رضاکار راستے میں معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ گزشتہ برس اس دوڑ کے ذریعے تین کروڑ امریکی ڈالر سے زائد رقم 200 سے زیادہ فلاحی اداروں کے لیے جمع کی گئی۔

تمام اسمعیلی کمیونٹی کو پرنس رحیم آغا خان کی 54 ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو 🤲❤۔۔۔۔   Yasin Click  The Ismaili
12/10/2025

تمام اسمعیلی کمیونٹی کو پرنس رحیم آغا خان کی 54 ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو 🤲❤۔
۔
۔
۔
Yasin Click The Ismaili

12/10/2025
ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی سالگرہ 12 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گیگلگت۔چترال (پکار ڈیجیٹل)ہز ہائنس پرنس ر...
10/10/2025

ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی سالگرہ 12 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

گلگت۔چترال (پکار ڈیجیٹل)ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی 54ویں سالگرہ 12 اکتوبر 2025 کو گلگت بلتستان، چترال سمیت دنیا بھر میں اسماعیلی برادری بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی۔

سالگرہ کے موقع پر تیاریاں گلگت، چترال، ہنزہ، غذر، اور دیگر علاقوں میں زور و شور سے جاری ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب اسماعیلی برادری پرنس رحیم آغا خان کا یومِ ولادت بحیثیت 50ویں امام منا رہی ہے، جس پر عقیدت مندوں میں نئے جذبے، روحانی عقیدت اور خوشی کی فضا دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پرنس رحیم آغا خان 12 اکتوبر 1971ء کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے۔ وہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان IV کے بڑے صاحبزادے ہیں، اور جولائی 2024 میں پرنس کریم آغا خان کی جگہ 50ویں امام کی حیثیت سے منصب امامت سنبھالا۔

وہ دنیا بھر میں اسماعیلی برادری کی روحانی قیادت کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور انسانی ترقی کے شعبوں میں سرگرمِ عمل ہیں، اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پرنس رحیم آغا خان پاکستان، خصوصاً گلگت بلتستان اور چترال کے عوام.

Address

Ghizar
Northern Areas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin update official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share