11/09/2026
سوست: نجی ہوٹل میں تحصیلدار اور پولیس کی کارروائی، چینی شہریوں کے کمروں کو سیل کر دیا گیا
سوست میں پولیس نے ایک نجی ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر چینی شہریوں کے زیرِ استعمال کمروں سے شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں۔
کارروائی کے دوران تحصیلدار سوست اور ایس ایچ او سوست موقع پر موجود تھے، جنہوں نے متعلقہ کمروں کو سیل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور برآمد شدہ سامان کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔