
18/09/2025
ملک بھر میں افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان سے 30ہزار سے زائد مہاجرین وطن واپس بھجوائے جاچکے ہیں۔ اس مرحلے میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھجوایا جارہا ہے۔
جن میں 20 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں۔ کوئٹہ میں 33 سے زائد تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز بھی افغان باشندوں کے زیرانتظام چلائے جارہے ہیں، انہیں بھی انخلاء کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتطامیہ کے علاوہ پولیس فورس بھی غیرقانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھجوانے کےعمل میں سرگرم ہے۔