نوشہرہ کے عوام کی اواز، حکومت ، انتظامی اداروں اور عوام کے درمیان پل ۔ صدائے نوشہرہ
13/08/2025
13/08/2025
نوشہرہ میں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد،
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے آزادی فیسٹیول بھرپور انداز میں منایا گیا، ضلع بھر میں ہفتۂ آزادی کے پروگرام عوام کی توجہ کا مرکز رہے۔
گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں مختلف ثقافتی، ملی اور تفریحی سرگرمیوں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز اختر نے سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جشنِ آزادی کی تقریبات کی اہمیت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
13/08/2025
اسلام آباد میں ایس اینڈ ایس بلڈرز کا شاندار جشنِ آزادی تقریب ،پویلین سویٹس میں پروقار تقریب میں کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا"
اسلام آباد ، ایس اینڈ ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے زیر اہتمام پویلین سویٹس میں شاندار جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
چیئرمین حاجی شاہ ولی خان، سی ای او حاجی ثناء اللہ، ڈائریکٹر حاجی یوسف اور کمپنی کے دیگر ذمہ داران و کارکنان نے کیک کاٹا۔
تقریب کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر کمپنی کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
13/08/2025
جے ایس بینک نوشہرہ کینٹ برانچ کے برانچ مینجر طارق خان کی جانب سے جشنِ آزادی کی مبارکباد
نوشہرہ (14 اگست 2025) — جے ایس بینک نوشہرہ کینٹ برانچ کے برانچ منیجر طارق خان نے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور خدمتِ وطن کا درس دیتا ہے، اور یہی اصول ترقی کی ضمانت ہیں۔
طارق خان نے مزید کہا کہ جے ایس بینک قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں، کسانوں اور نوجوانوں کے لیے جدید اور آسان مالی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے صارفین کو بہترین بینکاری خدمات، تیز تر ڈیجیٹل سہولتوں اور خوش اخلاق اسٹاف کی فراہمی کے عزم کو دہرایا اور دعا کی کہ وطنِ عزیز ہمیشہ شاد و آباد رہے۔
اختتامیہ: جے ایس بینک نوشہرہ کینٹ برانچ کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آزادی کی خوشیوں میں ملکی یکجہتی، صفائی اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے
“جے ایس بینک نوشہرہ کینٹ کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰 آئیں عہد کریں کہ وطن کی ترقی کے لیے مل کر قدم بڑھائیں۔ برانچ مینجر طارق خان، برانچ منیجر”
13/08/2025
نوشہرہ کلاں میں نیا کوئٹہ کیفے عوام کیلئے کھول دیا گیا!
🎉 افتتاحی تقریب میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوامی نمائندوں کی بھرپور شرکت۔
☕ خوشبو، ذائقہ اور روایتی مہمان نوازی کا امتزاج — سب کچھ ایک ہی جگہ!
🎥 سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان کی خصوصی کوریج۔
13/08/2025
آج بمورخہ 13/08/2025 کو المیزان انٹرنیشنل سکول سسٹم اضاخیل کمپس کی طرف سے جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا ۔
پروگرام میں تحصیل میونسپل آفیسرجھانگیرہ میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ بطور مہمان خصوصی مدعو تھی۔
پروگرام میں سکول کے بچوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے اور پاک فوج کے حق میں اپنی بھترین پرفامنس پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ نے آزادیِ پاکستان پر روشنی ڈالی اور سکول کے بچوں سے یہ عہد بھی لیا کہ اس 14 آگست کو ہر بچہ اپنے گھر اور محلے میں کم سے کم 3 عدد درخت ضرور لگائیں ، تاکہ ماحول کو الودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔
پروگرام کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور میڈم نے فہیم جان کوآرڈینیٹر المیزان انٹرنیشنل سکول سسٹم اور انتظامیہ کا بھر پور شکریہ ادا کیا ۔
13/08/2025
پیرپیائی احتجاج نیا موڑ اختیار کر گیا!
مشتعل عوام نے اعلان کر دیا کہ 14 اگست اب جشن نہیں، یومِ سیاہ ہو گا۔
جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر عطاء اللہ نے حکومتِ وقت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:
"مرکزی اور صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں، دونوں مل کر قوم کو لوٹ رہی ہیں۔"
جماعتِ اسلامی نے واضح اعلان کر دیا — یومِ آزادی، یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔
13/08/2025
نوشہرہ ، کچہری کااحاطہ اور پھولوں سے گونج اٹھا!
پیرپیائی کے اسیرانِ واپڈا کی عدالت پیشی کے موقع پر اہالیانِ پیرپیائی نے اپنے قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔
کچہری کے اندر اور باہر جوش و خروش دیدنی، نعرے بلند، فضا عوامی یکجہتی سے گونجتی رہی۔
13/08/2025
نوشہرہ پیرپیائی اسیرانِ واپڈا کی عدالت پیشی
سینئر قانون دان میاں ارشد جان ایڈوکیٹ نے پیشی کے موقع پر اہم اور سنجیدہ قانونی سوالات اٹھا دیے۔ ممبران اسمبلی کو بھی آڑے ھاتھوں لیا،
کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں ارشد جان ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ گرفتاریاں اور مقدمات کئی قانونی پہلوؤں کو جنم دیتے ہیں، جن کا جواب دینا ضروری ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when صدائے نوشہرہ تیز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.