25/08/2025
نوشہرہ: رحمت میڈیکل سنٹر کے نااہل ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، نوجوان موت کے دہانے پر، لواحقین کا میڈیکل سنٹر کے سامنے احتجاج
نوشہرہ، رحمت میڈیکل سنٹر نوشہرہ میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کی نااہلی اور غلط آپریشن کے باعث ایک نوجوان کی حالت نازک ہوگئی ہے اور وہ موت کے دہانے پر ہے۔ واقعے کے بعد لواحقین نے مریض کو ساتھ لے کر ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج کیا۔
لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر کی غلطی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ مریض کی جان کو خطرے میں ڈال چکا ہے۔ ان کے مطابق اسپتال میں سہولیات کا فقدان اور ناقص علاج کے باعث نوجوان کی زندگی خطرے میں ہے۔
احتجاجی مظاہرہ کے دوران متاثرہ خاندان نے سینئر صحافیوں حافظ تفہیم الرحمٰن، کامران خٹک اور خالد نظیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری شفاف تحقیقات اور محکمہ صحت کی سطح پر ایکشن نہ لیا گیا تو وہ اپنا احتجاج مزید بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔