Sada e Nowshera صدائے نوشہرہ

Sada e Nowshera صدائے نوشہرہ تیزترین اور مصدقہ خبریں اور دیگر معلومات

19/08/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرہ کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ، وکلاء برادری نے بونیر کے عوام کا قرضہ چکا دیا، سینئر صحافیوں حافظ تفہیم الرحمان اور شاہ جی کا وی لاگ

18/08/2025

سیلاب زدہ بونیر کی بحالی اور ایمرجنسی ریلیف کیلئے نوشہرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ قائم
امدادی قافلے متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے، شہریوں سے بھرپور تعاون اور عطیات کی اپیل

14/08/2025

افغان مہاجرین کی نقل مکانی انسانی المیہ کا خطرہ!
سہولیات کی شدید کمی، تپتی دھوپ میں بزرگ، خواتین اور بچے بے یار و مددگار۔
شدید گرمی سے حالت غیر، پانی اور طبی سہولتیں ناپید۔
سرحد پر پہنچنے والے مہاجرین کے شکوے شکایات عروج پر — "ہم ایسے کیسے وطن لوٹیں؟"

📹 سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان اور شاہ جی کی گراؤنڈ رپورٹ

14/08/2025

🎙 سینئر صحافیوں حافظ تفہیم الرحمان اور شاہ جی کا وی لاگ
"افغان مہاجرین کی نقل مکانی پر سہولیات کی شدید کمی — ٹرکوں کے نیچے مرد و خواتین کی پناہ، معصوم بچوں کی جانیں ضائع، اور پختون قوم کے المیے پر کھل کر گفتگو"

14/08/2025

ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ نوشہرہ میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب 🇵🇰✨
ضلعی انتظامیہ کی میزبانی میں منعقدہ اس منفرد تقریب میں ممبران اسمبلی، سرکاری افسران، عوامی و سماجی شخصیات اور میڈیا آفیشلز نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں سرکاری اسکولوں کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات دیے گئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے آزادی کی اہمیت اور نوجوان نسل کے کردار پر ولولہ انگیز خطاب کیا۔

13/08/2025

نوشہرہ میں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد،
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے آزادی فیسٹیول بھرپور انداز میں منایا گیا، ضلع بھر میں ہفتۂ آزادی کے پروگرام عوام کی توجہ کا مرکز رہے۔
گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں مختلف ثقافتی، ملی اور تفریحی سرگرمیوں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز اختر نے سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جشنِ آزادی کی تقریبات کی اہمیت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

13/08/2025

نوشہرہ ، مردان روڈ پر کھنڈر کے مقام پر دھماکہ!
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق بم روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش میں مصروف ہیں۔
مزید تفصیلات پر سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان، شاہ جی اور جیو نیوز کے بیورو چیف شاہد خان نے خصوصی گفتگو کی۔

12/08/2025

نوشہرہ سے بڑی خبر!
ایم پی اے میاں عمر کاکاخیل نے وزیراعلیٰ کو فون گھما دیا 📞
ٹی ایم اے نوشہرہ کے ملازمین کیلئے آ گئی بڑی خوشخبری!
تنخواہوں کے معاملے پر اہم پیش رفت — بحران کے دن گنے جا چکے؟

سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان کا خصوصی وی لاگ — اندر کی ساری کہانی جانیں!

12/08/2025

نوشہرہ پیرپیائی کشیدگی میں نیا موڑ،
بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے بعد گرفتار جماعت اسلامی کے ارشد انور اور اے این پی کے عرفان غفور نے حوالات میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ،
جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ نے عوامی احتجاج کے نئے مرحلے کا اعلان کر دیا!
صورتحال مزید گرما گئی، کشیدگی میں اضافہ!

سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان کا خصوصی وی لاگ دیکھیں، حقیقت کا پورا منظر جانیں!

12/08/2025

بریکنگ نیوز، نوشہرہ میں قیامت خیز دھماکے!
نوشہرہ بدرشی میں فوجی ایمونیشن ڈپو میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی 💥
دھماکوں سے پورا شہر لرز اُٹھا، گھن گرج سے فضاء دہل گئی!
پولیس، ریسکیو 1122 اور تمام ادارے ہنگامی طور پر متحرک
خوفزدہ شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف روانہ 🏃‍♂️🏃‍♀️

11/08/2025

ولی انٹرچینج نوشہرہ، سی پیک سٹی، چائنا اکنامک زون اور موٹروے کے سنگم پر عظیم الشان پلاٹس پراجیکٹ لانچ!
گھر کا خواب، اب حقیقت! صرف 2 لاکھ روپے فی مرلہ،
سی پیک سٹی، چائنا اکنامک زون اور موٹروے کے سنگم پر!
قیمت: صرف 2 لاکھ روپے فی مرلہ،
افتتاح: معروف عالم دین شیخ ادریس
🎤 خصوصی گفتگو: قاری عنایت الرحمان حقانی (اونر)
وی لاگ: حافظ تفہیم الرحمان، شاہ جی، کامران خٹک، خالد نظیر

🏡 گھر کا خواب — اب حقیقت!

11/08/2025

🎥 بریکنگ نیوز، نوشہرہ میں 16 کروڑ کا جعلی بینک ڈپازٹ اسکینڈل! 🎥

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکار سے بڑی نوسربازی کی کوشش ناکام بنادی، مافیا پر کاری ضرب،
نوشہرہ میں معدنیات کی نیلامی کے دوران اربوں کے کھیل کا پردہ چاک ہو گیا۔
4 اگست 2025 کو مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ نوشہرہ کے دفتر میں ایک کال ڈپازٹ رسید (CDR) جمع کرائی گئی، جس کی مالیت تھی 164,451,000 روپے — یعنی 16 کروڑ 44 لاکھ 51 ہزار روپے!

یہ CDR نمبر 1931036، نام محمد طارق اور بینک برانچ MCB گلشنِ راوی لاہور بتایا گیا۔
لیکن جب بینک سے تصدیق کی گئی تو چونکا دینے والا انکشاف ہوا
یہ CDR کبھی جاری نہیں ہواکہ یہ مکمل طور پر جعلی ہے!

آکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملہ پولیس کے حوالے کیا۔
تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا، ایک ملزم گرفتار، جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

محکمہ معدنیات اور پولیس کے مطابق یہ ایک منظم گروہ کا کام ہو سکتا ہے جو قیمتی معدنی وسائل پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر فراڈ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان اور کامران خٹک نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ یہ اسکینڈل صوبے کے بڑے مالیاتی فراڈز میں سے ایک ہو سکتا ہے، اور اس میں مزید اہم کرداروں کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں۔

Address

Rahman BaBa Colony
Nowshera Cantonment
24100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada e Nowshera صدائے نوشہرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share