22/08/2025
وفاقی وزیر برائے عوامی امور رانا مبشر اقبال نے صوابی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے دالوڑئ گدون کا دورہ کیااور متاثرین کے ساتھ غم رازی کی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
وفاقی وزیر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
رانا مبشر نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 20،20 لاکھ روپے فراہم کرے گی۔صوبائی حکومت نے بھی اتنی ہی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک کی بحالی پر کام جاری ہے، جبکہ تباہ شدہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت بھی ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے پاک فوج، این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداروں کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر رانا مبشر اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کو صوابی دوروں کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ