10/08/2021
چارسدہ(KKK News)تھانہ سروکلے کی حدود میں 8 سالہ اغواء بچی بحفاظت بازیاب
چارسدہ:- ایس ایچ او تھانہ سروکلے جاوید نے 8 سالہ اغواء بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ منتقل۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سروکلے کے رہائشی نے پولیس اسٹیشن میں اپنی 8 سالہ بیٹی کی اغوائیگی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ محمد عرفان ولد شمس گل اور سلمان ولد محمد افضل نے میری بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی خاطر اغواء کیا ہے۔ تھانہ سروکلے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان ڈی ایس پی شبقدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے جاوید خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر 8 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب اور ملزمان کی گرفتاری کا ہدف دیا۔ٹیم نے تفتیش کا باقاعدہ آغازکرتے ہوئے جدید خطوط پر استوار طریقہ ہائے تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال بنا کر مخبروں کو بھی الرٹ کر دیا۔اس دوران پولیس نے ملزمان تک انتہائی قلیل دورانیہ میں رسائی حاصل کی اور ملزمان کو گرفتار کرکے 8 سالہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کیا۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔