23/05/2025
کے پی کے حکومت سے گزارش ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے!
نظام پور بازار میں صرف ایک ہی درخت تھا، جو نہ صرف سایہ فراہم کرتا تھا بلکہ بازار کی خوبصورتی کا بھی اہم حصہ تھا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ واحد درخت بھی کاٹ دیا گیا۔ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ آخر اس درخت کو کاٹنے کی کیا وجہ تھی؟
ہم جیسے منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں، مگر اس قسم کے اقدامات ان کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ہم محکمہ جنگلات، ڈی سی نوشہرہ، اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے قدرتی ماحول کو بچایا جا سکے۔