25/02/2026
فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچنگ اسٹاف اور میڈیکل اسٹاف کی فریش اپائنٹمنٹس کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) لینے کی شرط ختم کر دی ہے۔
اب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی فنانس ڈیپارٹمنٹ کی این او سی کے بغیر کی جا سکے گی، جبکہ تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔