21/09/2025
قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل واڑہ اور لوئی ماموند میں عمائدین، قومی مشران اور ملکان نے آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کے ہمراہ گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔
جرگے میں 60 -70 مقامی عمائدین اور مشران نے شرکت کی ۔
جرگے میں واڑہ اور لوئی ماموند کے علاقے میں سیکیورٹی کلیرنس کے بعد مقامی افراد کی باعزت واپسی پر گفتگو ہوئی۔
جرگے میں شریک قبائلی عمائدین نے امن و امان کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راو عمران سرتاج نے مقامی افراد کے صبر و تحمل اور تعاون کو سراہا اور عمائدین کو یقین دلایا کے کلئیر شدہ علاقے جلد ڈی نوٹیفائی کردیئے جائیں گے۔
آئی جی ایف سی نارتھ نے یقین دہانی کرائی کہ انگاہ اور سپرے کے علاقے بھی جلد کلئیر کیے جائیں گے اور اس سے قبل مقامی افراد کو نقل مکانی کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔
جرگہ پاکستان کی ترقی و سلامتی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کی دعاؤں پر اختتام پذیر ہوا