
10/04/2025
پُر امن عید ملن اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش۔ شگئی کمیٹی کے شر پسندوں کی گھناؤنی سازش۔
عمائدین علاقہ کی جانب سے، نام نہاد شگئی کمیٹی کےخود ساختہ شر پسند عہدیداران کے ایماء پر کی گئی چڑھائی کی شدید مذمت۔
معصوم اور سادہ لوح اہلیانِ گجوخیل کو ، مساجد میں گمراہ کن اعلانات، اور وٹس ایپ کے ذریعہ ورغلا کر، آسوخیل ا ور آمیرو کے پُر امن عید ملن اجلاس پر مسلح چڑھائی کروائی۔
مشران علاقہ خوڑہ ، عمائدین اور جدی پشتی اہلیان مواضعات آسو خیل اور آمیر نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں، گذشتہ روز، جھوٹ اور نفرت سے بھرپورزہریلا اور منفی پروپیگنڈا پر مبنی واٹس ایپ گروپ میں آڈیو پیغامات کے ذریعہ، اور مختلف مساجد میں اپنے ایجنٹوں سے گمراہ کن اعلانات کرواکر اور شامیلات پر قبضہ کی افواہیں پھیلا کر اپنے ہی معصوم اور سادہ لوح ٹکر خیل قوم کو دھوکہ دینے کی مذموم حرکت کی پُر زورمذمت کی۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے ایک خصوصی نشست کے دوران،آسوخیل اور آمیر کے عمائدین نے اس امر پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ عبدالوہاب اور ظہوراحمد ساکنان گجو خیل جیسے تعلیم یافتہ، مہذب اور باشعور شخصیات بھی ذمہ داری اور حالات کی نزاکت کا ادراک کرنے میں ناکام رہے، اور چند شر پسندوں کے بے بنیاد پروپیگنڈا کا شکار نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق، دونوں مواضعات کے مشترکہ وفد نے نواز چئیرمین وی سی شگئی، فضل سبحان سکنہ شگئی(نام نہاد صدر غیر قانونی کمیٹی)، آجمیر شاہ سکنہ شگئی (نام نہاد جنرل سیکریٹری غیر قانونی کمیٹی)، گل نذیر (پی ٹی آئی کارکن) اور لعل زدین (نام نہاد نائب صدر غیر قانونی کمیٹی) ساکنان گجو خیل کے ورغلانے پر سادہ لوح اور معصوم افراد نے آسو خیل و آمیر کے مشران و عمائدین علاقہ پر مشتمل عید الفطر کے تیسرے دن منعقدہ پُر امن عید ملن اجلاس پر مسلح لشکر کشی، گالم گلوچ، اشتعال انگیزی، فضل سبحان اور نواز کی جانب سے بازاری اور ننگی زبان استعمال کرنے کو انتہائی شرمناک، بیہمانہ اور پشتون روایات کے منافی قرار دیا۔ وفد نے بتایا کہ شرفاء اور عزت دار لوگ ایسی کمینگی کا مظاہرہ نہیں کرتے اور بازاری لب و لہجہ، بازاری لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ وفد کے شرکاء نے واضح کیا کہ، بلا تحقیق اور بلا تصدیق ، محض جھوٹے پروپیگنڈا اور افواہوں کی بنیاد پر کسی کی کردار کشی اور پُر امن اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش عقل ، دانشمندی ، پشتونولی اور جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ دونوں مواضعات پر مشتمل وفد کے ارکان نے غم اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ہم، جملہ باشندگان آسو خیل اور آمیرو، اس غیر قانونی کمیٹی کےچند شر پسند عہدیداران پر یہ حقیقت واضح کرنا چاہتے ہیں، کہ مستقبل قریب میں اس بیہمانہ غُنڈہ گردی اور بلاجواز اشتعال انگیزی کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری، صرف اور صرف نواز چئیرمین وی سی شگئی، فضل سبحان سکنہ شگئی، آجمیر شاہ سکنہ شگئی ، گل نذیر اور لعل زدین ساکنان گجو خیل پر ہی عائد ہوگی۔
کیونکہ، انہی چند شر پسندوں نے عید الفطر کے تیسرے دن منعقدہ پُر امن اجلاس پر معصوم اور سادہ لوح افراد کو ورغلا کر مسلح چڑھائی کروائی۔
وفد نے اپنا آئیندہ لائحہ عمل کے بارے واضح کہا، کہ ہم مستقبل قریب میں مشترکہ راست اقدام، بھر پور احتجاج اور مناسب وقت پر قانون کے مطابق دندان شکن جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم، ان چند سرغُنہ بزدلوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نہ تو جُھکنے والے ہیں، نہ رُکنے والے ہیں، نہ پیچھے ہٹنے والے ہیں اور نہ ہی ڈرنے والے ہیں۔ ہم، ان شاءاللہ، اخلاقی محاذ پر اور قانونی محاذ پر تمہیں عنقریب شکست دینگے۔ ٹکر خیل قوم کا بچہ بچہ تمھاری حرام خوریوں سے باخبر ہے۔ تم چند شر پسندوں کوڈیڑھ کروڑ روپیہ سے زائد خُرد بُرد کی گئی قومی فنڈز کا حساب دینا پڑیگا۔ ماڑی پٹرولیم کمپنی سے وصول کردہ تقریبا بتیس لاکھ روپیہ کا حساب دینا پڑیگا۔ کروڑوں روپیہ جنگل لکڑی فروختگی کا حساب دینا پڑیگا۔ ہم، تقسیم شامیلات کے نام پر تم کو بندر بانٹ نہیں کرنے دینگے۔ ہم تمھارا اور تمھارے ڈنڈہ مار چیلوں کا مشکوک کردار اور متنازعہ قانونی حیثیت خوب جانتے ہیں۔ اللہ کے غضب سے ڈرو۔ ٹکر خیل قوم کے یتیموں، بیواؤں اور مستحقین کے حقوق غصب کرنے پر توبہ تائب ہو جاؤ۔ ٹکر خیل قوم کے مشترکہ/اجتمائی فنڈز کو ذاتی مفادات پر استعمال کرنا بند کردو۔ قومی مشران پر مشتمل جرگہ فیصلوں کو تسلیم کرو۔ تمھاری جانب سے سرزد کی گئی جرگہ فیصلوں کی خلاف ورزیوں کے نتیجہ میں تم پر عائد کئے گئے تین لاکھ روپیہ اور اس کے بعد دس لاکھ روپیہ جرمانوں کو فوری ادا کرو۔ جھوٹ، منافقت اور منافرت سے باز آجاؤ۔ ٹکر خیل قوم کو انتشار، تقسیم اور خانہ جنگی کی جانب مت دھکیلو۔ ہم بہت جلد، تمھارے کالے کرتوت کو آڈیوز، ویڈیوز، گواہوں اور دستاویزی ثبوتوںسمیت آسوخیل، آمیر، گجو خیل اور شگئی پر مشتمل پوری ٹکر خیل قوم کے سامنےبے نقاب کرینگے۔ اور ٹکر خیل قوم کی آنے والی نسلیں بھی تم کو معاف نہیں کرینگی۔ تم چند شر پسندوں نے، چار دیہات میں جو آگ لگانے کی کوشش کی ہے، اس سے تمھارا اپنا آنگن بھی محفوظ نہیں رہیگا۔ سنبھل جاؤ، سُدھر جاؤ، توبہ تائب ہو جاؤ۔ ٹکر خیل قوم کے سامنے غیر جانبدار مالی جانچ پڑتال (آڈٹ) کے لئے اپنے آپ کو فوری پیش کرو۔ہم ان شاہ اللہ پوری ٹکر خیل قوم کو ان چند شر پسندوں کی اصلیت سے آگاہ کرتے رہینگے جو ٹکر خیل قوم کا نام استعمال کر کے گذشتہ عرصہ چار برس سے مالیاتی غبن اور قومی فنڈز میں خُرد بُرد کے ذریعہ ناجائز ذاتی فوائد حاصل کرتے آرہے ہیں۔