05/04/2024
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟
پہلے سمجھتے ہیں مارکیٹنگ کیا ہے ؟
کوئی بھی ایسی ایکٹویٹی جو کسی پراڈکٹ یا سروس کو پروموٹ کرنے کے لئے کی جائے اسے مارکیٹنگ کہتے ہیں
مارکیٹنگ کی کتنی اقسام ہیں
مارکیٹنگ کی دو اقسام ہیں
1.ٹریڈشنل مارکیٹنگ (آف لائن مارکیٹنگ)
2. ڈیجیٹل مارکیٹنگ (آن لائن مارکیٹنگ)
آف لائن مارکیٹنگ کیا ہے؟
ایسی مارکیٹنگ جو non internet چینلز کے تھرو کی جائے اسے آف لائن مارکیٹنگ کہتے ہیں
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟
ایسی مارکیٹنگ جو internet چینلز کے تھرو کی جائے اسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہتے ہیں
آف لائن مارکیٹنگ کن چینلز کے ذریعے کی جاتی ہے؟
آف لائن مارکیٹنگ کے چینلز ٹی وی ریڈیو نیوز پیپرز فلائرز بل بورڈز وغیرہ کے تھرو کی جاتی ہے
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کن چینلز کے تھرو کی جاتی ہے؟
ڈیجیٹل مارکیٹنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ویب سائٹ گوگل سرچ انجن یوٹیوب وغیرہ کے ذریعے کی جاتی ہے
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کن وجوہات کی وجہ سے آف لائن مارکیٹنگ سے بہتر
ڈیجیٹل مارکیٹنگ چند وجوہات کی وجہ سے آف لائن مارکیٹنگ سے بہتر ہے وہ یہ ہیں
Measurement
Optimization
Customization
Targeting
Global reach
Measurements:
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں آپ اس چیز کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کا ایڈ کتنے لوگوں تک پہنچا،کتنے کوگوں نے آپ کی ایڈ میں انٹرسٹ شو کیا، ایڈ کے ذریعے کتنی سیلز ملیں جبکہ آف لائن مارکیٹنگ میں ایسا نہیں ہے اگر ٹی وی پہ کسی برانڈ کا اشتہار چل رہا ہے تو وہ یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ٹی وی پہ کتنے لوگوں نے ان کا اشتہار دیکھا اور کتنے لوگوں نے ٹی وی پہ ان کا اشتہار دیکھنے کے بعد ان کی پراڈکٹس خریدیں
Optimization
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں اگر آپ کو کسی ایڈ سے اچھے رزلٹس نہیں مل رہے تو آپ دوران ایڈ بھی کسی بھی وقت اپنے ایڈ کو ایڈٹ کر کے اسے میں کچھ تبدیلیاں کر کے اسے بہتر کر سکتے ہیں
جبکہ آف لائن مارکیٹنگ میں آپ ایسا نہیں کر سکتے مثال کے طور پر اگر کوئی برانڈ ٹی وی پر اپنا اشتہار دیتا ہے تو وہ کنٹریکٹ کے مطابق کچھ عرصہ تک اسی اشتہار کے تھرو ہی اپنی مارکیٹنگ کرے گا
Customization
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں آپ اپنی ایڈ کو کسٹمائز کر سکتے ہیں مثال کہ طور پر آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آپ کا ایڈ صرف آفس ٹائمنگز میں لوگوں کو نظر آئے یا صرف 18 سے 25 سال کے لوگوں کو آپ کا ایڈ نظر آئے
جبکہ آف لائن مارکیٹنگ میں ایسا نہیں اگر سڑک ک