Asma Marketing

Asma Marketing Digital Creator

21/07/2023

اچھے لیپ ٹاپ کی نشانیاں.
ریم: کم از کم 8 جی بی یا زیادہ سے 16 جی بی
اگر ریم 8 جی بی ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8 جی الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جا سکتی ہے .
ہارڈ ڈسک یعنی میموری ssd ہونی چاہئے جبکہ hdd تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کے لیے بہتر ہے .
جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر
سب سے جدید اس وقت تک13th جنریشن ہے
پروسیسر کی 3 اقسام:
core i3، i5 & i7.
جبکہ
i7 is the best

اگر آپ نے
گرافیکل کام کرنا ہے تو
کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے
بیٹری lithium سیلز کی ہونی چاہئے
لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں
یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے

Second hand
لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے.
یعنی اصل ڈسپلے نکال کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہے
دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وال پیپر بھی اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی .
ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ.
لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کرکے اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اس سے ساری سکرین سفید ہو جائے گی.
اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہوا ہے تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے.
دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھنے سے ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے
دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں
جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester.
یہ 1 mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دباتے جائیں
جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا.
پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرنا ہے
CPU Z
اس چھوٹے سے سافٹویئر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کرنا ہے
اوپن کرنے کے بعد پہلے ہی آپشن میں CPU کی معلومات درج ہوں گی

اس CPU معلومات میں نام والے کالم کے سامنے درج نمبر آپ کو جنریشن کا بتائیں گے .
غور سے سمجھیں
مثلاً
Inter core i3,
اس کے بعد اگر تین ہندسے اور لکھے ہوں تو پروسیسر فرسٹ جنریشن ہے
اگر چار ہندسے ہوں تو سیکنڈ یا اس سے اگلی جنریشنز ہیں
مثلاً
Intel core i3.,,,, 803
یعنی i3 کے بعد تین ہندسے آئے تو مطلب فرسٹ جنریشن
Intel core i3.,,,, 2304
اس مثال میں i3 کے بعد چار ہندسے آئے تو یہ دوسری جنریشن
اسی طرح
Intel core i3.,,,, (3)405
Inter core i3.,,,, (4)505
ان دو مثالوں میں بھی چار ہندسے ہیں لیکن پہلی مثال میں شروع کا ہندسہ 3 ہے تو تیسری جنریشن
دوسری مثال میں شروع کا ہندسہ 4 ہے تو چوتھی جنریشن
یاد رہے کہ پہلے ہندسے کو سمجھانے کے لیے گول بریکٹ لگائی ہے
CPU. Z
اسی سوفٹویر کی مدد سے آپ cache اور mother board کی معلومات بھی لے سکتے ہیں
اور یہی سوفٹویر آپ ram کی معلومات اور گرافک کارڈ کی معلومات بھی دے گا.
اگر لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوگا تو معلومات بھی نظر نہیں آئیں گی.
ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ.
استعمال شدہ لیپ ٹاپ خریدتے وقت ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ

آپ نے گوگل پر سرچ کرنا ہے
hard disk sentinel
اس سوفٹویر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کریں.
Health
اور
Performance
کی پرسنٹیج ظاہر ہو جائیں گی
اگر ہارڈ ڈسک میں کوئی پرابلم ہو
تو health اور performance لیول 100 پرسنٹ نہیں ہوتا
نیچے نوٹ بھی لکھا ہوتا ہے ہارڈ ڈسک ٹھیک ہو تو بتا دیا جاتا ہے اگر پرابلم یعنی bad sector ہوں تو نوٹ میں لکھے ہوتے ہیں
Temperature option
اسی سوفٹویر کے ٹمپریچر آپشن میں آپ ہارڈ ڈسک کا درجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں
Smart option
ہارڈ ڈسک کے باقی سارے ٹیسٹ
سمارٹ آپشن میں دیکھ سکتے ہیں
سمارٹ آپشن میں ٹیسٹ ویلیو 0 ہونی چاہئے
اگر ہارڈ ڈسک مرمت شدہ ہو یعنی مکینک نے bad sector نکالے ہوں تو ویلیو 0 نہیں ہوتی
Information option
اس آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ہارڈ کس قسم کی ہے
ایس ایس ڈی ہے یا ایچ ڈی ڈی وغیرہ
بیٹری چیک کرنے کا طریقہ
سٹارٹ سٹارٹ مینو پر رائٹ کلک کر کے ونڈوز پاور شیل اوپن کریں
اس میں آپ نے یہ لکھنا ہے
powercfg/betteryreport/output
آگے لکھنا ہے
-c:\bettery.html-
یعنی یہ آپ نے پاتھ لکھنا ہے اس کے بعد enter کلک کرکے بیٹری رپورٹ محفوظ کر لیں .
سی ڈرائیو میں آپ کی بیٹری رپورٹ محفوظ ہے اسے اوپن کرکے بیٹری کی معلومات دیکھ لیں۔
اس رپورٹ میں پتہ چل جاتا ہے کہ جب لیپ ٹاپ نیا بنا تھا تو بیٹری کتنی تھی
استعمال ہونے کے ابھی کتنی بیٹری بقایا بچی ہے۔


#منقول

10/07/2023

‏قالَ النبی ﷺ:

رحم کرنے والوں پر رحۡمٰن (الله) رحم کرتا ہے، تم لوگ زمین والوں پر رحم کرو تم پر آسمان والا رحم کرے گا. رحم رحۡمٰن سے نکلا ہے، جس نے اس کو جوڑا الله اس کو جوڑے گا، اور جس نے اس کو توڑا الله اُس کو اپنی رحمت سے کاٹ دے گا.

ترمذی 1924
(ابوداؤد 4941؛ مشکوٰۃ 4969)

06/07/2023

‏وه" غم" جس کے ملنے پر تمہارا رجوع
"الله"
کی طرف ہوجائے

اس خوشی سے ہزار درجہ بہترہے جس کے ملنے پر تم
"الله"
کو بھول جاؤ...!!

20/06/2023

گھڑی میں تین سوئیاں ہوتی ہیں،
جن میں ایک سوئی *سیکنڈ* کے نام سے مشہور ہے۔۔
یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ھے،
مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا*
*سب یہی کہتے ہیں کہ دس بج کر 15 منٹ ہوگئے ہیں*
*کھبی کسی نے یوں نہیں کہا کہ دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں*
*جبکہ یہ سیکنڈ والی سوئی دونوں سے زیادہ محنت اور مشقت کرتی ہے اور ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے۔۔*

*ہمارے زندگی میں بہت سارے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں، جیسا کہ ہمارے والدین اور اساتذہ کرام، جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا، لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں ان کا کردار ضرور ہوتا ہے*

*اللہ پاک ہمارے والدین اور اساتذہ کرام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔۔*♥️

14/06/2023

Post oF the DaY

اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے...

اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی..

کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں..؟

سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے..

ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں..؟

سب نے کہا بہت برے..

پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے..

ٹیچر پھر ہنس دیئے..

صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے..؟

سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں..؟

ٹیچر نے کہا ادب...

مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری...

استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا..

انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی...

یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا...

اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو..

جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے...

اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو کرے گا...آمین

02/06/2023


ایک لڑکی نے 22سال کی عمر میں شادی کی لیکن اس کے خاوند نے اسے خوش نہ رکھا۔۔۔
جبکہ ایک دوسری لڑکی نے 34 سال کی عمر میں شادی کی اور اس کے خاوند نے اسے بہت خوش رکھا ہوا ہے۔

ایک شخص نے 20 سال کی عمر میں شادی کی لیکن 10 سال بعد بچہ پیدا ہوا، جبکہ ایک دوسرے شخص نے 30 سال کی عمر میں شادی کی اور ایک سال بعد ہی بچہ پیدا ہوگیا۔۔۔

ایک لڑکے نے 23 سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور جاب کے لیے اس نے پانچ سال انتظار کیا، جبکہ ایک دوسرے لڑکے نے 28سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور اسی دن اس کو جاب مل گئی، ۔۔

ایک شخص 25 سال کی عمر میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا سربراہ بنا اور 45سال کی عمر میں فوت ہوگیا، جبکہ ایک دوسرا شخص 50 سال کی عمر میں کمپنی کا سربراہ مقرر ہوا اور 90 سال کی عمر میں فوت ہوگیا ۔۔

اپنے ٹائم فریم میں رہ کر کام کیجیے، بلاشبہ آپ کی ٹائمنگ بہت اچھی چل رہی ہے، اور خوب جان لیجیے کہ کوئی بھی شخص نہ آپ سے آگے ہے اور نہ پیچھے، ہر شخص اپنے اپنے درست وقت میں ہے، فقط آپ اپنے اس دائرے میں رہ کر اطمینان سے کام کیجیے جو اللہ سبحانہ وتعالی نے آپ کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔۔۔

وقت اللہ کے ہاتھ میں ہے، وہ جیسے چاہتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے اسے پھیر دیتا ہے، کتنی خوبصورت بات اللہ نے بیان فرمائی:
{وَكُلُّ شَىْءٍ عِنْدَهٝ بِمِقْدَارٍ}
"اور اس کے ہاں ہر چیز کی پیمائش اور مقدار ہے۔"

15/05/2023

میں ایک دفعہ
اپنے بابا جی کے پاس بیٹھا ہوا تھا
فرمانے لگے او پتر : کوئلے کو کبھی دیکھا ہے تم نے
میں نے عرض کی جی
فرمانے لگے دیکھو اس کا رنگ بھی کالا اس کی خاصیت بھی کالی ہے جو چھوئے وہ بھی کالا ہو جاتا ہے۔
کوئلہ عیبوں ہی عیبوں سے بھرا ہوا ہے مگر جیسے ہی۔
یہ کوئلہ آگ میں ڈالا جاتا ہے کوئی اسے کوئلہ نہیں کہتا۔ سب اسے انگارہ کہتے ہیں۔
پہلے ٹھنڈا تھا اب آگ بن گیا ہے پہلے ہر کوئی ہاتھ میں لے سکتا تھا عام تھا اب خاص ہے جو چھوئے جل جائے۔۔
فرق کیا ہے کوئلہ تو وہی ہے اب بھی آگ سے نکالو تو ٹھنڈا بن کر کوئلہ ہی بن جائے گا۔
ایسا ہی انسان کے ساتھ ہے جب تک عشق کی آگ میں نہ جلے یہ اس کوئلے کی مانند ہے۔۔
اس میں عیب ہی عیب ہیں مگر جیسے ہی خدا سے عشق ہوا عام سے خاص بن گیا۔۔
بابا جی فرماتے ہیں۔۔
عشق نا چیز کو چیز بناتا ہے اور عام سے خاص کر دیتا ہے

Asma Marketing

24/04/2023

*❗ایک لمحے کیلئے سوچیں کہ اگر ابھی آپ کی موت کا وقت ہے !*
*❓آپ کے پاس کوئی ایسی نیکی ہے جو آپکو بچا لے گی؟*
*❓جو آپکی آگے کی منزل کیلئے آسانی پیدا کرے گی؟*
*❓کوئی ایسی چیز ، کوئی ایسی قربانی جو الله سبحان و تعالیٰ کی رضا کی خاطر اس کی راہ میں دی ہو؟*
*❓ہے کوئی ایسا عمل جس پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں ؟ اللّٰہ سبحان و تعالیٰ سے اس کے بدلے بخشش کی درخواست کر سکتے ہیں؟*
*❓کوئی ایسی نیکی جس کا گواہ صرف اللہ ہو؟*

*💙اس بارے میں آج ضرور سوچیں اور پھر عمل کریں!*
*⏱️یہ سب سے پہلے میرے لیے اور پھر آپ سب کیلئے ریمائنڈر ہے🍁🥀





Gul

20/04/2023

کیا پتا دوبارہ رمضان نصیب ہو یا نہ ہوں
اے اللہ تجھے تیری رحمت کا واسطہ ہم سب کو بخش دے آمین 💯❤️

20/04/2023

حال ہی میں ہونے والے ایک خود کشی کے واقعہ کو کچھ لوگ فیس بک پر بہت اہمیت دے رہے ہیں. "True Love, Love Never Dies"، ایسے بیہودہ پیجز بھی بناۓ جا رہے ہیں . خدارا آنے والی نسل پے یہ ظلم مت کریں . اس ناجائز حرکت کو ایسا مت بنا کے پیش کریں کے آنے والی نسل ان سے متاثر ہو کے انھیں کے نقش قدم پے چل پڑے. جو لوگ اس واقعہ سے متاثر ہیں. تو وہ کل ایسی ہی ذلت کے لیے خود کو تیار رکھیں جو آج ان مرنے والے بچوں کے والدین محسوس کر رہے ہیں. یہ ایک لبرل تربیت کا نتیجہ ہے . یہ ایک عبرت کا نشان ہے . اس کو سچی محبّت کا نام دے کے ان جیسے بچوں کے ذہنوں میں زہر مت بھریں. بلکے انہیں حقیقت بتایں کے یہ لوگ حرام کی موت مرے ہیں. اور ایسا کبیرہ گناہ کر چکے ہیں جس کے توبہ بی نہیں. . معاشرے میں اس قدر برا اثر چھوڑ کے جانے والے لوگ تعریف نہیں، تنقید اور مذمّت کے قابل ہیں. ھمارے بچوں کو اور والدین کو اس واقعہ سے عبرت حاصل کرنی چاہیے . بچوں کی سرگرمیوں کی طرف توجہ رکھنی چاہیے. اچھے اسکول اور اچھی یونیفارم کا تو بہت خیال رکھتے ہیں. آیندہ اچھی تربیت پے بھی ذرا غور فرما لیں. مخلوط تعلیمی ادارے، فتنے اور فسادات کے مرکز ہیں. اگر کسی کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو وہ اس پوسٹ سے دور ہو جائے.

Gul




18/04/2023

اللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي

اے اللہ! تو عفو و درگزر کرنے والا مہربان ہے اور عفو و درگزر کرنےکو تو پسند کرتا ہے، اس لیے تو ہمیں معاف و درگزر کر دے♥️🤲

#اسماء گل #رمضان #رمضانيات #اذكار #دعاء #رمضان2021 #قرقيعان #سحور #رمضانيات🌙 #العيد #الجمعة #قرآن #عيد #اسلام #الله #ثواب #استغفار #ادعيه #دين #مسلم #الحمدلله #اسلام #اسلاميات #دين #اذكار #قرآن #الله #استغفار #اسلامي #مسلم #دعاء #اسلامية #الحمدلله #ادعية #قران #تسبيح #مسلمين #إٍسلام #مسلمون #اجر #ذكرني #تذكير #دین #تلاوات #ديني

Address

Nowshera Cantonment
Nowshera
24110

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asma Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share