27/04/2024
آج 26 اپریل بروز جمعہ کو جمعیت علماۓ اسلام تحصیل دروش کے نظریاتی کارکناں علماۓ کرام قرإ حضرات اور خطبإ حضرات کا مشترکہ اجلاس مسجد بلال بازار دروش میں منقعد ھوا اجلاس کا آغاز کلام پاک سے شروع کیا گیا ۔
اور اجلاس میں تمام کارکناں اور علماۓ کرام باری باری اپنے راۓ پیش کیے اور اپنی اپنی قیمتی فیصلے سے اگاہ کیا تمام کارکناں کا کہنا ھے کہ جمعیت علماۓ اسلام ضلع چترال اور تحصیل دروش کے چند مفاد پرست زمداران جماعت کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھے ھوۓ ہیں جمعیت علماۓ اسلام تحصیل دروش میں ایک بڑی جماعت ھونے کے باوجود جماعت کا اپنا کنڈیڈٹ میدان میں نہ اتار سکے۔ یہ لوگ اپنی زاتی مفادات کی خاطر پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ھے۔
جمعیت علماۓ اسلام کے تمام کارکناں نے کہا کہ یہ تمام فیصلے چند مفاد پرست بندوں کی ھے ان فیصلوں کو جماعت کے ساتھ نہ جھوڑا جاۓ کیونکہ جمعیت علماۓ اسلام کا اپنا دستور ھے دستور کے مطابق ضلعی اور تحصیل زمداران کارکناں اور عمومی کے ممبران کے ساتھ مشاورت لازمی ھے یہ چند مفاد پرست لوگ جمعیت علماۓ اسلام کے دستور کوہمشہ پاٶں تلے روندھتے ھوۓ کارکناں کے ساتھ مشاورت کیے بغیر یہ فیصلہ اپنایا ھے تو اس سلسلے میں ہم صوباٸ زمداران سے اس بارے معلومات لیا تو ہمیں بتایا گیا کہ اس فیصلے سے ہمیں بھی کوٸ علم نہیں ھے لہذا یہ جماعت کا فیصلہ تصور نہ کیا جاۓ ۔
جمعیت علماۓ اسلام دروش کے نظریاتی کارکناں تمام تر حقاٸق کا جاٸزہ لینے کے بعد اس نتجے پر پہنچے کہ جمعیت علماۓ اسلام کے کارکناں خودمختار اور نظریاتی و دستور کے پابند ہیں ۔ ہمارے اپنے جماعت کے کنڈیڈٹ ویسے بھی میدان میں نہیں ھے لہذا ہم اس الیکشن کا مکمل باٸیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ۔
اور ہر کارکن اپنے مرضی کے فیصلے کےلیے آزاد ہیں جس کا دل چاہیے اپنے مرضی سے کسی کو بھی ووٹ دے سکتے ہیں کیونکہ جمعیت علماۓ اسلام کا اپنا امیدوار ہی موجود نہیں ہیں ۔
اور ششی کوہ کے علماۓ کرام و جنجرت کوہ کے علماۓ کرام بھی متفقہ طور پر کال کرکے ہمارے اس فیصلےکی تاٸید کی ہم تمام کارکناں کی دل سے شکرگزار ہیں کہ وہ جمعیت علماۓ اسلام کے دستور کو عزت بخشی ۔
دوسری اہم بات آنے والے انٹر پارٹی الیکشن کے حوالے سے بھی ھوگیا ھے آٸنیدہ کے لیے لاٸحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔
اور آخر میں اجلاس مولانا مصباح الدین صاحب کی دعاٸیہ کلمات سے اختتام پزیر ھوٸ ۔.