
19/09/2025
نوشہرہ ۔
فخر علاقہ خوڑہ عطاء اللہ خان کو خیبرپختونخواہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
علاقے کے عوام عطاء اللہ خان کی بہیمانہ گرفتاری پر مشتعل ہو گئے ہیں ۔
بڑی تعداد میں عوام ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک کے دفتر کے باہر پہنچ گئے ہیں ۔
خاندانی زرائع کے مطابق عطاء اللہ خان کو خیبرپختونخوا ہ پولیس نے مری مال روڈ سے حراست میں لے کر خیبرپختونخواہ منتقل کر دیا ہے ۔
خاندانی زرائع کے مطابق عطاء اللہ خان اکوڑہ خٹک ڈی ایس پی کی تحویل میں ہیں۔
اور ہمارے خاندان اور علاقے کے مشران کو عطاء اللہ خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہیں ۔
عطاء اللہ خان تمام کیسسز میں ضمانت پر عدالتوں سے رہا ہوچکے ہیں ۔
عطاء اللہ خان کے خاندان کے مشران نے عطاء اللہ خان کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی کیس ہے
تو عدالت میں پیش کریں ہمیشہ عطاء اللہ خان نے قانون اور عدالتوں کی پاسداری کی ہے
اور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں ۔ عطاء اللہ خان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
عطاء اللہ خان جیسے کاروباری شخصیت کی
بہیمانہ گرفتاری کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے ۔۔۔ رپورٹ کامران خٹک سے