Chitral Update

Chitral Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chitral Update, News & Media Website, Nowshera.

چترال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گرام چشمہ کے قریب واہٹ کے علاقے میں ایک نایاب برفانی چیتا (Snow Leopard) مر...
20/01/2026

چترال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گرام چشمہ کے قریب واہٹ کے علاقے میں ایک نایاب برفانی چیتا (Snow Leopard) مردہ حالت میں پایا گیا۔ اس قیمتی اور خطرے سے دوچار جنگلی جانور کی موت نے مقامی لوگوں اور ماحولیاتی حلقوں کو گہرے رنج میں مبتلا کر دیا ہے۔
وائلڈ لائف حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چیتے کی لاش اپنی تحویل میں لے لی ہے اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ قدرتی موت تھی یا کسی انسانی غفلت یا جرم کا نتیجہ۔
برفانی چیتا ہمارے قدرتی ورثے کی ایک قیمتی علامت ہے، اور اس طرح کے واقعات اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ 🐆🌿😢


چترال میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات اب صرف خبریں نہیں رہے، یہ ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی صدائیں ہیں۔ حال ہی میں لوئر...
20/01/2026

چترال میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات اب صرف خبریں نہیں رہے، یہ ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی صدائیں ہیں۔ حال ہی میں لوئر چترال کے علاقے گولدور سے تعلق رکھنے والے ایک کم عمر نوجوان کے انتقال کی خبر نے دل کو پھر اداس کر دیا۔ یہ سانحہ ہمیں رک کر سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔
کم سنی میں ذہنی دباؤ، مایوسی، تنہائی، خاندانی و سماجی مسائل اور بروقت رہنمائی کا فقدان نوجوانوں کو ایسے فیصلوں کے دہانے تک لے آتا ہے جہاں واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔ یہ کسی ایک گھر یا ایک فرد کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
الزام تراشی سے آگے بڑھ کر ہمیں خود سے سوال کرنا ہوگا: کیا ہم اپنے بچوں کی بات سنتے ہیں؟ کیا ہم ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں؟ کیا ہم نے مدد اور اعتماد کا ماحول بنایا ہے یا خاموشی مسلط کر دی ہے؟
علما، اساتذہ، والدین، سماجی کارکنان اور ادارے سب مل کر کردار ادا کریں:
نوجوانوں کو سنا جائے
ذہنی صحت کو اہمیت دی جائے
خوف اور بدنامی کے بجائے مدد اور رہنمائی کا راستہ اپنایا جائے
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ایسے سانحات کو معمول نہ بنائیں بلکہ بروقت توجہ، ہمدردی اور اصلاح کے ذریعے انہیں روکیں۔ اگر اب بھی غفلت رہی تو یہ خاموشی مزید گھروں کو ویران کرتی رہے گی۔
یہ تحریر کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں، بلکہ آگاہی اور اصلاح کے لیے ہے—خصوصاً چترال کے تناظر میں۔

بتاریخ: 15 جنوری2026عنوان: گہکیر کے شوگرام زوم روڈ پر المناک حادثہ، متبادل راستے کی فوری تعمیر کا مطالبہآج گہکیر کے شوگر...
15/01/2026

بتاریخ: 15 جنوری2026
عنوان: گہکیر کے شوگرام زوم روڈ پر المناک حادثہ، متبادل راستے کی فوری تعمیر کا مطالبہ

آج گہکیر کے شوگرام زوم روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کردیا۔ شوگرام زوم روڈ، جو دنیا کے مشکل ترین اور خطرناک ترین روڈوں میں شمار ہوتا ہے، آج ایک بار پھر خون سے لالہ زار ہوا۔ ہمارے بھائی سعید اللہ کی گاڑی اس حادثے کا شکار ہوئی، جس میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ باقی افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ اس روڈ پر ہونے والا پانچواں بڑا حادثہ ہے، مگر افسوس کہ متعلقہ حکام اور ہمارے نمائندے گہری نیند سوئے ہوئے ہیں۔ انسانی جانوں کے ساتھ یہ کھلواڑ ہماری برداشت سے باہر ہے۔

شوگرام زوم روڈ انسانی سفر کے لیے قطعی طور پر نامناسب ہے۔ یہاں سفر کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔ ہمارے پاس اس کا محفوظ اور بہتر متبادل موجود ہے: کروئی شال کے سائڈ سے ہوتے ہوئے کڑاک کے مقام پر ایک قابلِ گذر پل تعمیر کیا جائے۔ یہ راستہ نہ صرف محفوظ ہے، بلکہ شوگرام زوم روڈ سے لاکھ درجہ بہتر بھی ہے۔

ہم فوری طور پر حکام بالا، خاص طور پر محترمہ ڈپٹی اسپیکر میڈم ثریا بی بی صاحبہ، سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ شوگرام زوم روڈ کے متبادل کے طور پر اس راستے کی تعمیر کی تجویز پیش کریں۔ گہکیر کے عوام آپ کے اس احسان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ہماری درخواست صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں سے ہے کہ جس سطح پر بھی ممکن ہو، اس منصوبے کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔

یہ گہکیر کے عوام کا دلی، پرامن اور فوری مطالبہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے گی اور جلد از جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

آپ کا مخلص
اہلِ علاقہ گہکیر، درونگاغ





Imran Khan Yousafzai
Suriya Bibi
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Upper Chitral

#تحریرمنظورالہی

کالاش ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کے زیرِ اہتمام طلبہ میں سکالرشپس کی تقسیمکالاش ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کے زیرِ ا...
14/01/2026

کالاش ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کے زیرِ اہتمام طلبہ میں سکالرشپس کی تقسیم
کالاش ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کے زیرِ اہتمام ٹاؤن ہال چترال میں ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں وادی بمبوریت، بریر, جنجریت کوہ اور رمبور سے تعلق رکھنے والے مستحق اور ہونہار طلبہ و طالبات میں تعلیمی سکالرشپس تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور وزیرزادہ، تحصیل سپیکر اور ڈائریکٹر جنرل KVDA بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے کہا کہ تعلیم پائیدار ترقی کی بنیاد ہے اور سکالرشپ پروگرام پسماندہ علاقوں کے ہونہار طلبہ کو معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی ایک مؤثر کاوش ہے۔
تقریب کے دوران یونیورسٹی آف چترال، ڈگری کالج چترال بوائز اور ڈگری کالج چترال گرلز سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات میں سکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ، والدین اور دیگر معززین نے بھی KVDA کے اس تعلیمی اقدام کو سراہا۔

ضلع چترال کی کیلاش ویلی بومبوریت سے ایک معصوم بچی کے لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ ...
11/01/2026

ضلع چترال کی کیلاش ویلی بومبوریت سے ایک معصوم بچی کے لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ننھی پری ملکہ بی بی بنت الف خان گزشتہ 11 جولائی 2025ء سے لاپتہ ہیں، تاہم تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
اہلِ خانہ کے مطابق بچی اچانک گھر سے لاپتہ ہوئی، جس کے بعد رشتہ داروں اور مقامی افراد کی مدد سے تلاش کا عمل شروع کیا گیا، مگر اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد والدین اور اہلِ خانہ شدید ذہنی کرب اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔
متاثرہ خاندان نے عوام، مخیر حضرات اور ذمہ دار شہریوں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ننھی پری ملکہ بی بی کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل ہوں تو فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں تاکہ بچی کو بحفاظت اس کے والدین سے ملایا جا سکے۔
رابطہ نمبرز:
📞 0340-9659175
📞 0311-1076592
اہلِ علاقہ نے حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بچی کی بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

چترال بومبوریت وادی کی معصوم بچی ملائکہ کو لاپتہ ہوئے 6 مہینے گزرنے کے باوجود تاحال کوئی سراغ مل نہ سکا ۔اہلِ خانہ کے مط...
11/01/2026

چترال بومبوریت وادی کی معصوم بچی ملائکہ کو لاپتہ ہوئے 6 مہینے گزرنے کے باوجود تاحال کوئی سراغ مل نہ سکا ۔
اہلِ خانہ کے مطابق بچی اچانک گھر سے لاپتہ ہوئی، جس کے بعد رشتہ داروں اور مقامی افراد کی مدد سے تلاشی کا عمل شروع کیا گیا مگر ملائکہ نہیں ملی ۔
گھر والوں کے مطابق پولیس نے بھی گمشدگی رپورٹ درج کی ہے اور ابھی تک تلاش جاری ہے ۔
بچی کی گمشدگی کی وجہ سے والدین اور اہلِ خانہ شدید ذہنی کرب اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔
متاثرہ خاندان نے عوام اور شہریوں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ننھی بچی کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل ہوں تو فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں۔
رابطہ نمبرز:
📞 0340-9659175
📞 0311-1076592
اہلِ علاقہ نے حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بچی کی بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

نمایندہ تیز نیوز کلیکلٹ دروش کے مقام پر ایک ایکسکیویٹر (Excavator) کو حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے *کوئی جانی نقصان نہیں ...
11/01/2026

نمایندہ تیز نیوز
کلیکلٹ دروش کے مقام پر ایک ایکسکیویٹر (Excavator) کو حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے *کوئی جانی نقصان نہیں ہوا*۔

حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، تاہم مقامی ذرائع کے مطابق مشین غیر متوازن ہو کر الٹ گئی تھی۔
موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔

ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ ایسے بھاری مشینری کے استعمال میں *احتیاطی تدابیر* اپنائی جائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Address

Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share