07/04/2026
وعدوں سے تکمیل تک کا سفر ۔
نوشہرہ کلاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا۔
قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق حلقہ پی کے 88 میں عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے ، عرصہ دراز سے خراب اور غیر تعمیر نوشہرہ کلاں کے چاروں یونین کونسلز کو ملانے والے سوئی گیس روڈ زرین آباد کی تعمیر نوشہرہ کلاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ، رکن صوبائ اسمبلی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں محمد عمر کاکاخیل نے الیکشن کے فوری بعد فنڈز فراہم کرکے روڈ کی تعمیر کا کام شروع کروایا اور آج الحمداللہ الیکشن میں کیا جانے والا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے اور اب علاقے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولت میسر ہے۔