Jamila Anwar

Jamila Anwar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamila Anwar, Digital creator, Okara.

29/05/2025

💚

21/02/2025
27/01/2025

‏بلغ العُلا بكمالـــــــهِ 💚

كشف الدُجى بجمالـهِ 💚

حَسُنت جميعُ خصالهِ 💚

صَلُّوا عليه و آلــــــهِ 💚

💚ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ 💚

✨✨✨انسانی جان کا تحفظ ✨✨✨اللہ تعالٰی نے انسان کو”بہترین مخلوق“کےاعزاز سے نوازا،  فضیلت و بزرگی   اور علم  و شرف کےقابلِ ...
24/03/2024

✨✨✨انسانی جان کا تحفظ ✨✨✨
اللہ تعالٰی نے انسان کو”بہترین مخلوق“کےاعزاز سے نوازا، فضیلت و بزرگی اور علم و شرف کےقابلِ فخر تمغے عطا فرماکر اسے مسجودِ ملائکہ بنایا۔حُسنِ صوری و معنوی عطا فرما کر ”احسنِ تقویم“ کا تاج پہنایا اور اپنی عظیم کتاب میں اس کی جان کی حُرمت کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

”انسانی جان“ کو جو رِفعت و بلندی اسلام نے عطا کی ہے اس کا اندازہ یہاں سے لگائیے کہ اسلام نے بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کے قتل کو تمام انسانیت کے قتل کے مُتَرادِف قرار دیا ہے اور جس نے ایک جان کو جِلا بخشی: (فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًاؕ-) ترجمۂ کنزُ الایمان : اس نے گویا سب لوگوں کو جِلا لیا۔ ([1])(پ6، المائدۃ :32) یہ آیتِ مُبارَکہ اسلام کی تعلیمات کو واضح کرتی ہے کہ اسلام کس قدر امن و سلامتی کا مذہب ہے اور اسلام کی نظر میں انسانی جان کی کس قدر اَہمیت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

بارگاہِ الٰہی میں انسانی جان کی اَہمیت۔۔۔۔۔۔

فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے💚

اللہ تعالٰی کے نزدیک پوری کائنات کا ختم ہو جانا کسی شخص کے ناحق قتل ہو جانے سے زیادہ ہلکا ہے۔ (موسوعہ ابن ابی الدنیا،ج 6،ص234، حدیث:231) جان اپنی ہو یا پرائی اسلام کو دونوں کی حفاظت مطلوب ہے، یہاں تک کہ ہر وہ چیز جو اپنے لئے خطرے اور ہلاکت کا باعث ہو اس سے باز رہنے کا حکم ہے۔(خزائن العرفان، ص65ملخصاً) اسی لئے اسلام میں خودکشی (Su***de) حرام ہے۔ دوسروں کی ناحق جان لینے کوبھی اسلام نے نہ صرف کبیرہ گناہ قرار دیا ہے ۔۔۔۔۔۔

مسلمان کی جان کی حُرمت۔۔۔۔۔۔

خود نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مسلمان کی جان کی حُرمت کو کعبے کی حرمت سے زیادہ محترم قرار دیا ہے۔(ابن ماجہ،ج 4،ص319، حدیث:3932 ملخصاً)۔۔۔۔۔۔

👈👈👈والدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے خطرناک کھیل سے روکیں اور انسانی جان کے تحفظ کی یہ بہترین ، مؤثّر اور روشن تعلیمات اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ ان کو صدقِ دل سے اپنی زندگیوں میں بسائیں اور ان حُقوق کی پاسداری کریں۔۔۔۔۔۔

Address

Okara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamila Anwar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share