University Times / UO Media

University Times / UO Media UniversityTimes is an official News Paper of University Of Okara.

23/05/2026

✨ ایک یادگار، پُررونق اور روحانی شام — صوفی نائٹ یونیورسٹی آف اوکاڑہ ✨
دلوں کو محبت، امن اور صوفیانہ رنگوں سے جوڑنے والا یہ خوبصورت ایونٹ طلبہ کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔
اس شاندار اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر جناب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین صاحب کا تہہِ دل سے شکریہ، جنہوں نے طلبہ کو ایک بہترین اور مثبت ماحول فراہم کیا۔ 🌸🎶
fans Sajjad Mubin University of Okara



21/05/2026

اوکاڑہ: اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف اوکاڑہ (ASA-UO) کے انتخابات 2026-27 میں دلچسپ، سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلوں کے بعد اکیڈمک اسٹاف فرنٹ نے مجموعی طور پر برتری حاصل کرتے ہوئے 11 میں سے 7 نشستیں اپنے نام کر لیں، جبکہ یو او اکیڈمک الائنس 4 نشستوں پر کامیاب رہا۔ انتخابات میں اساتذہ کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی اور دن بھر انتخابی سرگرمیوں کے باعث یونیورسٹی کا ماحول خاصا گرم رہا۔

صدر کے عہدے پر سب سے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں یو او اکیڈمک الائنس کے امیدوار ڈاکٹر خالد ندیم ریاض نے صرف 2 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 76 ووٹ حاصل کیے جبکہ اکیڈمک اسٹاف فرنٹ کی امیدوار مس شہزادی جاوید 74 ووٹ حاصل کر سکیں۔

اسی طرح جنرل سیکریٹری کی نشست پر بھی یو او اکیڈمک الائنس کے ڈاکٹر ایم سلیم خان کامیاب قرار پائے، جبکہ ٹریژرر کی نشست پر ڈاکٹر ذیشان انور نے کامیابی حاصل کی۔ یو او اکیڈمک الائنس کی جانب سے ڈاکٹر فہیم ارشد بھی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے۔

دوسری جانب اکیڈمک اسٹاف فرنٹ نے دیگر اہم نشستوں پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے مجموعی اکثریت اپنے نام کی۔ کامیاب امیدواروں میں:

* ڈاکٹر ندا (وائس پریذیڈنٹ فیمیل)
* ڈاکٹر محمد زاہد بلال (وائس پریذیڈنٹ میل)
* مس اقرا خادم (جوائنٹ سیکریٹری)
* احمد رضا (ایگزیکٹو ممبر)
* ڈاکٹر عرفان لطیف (ایگزیکٹو ممبر)
* ڈاکٹر ماریہ سرور (ایگزیکٹو ممبر)
* ڈاکٹر سمبل اشرف (ایگزیکٹو ممبر) شامل ہیں۔

انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد دونوں گروپس کے اساتذہ اور سپورٹرز کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اساتذہ نے اس جمہوری عمل کو یونیورسٹی کے مثبت اور تعمیری اکیڈمک ماحول کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب نمائندگان اساتذہ کے مسائل کے حل، فیکلٹی کے حقوق کے تحفظ اور یونیورسٹی میں بہتر تدریسی و تحقیقی ماحول کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

14/05/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ Maryam Nawaz کا ایک اور احسن اقدام ❤️

لاہور سے تعلق رکھنے والے دونوں ٹانگوں سے معذور بھائی غلام عباس کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے الیکٹرک اور آٹومیٹک وہیل چیئر فراہم کی گئی، جس سے اُن کی زندگی میں بڑی آسانی پیدا ہوئی ہے۔ غلام عباس اس تعاون پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں۔

اگر کوئی صاحبِ حیثیت اس بھائی کی مزید مالی معاونت کرنا چاہے تو نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتا ہے:

📞 0300-4429093

اللہ پاک سب کو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق دے۔ 🤲 Sajjad Mubin fans University of Okara

13/05/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کے والدِ محترم انتقال کر گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے یونیورسٹی آف اوکاڑا کی مرکزی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
تمام اساتذہ، طلبہ اور دوست احباب سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔اور آج ہونے والی صوفی نائٹ کینسلُ کر دی گئی ہے
Sajjad Mubin Rana Sikandar Hayat University of Okara

13/05/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کے والدِ محترم انتقال کر گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے یونیورسٹی آف اوکاڑا کی مرکزی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
تمام اساتذہ، طلبہ اور دوست احباب سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
Sajjad Mubin Rana Sikandar Hayat University of Okara

Address

Okara
56300

Telephone

+923065161967

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University Times / UO Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to University Times / UO Media:

Share