TODAY OKARA

TODAY OKARA The LARGEST NEWS NETWORK OF OKARA. EVERY THING IS ON ONE PLACE.

اوکاڑہ 36 جوڑے روڈ پر دھند کے باعث 3 کاریں 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں
29/12/2025

اوکاڑہ 36 جوڑے روڈ پر دھند کے باعث 3 کاریں 2 بسیں آپس میں ٹکرا
گئیں

28/12/2025

اوکاڑہ (A_)اے نیگٹو بلڈ کی اشد ضرورت ہے
براۓ مہربانی رابطہ کریں
0300 5707969

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ رائے غلام رسول کھرل کا سولہ  سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری ایکش...
27/12/2025

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ رائے غلام رسول کھرل کا سولہ سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن
بی ڈویژن پولیس کی بروقت کارروائی تینوں ملزمان گرفتار ،

زیادتی میں ملوث ملزمان کی شناخت خرم ، اسرار اور عبد الرحمان کے ناموں سے ہوئی

چار روز قبل لڑکی اپنی مرضی سے قصبہ 25 فور ایل ملزم خرم کے پاس چلی گئ تھی

ابتدائی تحقیقات میں لڑکی اور ملزم کی ہمشیرہ کرن ہم جماعت تھے، خاندانی روابط بھی موجود تھے

درخواست موصول ہوتے ہی فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتار کر لیے گئے

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل لیگل معائنہ مکمل، مزید تفتیش جاری

خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں ، کراس کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، ڈی پی او راشد ہدایت

قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدار تفتیش یقینی بنائی جائے گی ، ڈی پی او

ترجمان اوکاڑہ پولیس

- اوکاڑہ کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار*مورخہ 26-12-2025امروز ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ...
27/12/2025

- اوکاڑہ کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار*
مورخہ 26-12-2025

امروز ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ صاحب کے ویژن کرپشن سے پاک پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی صاحب کی خصوصی ہدایت پر سرکل افیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ غلام مصطفیٰ گجرصاحب اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کارروائی کرتے ہوئےحلقہ پٹواری ضلع اوکاڑہ عبد الرحمٰن کو -/20000 روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم نے محمد عزیر اسلم سے زرعی رقبہ سات کنال کے انتقال کے عوض مبلغ -/70٫000 روپے رشوت طلب کی جو کہ ـ/50٫000 روپے پہلے وصول کر چکا ہے دوران ریڈ بقیہ رقم رشوت مبلغ ـ/20٫000 روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے۔

اس بابت *مقدمہ نمبر 34/25 مورخہ 26-12-2025* بجرم 161 تعزیراتِ پاکستان اور 5/2/47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن، اوکاڑہ میں درج کر لیا گیا ہے۔
*مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔*
*ترجمان اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن*

23/12/2025

جوتی چور جامعہ مسجد سراجی کوٹ نھال سنگھ جناح آباد اوکاڑہ

22/12/2025

Faisalabad ka waqiya hai.. Allah maaf krn bss ایڈن گارڈن حادثہ، خاتون ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد کے علاقے ایڈن گارڈن کنال روڈ میں بے احتیاطی سے گاڑی چلاتے ہوئے بچوں کو کچلنے کے واقعے میں ملوث خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مصباح بی بی نے دورانِ ڈرائیونگ بچوں آمنہ کامران اور محمد حسن کو کچلا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن عدیل اکرم نے فوری کارروائی کی اور ملزمہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا تھا کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت دیپالپور میں مختلف تھانوں کا اچانک دورہدیپالپور سرکل میں تھانہ صدر و سٹی دیپالپور اور جو...
22/12/2025

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت دیپالپور میں مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

دیپالپور سرکل میں تھانہ صدر و سٹی دیپالپور اور جوڈیشیل ڈیوٹی کا تفصیلی معائنہ

ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا جائزہ لیا

تھانہ میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے

ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو پینڈنگ روڈز اور چالان فوری مکمل کر کے عدالت بھجوانے کا حکم

تفتیشی افسران کو اشتہاری و سنگین مقدمات کے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت

شہریوں کی مدد عبادت ہے، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ، ڈی پی او راشد ہدایت

شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ڈی پی او

21/12/2025

انتخابات ،2026سٹی پریس کلب اوکاڑہ

𝙔𝙤𝙪𝙣𝙜, 𝙛𝙚𝙖𝙧𝙡𝙚𝙨𝙨, 𝙫𝙞𝙘𝙩𝙤𝙧𝙞𝙤𝙪𝙨 🏆Congratulations to our 🌟 on a well-earned U19 Asia Cup triumph with resilience, teamwork & ...
21/12/2025

𝙔𝙤𝙪𝙣𝙜, 𝙛𝙚𝙖𝙧𝙡𝙚𝙨𝙨, 𝙫𝙞𝙘𝙩𝙤𝙧𝙞𝙤𝙪𝙨 🏆

Congratulations to our 🌟 on a well-earned U19 Asia Cup triumph with resilience, teamwork & standout performances 👏

20/12/2025

اوکاڑہ: لوئر باری دو آب نہر، فیصل آباد پل کے قریب ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ڈوبنے والے شخص کی شناخت مطلوب ولد جان محمد (عمر تقریباً 60 سال)، سکنہ بستی مہر دین کے طور پر ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے فوری ریسپانس دیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
2 غوطہ خوروں سمیت 10 ریسکیورز کشتی اور پلنجر کی مدد سے تلاش میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب میں 20 سے 22 دسمبر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری۔
18/12/2025

محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب میں 20 سے 22 دسمبر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری۔

17/12/2025

Contact:03090000015
Case id: 228731941

Address

Okara
56000

Telephone

+923338458888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TODAY OKARA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share