District Okara News

District Okara News Okara News

11/10/2024

اوکاڑہ کا رہائشی کچے کے ڈاکوؤں کے شکنجے میں۔۔۔۔۔ چیخوں پکار

اوکاڑہ کے علاقہ حویلی لکھا کے بزرگ شہری کو کچے ڈاکووں نے اغوا کر لیا تاوان کا مطالبہ

اوکاڑہ ہنی ٹریپ کے ذریعے بزرگ شہری لیاقت علی کچے کے ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گیا

اوکاڑہ ڈاکوؤں نے شہری کو برہنہ کر کے اسلحہ کے زور پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل کر دی

اوکاڑہ بزرگ شہری کی برہنہ تشدد والی ویڈیو وائرل ہوتے ہی علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا

اوکاڑہ ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کی رہائی کے لیے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے لواحقین

اوکاڑہ لواحقین کا لیاقت علی کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

اوکاڑہ شہری کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے

06/10/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Sheikh Sohail, Muhammad Sajid Wattoo, Imran Bhatti, Qaisra Abid, Abdul Ahad, Ali Jan Muhammad, Afaq Manzar, Noman Rao Nomi, Ali Khan, Fiaz Ahmed, رائے زوار حسین کهرل, Ali Zaib Zaibi, Nakash Akram, Shahzad Ch, Ray Ali Raza Khral, Faizan Abbasi Faizan, Zain Kha Ri Gujjar, Rai Mujahid Iqbal, Muhammad Zakria, Muzammal Sharif, Mumtaz Mumtaz, Sharif Khichi, Maher Imran Maher Imran, Muhammad Zahid, Maher Rauf Maher Rauf

05/10/2024

اوکاڑہ// اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ضلع بھر کے اساتذہ اور لیڈی ٹیچرز کا یوم سیاہ

اوکاڑہ: پریس کلب کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں ٹیچرز اور اساتذہ کا احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ

اوکاڑہ: ٹیچرز یونین کی سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ اور لیڈی اساتذہ کی نعرہ بازی

اوکاڑہ: احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین ٹیچرز کا مطالبہ حکومت نجکاری کا فیصلہ واپس لے

اوکاڑہ: احتجاجی جلسہ اور مظاہرے کی قیادت پرویز اختر مہار چیئرمین ٹیچر یونین پنجاب نے کی

اوکاڑہ: 350 سکولوں کو پرائیویٹ کیا جا چکا مزید سکول پرائیویٹ کرنے کی ترمیم کی جا رہی ہے مقررین اساتذہ

اوکاڑہ: گورنمنٹ ٹیچرز کے حق پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا چیئرمین ٹیچر یونین پرویز اختر مہار

اوکاڑہ: جب تک حکومت پنجاب اپنے فیصلے واپس نہیں لیتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا مقررین

اوکاڑہ: اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے تحصیل روڈ بلاک

اوکاڑہ: اگر حکومت نے مطالبہ تسلیم نہ کیے تو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا احتجاجی اساتذہ

اوکاڑہ: آج کا احتجاج باذووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کا کیا گیا اگلاء احتجاج سیاہ جھنڈے اٹھا کر کیا جائے گا

03/10/2024

اوکاڑہ ہفتہ یکجہتی غزہ ڈاکٹر بابر رشید امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ اور عہد دران کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

اوکاڑہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف اب مسلم امہ کو متحد ہو جانا چاہیے، ڈاکٹر بابر رشید

اوکاڑہ فلسطین سے لیکرلبنان،یمن،شام تک مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے امیر جماعت اسلامی

اوکاڑہ صیہونی، وصلیبی قوتیں مسلمانوں کے خلاف صف آراء ہو چکی ہیں،اسرائیل کی پشت پر امریکہ،برطانیہ اورفرانس سمیت پوری دنیا کا کفر کھڑا ہے ڈاکٹر بابر رشید

اوکاڑہ اسرائیل نے بیگناہ مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہاں دیں ہیں ڈاکٹر بابر رشید

اوکاڑہ سرزمین فلسطین لہولہان ہو چکی ہے، فلسطین لبنان، یمن اور شام پر یہودی بمباری کر رہے ہیں امیر جماعت اسلامی

اوکاڑہ اگر مسلم حکمرانوں نے متحد ہو کراسرائیل کا راستہ نہ روکا عرب و عجم کی کوئی ریاست اسرائیلی چیرہ دستیوں سے محفوظ نہیں رہ سکے گی، امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ

03/10/2024

اوکاڑہ// ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مضروب کرنے والا مرکزی ملزم محبوبہ سمیت گرفتار

اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود 29 ٹو آر میں ڈکیتی کے دوران شہری کو مضروب کرنے والا مرکزی ملزم اپنی محبوب سمیت گرفتار

اوکاڑہ ایس ایچ او کی سربراہی میں تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کی کامیاب کارروائی

اوکاڑہ اپریل 2024 میں ملزمان نے شہری اللہ دتہ کو فائر مار کر زخمی کر دیا تھا

اوکاڑہ دوران تفتیش ملزم فیصل نے انکشاف کیا کہ اس نے سعدیہ بی بی کیساتھ منصوبہ بندی کر کے وقوعہ کیا

اوکاڑہ ملزمہ سعدیہ بی بی مضروب اللہ دتہ کی بیوی ہے

اوکاڑہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے اور آئی ٹی کی مدد سے فورٹ عباس کے رہائشی ملزم فیصل کو گرفتار کیا

اوکاڑہ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے صدر اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا

اوکاڑہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، ڈی پی او

02/10/2024

اوکاڑہ: تھانہ اے ڈویژن کی حدود سیٹھ کالونی میں کار چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

اوکاڑہ: شہریوں نے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

اوکاڑہ: یونیورسٹی پروفیسر خرم کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو دو ملزمان چوری کرریے تھے

اوکاڑہ: اہل محلہ نے ایک چور کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا چور فرار ہوگیا

اوکاڑہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں کار چوروں کو کار چوری کرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے

اوکاڑہ:کار چور کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی جو بہاولنگر کا رہائشی ہے

اوکاڑہ: پولیس نے کار چور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی

اوکاڑہ// دلہا براتیوں کو لے کر تھانے پہنچ گیااوکاڑہ: دل کے ارمان دل میں ہی رہ گئے اوکاڑہ: نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محن...
30/09/2024

اوکاڑہ// دلہا براتیوں کو لے کر تھانے پہنچ گیا

اوکاڑہ: دل کے ارمان دل میں ہی رہ گئے

اوکاڑہ: نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو لوٹ لیا

اوکاڑہ: گونگے بہرے شخص سے شادی کا جھانسہ دیکر تین لاکھ روپے ہتھیا لیے

اوکاڑہ: دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو دلہن کے گھر تالے

اوکاڑہ: دلہا محمد سیلم براتیوں کو لے کر تھانہ پہنچ گیا

اوکاڑہ: دلہن والوں نے شادی کا جھانسہ دیکر تین لاکھ ہتھیا لیے

اوکاڑہ: میرا بیٹا گونگا بہرا تھا جمع پونجی بھی لٹ گئی، والدہ

اوکاڑہ: دلہا کی والدہ نے کاروائی کے لیے تھانہ چوچک میں درخواست جمع کروا دی

29/09/2024

اوکاڑہ// جماعت اسلامی کا احتجاج// گرفتاریاں
اوکاڑہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، جس کی قیادت ڈاکٹر بابر رشید اور دیگر عہدیداران نے کی۔ مظاہرین نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دھرنے دیا، جس پر پولیس نے 8 کارکنان کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے

28/09/2024

اوکاڑہ: تھانہ اے ڈویزن کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات

اوکاڑہ: شادمان کالونی کا رہائشی علی سلیم نامی شخص کو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے لوٹ لیا

اوکاڑہ: متاثرہ شخص گھر سے مبلغ رقم 22 لاکھ روپے لے کر کے بینک جمع کروانے جا رہا تھا

اوکاڑہ: راستے میں ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

اوکاڑہ: علی سلیم ایلیٹ فورس پولیس میں بطور اے ایس ائی ہے

اوکاڑہ: اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کردیا

28/09/2024

اوکاڑہ تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود نواحی گاوں حسوکی نوآباد میں گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل دوسرا زخمی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا منڈی احمد آباد میں نامعلوم افراد نے دیہاتی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک بھائ کو قتل اور دوسرے بھائ کو زخمی کر دیا قتل ہونے والے شخص کی شناخت اشرف اور زخمی ہونے والے شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے قتل اور زخمی ہونے والا آپس میں سگے بھائ تھے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ مضروب کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھجوا دیا ہے مضروب کی حالت بھی سیریس بتائی جاتی ہے ابھی تک وجہ عناد نہیں معلوم ہوسکی واقعہ پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جو اصل حقائق معلوم کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے گی

28/09/2024

اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ، شاہبور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور دھان کی فصلوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس سے زندگی کا نظام متاثر ہوا ہے۔

Address

Okara

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Okara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share