22/04/2024
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ دور حاضر سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ آج ہماری زندگی کے بیشتر شعبہ جات میں کمپیوٹر کا استعمال عام ہےمثلاً انجینئرنگ،میڈیکل، میڈیا،گورنمنٹ،پرائیویٹ آرگنائزیشن،سمیت تعلیمی اداروں میں بھی دفتری معاملات کے لئے کمپیوٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔کمپیوٹر نے کاروباری اور صنعتی دنیا کو ایک خاص اور منفرد مقام تک پہنچا دیا ہے۔ دستی طور پر کام کرنے کی بجائے اگر کمپیوٹر سے کیا جائے تو گھنٹوں کا کام منٹوں میں کیا جاتا ہے۔ پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے۔ جسے سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت کی اشد ضرورت ہے۔ چونکہ اس وقت پاکستان کو جدید دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے فاسٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پلیٹ فارم حاضر ہے ہم نے آپ کی رہنمائی کے لئے جدید ترین کمپیوٹر سے لیس Lais،انتہائی محنتی اور تجربہ کار اساتذہ اور بہترین ماحول فراہم کیا ہے۔اب آپ انتہائی کم خرچ میں کمپیوٹر کی جدید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔آپ کےاس کالج میں نہ صرف کمپیوٹر ایجوکیشن کورس کرائے جاتے ہیں ۔بلکہ کمپیوٹر کے اہم رازوں سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔تاکہ آپ اس عجوبہ روزگار مشین سے پوری طرح آگاہ ہو سکیں جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں۔کہ ہم آپ کو کمپیوٹر کی ایسی تعلیم فراہم کریں گے جس کی بدولت آپ کسی بھی ادارے میں دوسروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔
آپ کا کالج فاسٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی موجودہ دور کے تیز رفتار تقاضوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ اور یہاں پر آپ کو جدید ترین اور انٹرنیشنل معیار کے کورسز کرائے جاتے ہیں آپ پرانے اور فرسودہ کورس کرکے اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔
فاسٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالونی میں نئی کلاسز کا آغاز ہر ماہ کی یکم سے ہوگا۔