22/08/2025
دیپالپور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن غلہ منڈی روڈ پر دکانیں مسمار مزاحمت کرنے والے دکاندار گرفتار۔
دیپالپور میں میونسپل انتظامیہ نے پیرا فورس اور پولیس کی معاونت سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ غلہ منڈی روڈ پر بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی دکانوں اور تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران خود موقع پر موجود ہیں اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا ضروری ہے، تاکہ شہریوں کو سہولیات اور ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔ دوسری جانب تاجر برادری نے آپریشن کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔