11/06/2026
حجرہ شاہ مقیم: شہریوں نے واپڈا کے ایک اہلکار مراتب اوڈ پر مبینہ طور پر کرپشن اور صارفین سے لاکھوں روپے وصول کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مراتب اوڈ نے مختلف افراد سے متعدد کاموں کے نام پر رقم وصول کی اور بار بار رقم واپس کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی، تاہم تاحال متاثرین کو ان کی رقوم واپس نہیں کی گئیں، جس کے باعث غریب شہری شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
سٹی پریس کلب رجسٹرڈ حجرہ شاہ مقیم