Jamiat Ulama-e-Islam Okara

Jamiat Ulama-e-Islam Okara Well Come

06/04/2026

دنیا کا سب سے خوبصورت نام لکھو

07/01/2026

بھاؤلے کتے نے آج پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔
لعنتی

06/01/2026

حق غالب آئے گا
اور
باطل مٹ جائے گا

06/01/2026

صلی اللّٰہ علیہ وسلم

🚨🚨🚨اطلاعحضرت مولانا فضل الرحیم صاحب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور کا جنازہ کل 5 جنوری بروز سوموار بعد از نماز ظہر جامعہ اشرفی...
04/01/2026

🚨🚨🚨اطلاع

حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور کا جنازہ کل 5 جنوری بروز سوموار بعد از نماز ظہر جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کیا جائے گا ان شاء اللہ

از
حافظ نصیر احمد احرار
جنرل سیکرٹری جی یو آئی پنجاب

04/01/2026
02/01/2026

جمعہ بابرکت دن ہے ۔
درودشریف کثرت سے پڑھے
صلی اللہ علیہ وسلم

حیرت ہے اور بے حد ہےجب سے اس شخص کا اصل نام حذیفہ الکحلوت سامنے آیا ہے، میں حیرت کے بحر الکاہل میں غوطہ زن ہوں۔ ایک آدمی...
01/01/2026

حیرت ہے اور بے حد ہے
جب سے اس شخص کا اصل نام حذیفہ الکحلوت سامنے آیا ہے، میں حیرت کے بحر الکاہل میں غوطہ زن ہوں۔ ایک آدمی 20 سال سے زیادہ عرصے تک نقاب میں رہا۔ اس کی آواز بھی اتنی منفرد اور پہچان والی تھی کہ باقی سب سے بالکل الگ لگتی تھی۔ اس کے باوجود، ہر طرف جاسوسوں کے جال، ناقابلِ شکست کہلانے والے خفیہ اداروں کی دھاک اور کھوکھلے نعروں کے شور میں، یہ حقیقت سامنے آئی کہ وہ شخص بالکل نارمل زندگی گزار رہا تھا، ہم جیسے عام لوگوں کی طرح۔ کسی سرنگ میں نہیں، عام محلے میں۔ سب کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا۔ مگر…..
سبحانک یا رب… سبحانک یا رب… سبحانک یا رب…
یہ سوچ کر تو آدمی پاگل ہو جائے۔
کل سے غزہ کے بے شمار لوگ تواتر سے ویڈیوز جاری کر رہے ہیں اور قسم کھا کر کہتے ہیں:
“ہم اس کے ساتھ روزمرہ معاملات کرتے تھے، اسے روز دیکھتے تھے، ہمارے ساتھ بیٹھتا تھا، مگر ہمیں کبھی معلوم ہی نہ ہوا کہ وہ کون ہے۔ نہ کبھی شک ہوا، نہ پہچان ہوئی۔”
حیرت کی بات ہے کہ نہیں؟ اس کی آواز بھی اتنی نمایاں تھی، مگر پھر بھی!! یہ سب اللہ کی خصوصی حفاظت کے بغیر کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔
سبحان اللہ!
ایک شخص یونیورسٹی کا استاذ ہو، روزانہ لیکچر دیتا ہو، آزادانہ آتا جاتا ہو۔ اس کے نام پر تعلیمی ریکارڈ، فائلیں، رجسٹر سب موجود ہو۔ وہ طلبہ اور اساتذہ کے درمیان بیٹھتا ہو، کسی کو خبر نہ ہو کہ یہ کون ہے؟
سبحان اللہ!
اس کی اپنے بھائیوں، رشتہ داروں، دوستوں کے ساتھ تصویریں موجود تھیں۔ وہ چھپا ہوا نہیں تھا۔ بازار سے سودا سلف لیتا، ادھر اُدھر آتا جاتا۔ کوئی کہتا ہے اللہ کی قسم، وہ میرا مشفق استاذ تھا، میں دو سال تک اس کے پاس پڑھتا رہا۔ کسی کی گواہی ہے کہ اکثر میرے ساتھ صف میں نماز پڑھتا تھا۔ ایسی بھی شہادتیں عام ہیں کہ ہم نے انہیں منبر پر بیان کرتے سنا۔ مگر کبھی تصور بھی نہیں کیا کہ یہی حذیفہ نقاب پوش ہے۔
سبحان اللہ!
وہی شخص آپ سے مارکیٹ سے سامان خریدتا، اپنے بچوں کے لیے چیزیں لیتا، ساتھ بس یا سواری میں بیٹھتا، اپنے بچوں کے ساتھ عام آدمی کی طرح چلتا پھرتا تھا۔
اور ان سب کے باوجود…
وہی تھا ابو۔۔ ع،ب،ی،دہ!! وہ شخص جسے دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی نظام ڈھونڈتا رہا، مگر پہچان نہ سکا۔ کیونکہ وہ ربِ کریم کی حفاظت میں تھا۔
رب کے وجود اور قدرت کی دلیل اس سے واضح کیا ہوسکتی ہے؟
وہ شخص اپنے گھر میں، عام سے فلیٹ میں، اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کے ساتھ شہید ہوا۔ زمین کے اوپر، لوگوں کے درمیان، عام زندگی گزارتے ہوئے، نہ کسی سرنگ میں، نہ کسی خفیہ ٹھکانے میں۔
مگر افسوس! غداری کے ذریعے اس تک پہنچا گیا اور زمین پر غداروں سے زیادہ بدترین مخلوق کوئی نہیں۔
میرا ذہن بار بار سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے اس قول کی طرف جاتا ہے، جب وہ غار میں نبی کریم ﷺ سے عرض کرتے ہیں:
“یا رسول اللہ! اگر وہ (کفار) اپنے قدموں کے نیچے دیکھ لیں تو ہمیں دیکھ لیں گے۔”
یار! بس پھر اللہ…
اللہ عظیم، اللہ جبار، اس کے بعد اور کیا چاہیے؟
جب ہم اپنی زندگی میں ایسے مناظر دیکھتے ہیں تو صحابہ کرامؓ کی قربانیوں اور کرامات پر حیرت نہیں ہوتی۔
یا اللہ! ان سب سے راضی ہو جا اور ہمیں بھی ان کے ساتھ شامل فرما۔

Address

Okara
56300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulama-e-Islam Okara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share