01/11/2025
درخواست برائے ٹی ایم او صاحب تحصیل پبی ضلع نوشیرہ۔
عنوان( درخواست برائے ڈاگی جدید بانڈہ نبی و پشتون گھڑی کیلے مستقل اڈہ۔
جناب عالی
مودبانہ گزارش ہے کہ ہم اہلیان کا تعلق یونین کونسل ڈاگی سے ہے۔ یہ کہ تقریبا 25 سال سے ٹی ایم اے پبی افس کے سامنے میدان گاؤں ڈاگی جدید بانڈہ نبی، پشتون گھڑی کا مستقل ادہ قائم تھا۔ جس میں مسافروں کو کافی سہولیات میسر تھی۔ یہ کہ اڈے سے باری کے حساب سے گاڑی نکل جاتی اور منٹوں میں گاڑیوں میں سواری بیٹھ کر گاڑی نکل جاتا۔ سواریوں کو خاص کر زنانہ بچے بوڑھوں کو انتظار نہیں کرنا پڑتا تھا۔ اور گاڑی منٹوں کے حساب سے اڈہ سے نکل جاتا تھا۔ اب جگہ جگہ سروس روڈ اور مین جی ٹی روڈ پر گاڑی کھڑی ہوتی ہے۔ اور مسافروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ جگہ نہ ہونے کی کیونکہ سے سروس روڈ اور مین جی ٹی روڈ پر سوزوکی گاڑی اور چنگ چی رکشہ وغیرہ کھڑی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے سروس روڈ اور مین جی ٹی روڈ اکثر بلاک ہوتا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اور اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ یہ سب حادثہ رش کی وجہ سے لاحق ہوتے ہیں۔ کہ گاؤں ڈاگی جدید کے مستقل اڈے میں پارکنگ قائم ہے۔ اپ صاحبان کی اعلی خدمت میں گزارش کی جاتی ہے اس پارکنگ کو دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے۔ اور یہ میدان ڈاگی جدید،بانڈہ نبی اور پشتون گھڑی اسٹینڈ کے لیے فراہم کیا جائے۔
غین نوازش ہوگی۔
المرقوم یکم نومبر 2025
العارض
اہلیان یونین کونسل ڈاگی۔
1. کاپی ٹو ٹی ایم او تحصیل پبی ضلع نوشہرہ
2. کاپی ٹو تحصیل پبی چیئرمین ضلع نوشہرہ
3. کاپی ٹو سیکرٹری ایل سی بی خیبر پختون خواہ ۔
4 کا پی ٹو ایم پی اے پی کے 89 پارلیمانی سیکرٹری بلدیات خیبر پختون خواہ۔