19/09/2025
محکمہ صحت نوشہرہ ایک لاوارث ادارے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ افسران ذمہ داری لینے سے کیوں کتراتے ہیں؟ غیرقانونی بھرتیوں کا طوفان، سابق اور موجودہ حکومتوں کی سیاسی مداخلت، سفارشی بھرتیوں اور گمنام ملازمین کی سونامی نے محکمہ صحت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اصل مرض گڈ گورننس کی عدم موجودگی اور بے لگام سیاسی مداخلت ہے، جس نے نہ صرف ادارے کو مفلوج کر دیا بلکہ مریضوں کا حق بھی چھین لیا ہے۔ عوام دوائی اور علاج کے لیے دھکے کھا رہے ہیں جبکہ ملازمین کی فہرستوں میں "گھوسٹ اسٹاف" کی بھرمار ہے۔
سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان کا یہ تہلکہ خیز انکشاف محکمہ صحت نوشہرہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کئی سوالات کھڑے کر گیا ہے۔