Dak Ismail Khel News

Dak Ismail Khel News “Creative mind behind engaging digital content. I turn ideas into visuals, videos, and stories that inspire, inform, and connect.”

تین ممالک نے پاکستان سے تقریباً ایک ارب ڈالر نکال لیے رواں مالی سال 1 جولائی سے 14 مارچ تک، ٹی بل کی آمد کل 1.163 بلین ڈ...
08/04/2025

تین ممالک نے پاکستان سے تقریباً ایک ارب ڈالر نکال لیے

رواں مالی سال 1 جولائی سے 14 مارچ تک، ٹی بل کی آمد کل 1.163 بلین ڈالر ہے، جب کہ اخراج 1.121 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جس سے صرف 42 ملین ڈالر کا خالص توازن رہ گیا ہے۔

کراچی: رواں مالی سال میں، تین ممالک نے پاکستان کے ٹریژری بلز سے تقریباً 1 بلین ڈالر نکال لیے ہیں، جس کا اخراج کل رقوم کے تقریباً برابر ہے۔

آنے والی اور جانے والی سرمایہ کاری کے درمیان یہ برابری نسبتاً پرکشش منافع کے باوجود سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی احتیاط کو نمایاں کرتی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کو محدود کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اگرچہ اس نے زیادہ تر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کے مقابلے T-Bills پر زیادہ پیداوار کی پیشکش کی ہے، لیکن غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے کمزور بیرونی شعبے اور اس کے 25 بلین ڈالر کے سالانہ بیرونی قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے محتاط رہتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، رواں مالی سال یکم جولائی سے 14 مارچ تک، ٹی بل کی آمد کل 1.163 بلین ڈالر رہی، جب کہ اخراج 1.121 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جس سے صرف 42 ملین ڈالر کا خالص بیلنس رہ گیا۔

برطانیہ، روایتی طور پر پاکستان کے سب سے بڑے ٹی بل سرمایہ کار، نے اپنی 710 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے 625 ملین ڈالر واپس لے لیے۔ متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے بھی بالترتیب $205 ملین اور $130 ملین کی نمایاں واپسی ریکارڈ کی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی ایک اور قسط کی منظوری اور ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد کے بعد حالیہ امید کے باوجود خدشات برقرار ہیں۔ برآمدات سست روی کا شکار ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر حال ہی میں نو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔۔

سعودی عرب نے صحرا میں بھٹکے ہوئے افراد کو زندگی بچانے والی پانی کی فراہمی تک پہنچانے کے لیے سولر پاورڈ لیزرز کا استعمال ...
08/04/2025

سعودی عرب نے صحرا میں بھٹکے ہوئے افراد کو زندگی بچانے والی پانی کی فراہمی تک پہنچانے کے لیے سولر پاورڈ لیزرز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ 🇸🇦🤲🏻

یہ جدید تکنیک سعودی عرب کے صحرا میں سفر کرنے والوں کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے، جو ان کی زندگی کو خطرے سے بچانے میں مدد دے گی۔ سولر پاورڈ لیزرز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ صحرا میں بھٹک جانے والوں کو فوری طور پر پانی کے ذخائر تک پہنچا سکیں، اور ان کی زندگی بچائی جا سکے۔

28/07/2024

بشکال کا موسم ہے کسی کے ساتھ بحث نہ کریں ورنہ اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے 😂😂

‏۔کسی زمیندار کی بھینس🐃 نے دودھ دینا بند کر دیا،زمیندار بڑا پریشان ھوااسے ڈاکٹر💉 کے پاس لیکر گیا،ڈاکٹر نے ٹیکے💉 لگائے لی...
30/06/2024

‏۔کسی زمیندار کی بھینس🐃 نے دودھ دینا بند کر دیا،
زمیندار بڑا پریشان ھوا
اسے ڈاکٹر💉 کے پاس لیکر گیا،
ڈاکٹر نے ٹیکے💉 لگائے لیکن کوئی فرق نہ پڑا،
تھک ھار کر وہ بھینس🐃 کو پیر کے پاس لیگیا،
شاہ جی نے دھونی رمائی، دم کیا، پھونک ماری
لیکن وہ بھی بے سود رھی
بھینس 🐃 کو کوئی فرق نہ پڑا۔ اسکے بعد وہ بھینس کو کسی سیانے کے پاس لے گیا،
سیانے نے دیسی🍝🍆🍅🍠🍶 ٹوٹکے لگائے
لیکن وہ بھی بےکار ثابت ھوئے🙈
آخر میں 👨زمیندار نے سوچا
کہ شاید اس کا کھانا🌾🌾🌾🌿🌾 بڑھانے سے مسئلہ ٹھیک ھو جائے! خوب کھل بنولہ کھلایا، 🌾🌾
کسی چیز کی کسر نہ چھوڑی
لیکن بھینس 🐃نے دودھ دینا شروع نہ کیا۔ 🙇
لاچار ھوکر 🚶
وہ اسے 🐃قصائی 🔪کے پاس لیکر جانے لگا
کہ یہ اب کسی کام کی نہیں تو
چلو ذبح 🍖ھی کروا لوں،
راستے میں اسے ایک سائیں🃏 ملا۔
سائیں بولا: پریشان لگتے ھو،
زمیندار نے اپنی پریشانی بیان کی،
سائیں نے کہا
*تم کٹا کہاں باندھتے ھو؟* زمیندار بولا
بھینس🐃 کی کھُرلی کے پاس۔ سائیں نے پوچھا: کٹے کی رسی کتنی لمبی ھے؟
*زمیندار بولا: کافی لمبی ھے!*
سائیں نے اونچا قہقہہ😆 لگایا اور بولا
*سارا دودھ تو کٹا چُنگ جاتا ھے! تمھیں کیا ملے گا،، کٹے کو بھینس🐃 سے دور باندھو!*
*قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 50،50 کمیٹیاں ھیں!*
اور ھر کمیٹی کا ایک چیئرمین ھے۔
ھر چیئرمین کے ذاتی دفتر کی تیاری پر دو دو کڑور روپے خرچ ھوئے ہیں۔
ھر چیئرمین ایک لاکھ ستر ھزار روپے ماھانہ تنخواہ لیتا ھے،
اسے گریڈ 17 کا ایک سیکرٹری،
گریڈ 15 کا ایک سٹینو،
ایک نائب قاصد، 1500cc گاڑی🚙
600 لیٹر پٹرول ماھانہ،
ایک رھائش🌇
رھائش کے سارے اخراجات بل وغیرہ اسکے علاوہ ملتے ھیں!
اسکے علاوہ اجلاسوں پر لگنے والے پیسے، دوسرے شھروں میں آنے جانے کیلئے فری جہاز ✈️ کی ٹکٹ۔
*ایک اندازے کے مطابق یہ کمیٹیاں اب تک کھربوں روپوں کا دودھ " چُنگ" چُکی ھیں!*
*اگر ان کٹوں کی رسی کو کم نہ کیا گیا تو یہ اجلاس اسیطرح جاری رھیں گے اور یہ کٹے ایسے ھی، کھربوں روپوں کا دودھ "چُنگتے" رھیں گے!*
*کیا پیٹ پر پتھر باندھنے اور کفایت شعاری کیلئے اقوال زریں صرف عوام کیلئے ھیں؟*

10/06/2023

Address

Mathakhel
Pabbi
24210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dak Ismail Khel News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share