Pabbi Awami News

Pabbi Awami News Pabbi Awami News Aim to Help those people in has society which is helpless.
(1)

اس وقت پوری دنیا کی نظر پاکستان پر جمی ہوئی ہے لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی مسلح افواج کے ک...
07/06/2026

اس وقت پوری دنیا کی نظر پاکستان پر جمی ہوئی ہے
لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔

ایک باخبر ذریعے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر کیا جا رہا ہے۔

یوتھ / ورکر کنونشن PK-89ان شاءاللہ تاریخ: 19 جون 2026 دن: بروز جمعۃ المبارک مقام: سہراب گیدرنگ ہال⏰ وقت: شام 5:00 بجے⭐ م...
06/06/2026

یوتھ / ورکر کنونشن PK-89
ان شاءاللہ
تاریخ: 19 جون 2026
دن: بروز جمعۃ المبارک
مقام: سہراب گیدرنگ ہال
⏰ وقت: شام 5:00 بجے
⭐ مہمانِ خصوصی
گورنر خیبر پختونخوا
Faisal Karim Kundi
صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی
سید محمد علی شاہ باچا صاحب
ڈویژنل صدر
حاجی مصباح الدین صاحب
ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری
انجینئر سیف الاسلام آفریدی صاحب
📢 تمام کارکنان، یوتھ و معزز عہدیداران سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
یہ کنونشن تنظیمی مضبوطی اور سیاسی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
شکریہ

📢 سب ڈویژن پبی 1 واپڈا انتخابات مکمل — نئی قیادت کا انتخاب۔۔ چیئرمین تیمور خان اور جنرل سیکرٹری میاں مقصود خان پبی (مشتا...
06/06/2026

📢 سب ڈویژن پبی 1 واپڈا انتخابات مکمل — نئی قیادت کا انتخاب۔۔ چیئرمین تیمور خان اور جنرل سیکرٹری میاں مقصود خان
پبی (مشتاق خان) — سب ڈویژن پبی 1 واپڈا کے انتخابات پرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہو گئے، جس میں ملازمین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی نئی قیادت کا انتخاب کیا۔
انتخابات کے نتائج کے مطابق تیمور خان چیئرمین جبکہ میاں مقصود خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
نومنتخب عہدیداران نے کامیابی کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل، ادارے میں بہتری اور شفاف نظام کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
ملازمین نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
⭐ نئی قیادت کو مبارکباد — روشن اور بہتر مستقبل کی امید

06/06/2026

🌟 فری آئی کیمپ کی شاندار کامیابی | بانڈہ نبی، تحصیل پبی 🌟
📍 پبی (نمائندہ خصوصی مشتاق خان)
گاؤں بانڈہ نبی کے اسکول میں فلاحی خدمات کے تحت ایک انتہائی منظم اور کامیاب فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس نے علاقے بھر میں خوشی اور امید کی نئی لہر پیدا کر دی۔
یہ فلاحی کیمپ Beautiful Banda Nabi Welfare Organization کے زیرِ اہتمام اور Al-Shifa Trust Islamabad کے باہمی تعاون سے منعقد ہوا، جبکہ چیئرمین زر ولی خان نے اس کی نگرانی کے فرائض انجام دیے۔
👨‍⚕️ کیمپ میں ماہر چشم ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا
💊 ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں
👓 مستحق افراد میں مفت چشمے بھی تقسیم کیے گئے
📌 بانڈہ نبی سمیت ڈاگی جدید، ڈاگی قدیم، پشتون گڑھی، پبی ڈاگ بیسود اور دیگر قریبی علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اس سہولت سے بھرپور استفادہ کیا۔
❤️ علاقہ مکینوں نے اس عظیم فلاحی اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے چیئرمین زر ولی خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کے مطابق ایسے اقدامات عوامی صحت کے ساتھ ساتھ معاشرتی خدمت کے جذبے کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔
✨ یہ فری آئی کیمپ علاقے کے لیے ایک روشن، قابلِ فخر اور یادگار فلاحی پیش رفت ثابت ہوا۔
📢

05/06/2026

پبی ہسپتال کی ایک ویڈیو جو ایک دوست نے بھیجی
اپ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَاعلانِ وفاتانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر ادریس مرحوم کی اہل...
05/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اعلانِ وفات

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر ادریس مرحوم کی اہلیہ اور ماسٹر محمد اسرائیل، اورنگزیب اور سعید شاہ اللہ کی والدہ ماجدہ وفات پا چکی ہیں۔

نمازِ جنازہ بروز ہفتہ، مورخہ 06-06-2026، صبح 9:00 بجے پبی جنازگاہ میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کا آبائی گھر ادریرے جماعت، پبی ون، نزد پبی جنازگاہ ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ 🤲

05/06/2026

مفت آئی کیمپ کا انعقاد
بروز جمعہ 5 جون 2026
مقام: اسکول جماعت، بانڈہ نبی
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بیوٹی فل بانڈہ نبی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے Al-Shifa Trust کی جانب سے بروز جمعہ 5 جون 2026 کو ایک مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے درج ذیل سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی:
• آنکھوں کا مفت معائنہ
• بینائی کا ٹیسٹ
• آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص
• طبی مشاورت اور رہنمائی
علاقے کے تمام مستحق، نادار اور ضرورت مند افراد سے گزارش ہے کہ اس فلاحی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی آنکھوں کے معائنے کو یقینی بنائیں۔
چیئرمین زرولی خان ۔بیوٹی فل بانڈہ نبی ویلفیئر آرگنائزیشن عوامی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

😢😢😢 إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😢😢😢انتہائی افسوس ے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ فواد کی بیوی وفات پا چکی ہے ...
05/06/2026

😢😢😢 إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😢😢😢
انتہائی افسوس ے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ فواد کی بیوی وفات پا چکی ہے جو کہ حکم خان بابو کی بہو ہے۔جبکہ پرنس افتاب , شہاب احمد , شہزاد احمد کی بھابھی ہیں۔ اور سید حسن کاکا کی بیٹی اور شاہ خالد , شاہ فہد اور شاہ اسد کی بہن ہیں جبکہ پرنس حمزہ کی ممانی ہیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ 5 جون کو صبح 10 بجے پبی جنازگاہ میں ادا کیجائیگی ۔
اور فاتحہ خوانی کے لیے مسجد عائشہ میں بیٹھے ہیں۔
ذرائع :۔ پرنس حمزہ احمد

03/06/2026

تحصیل پبی کا سب سے بڑا اور مشہور ائس کریم پشاور ائس کریم
0312-2555335

Address

Pabbi
4450

Telephone

+923139888606

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pabbi Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pabbi Awami News:

Share