21/04/2025
پاکستان مسلم لیگ ن ہم سب کی مشترکہ جماعت ہے اور اس میں شامل تمام پارٹی عہدیداران و کارکنان قائد میاں نوازشریف کے سپاہی ہیں۔مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بڑی محنت کے بعد خیبرپختونخوا میں یوتھ کوارڈینٹرز کی ایک منظم ٹیم بنائ جس کا سربراہ اختیار ولی خان کو مقرر کیا گیا اور آج اختیارولی خان وزیراعظم کے کوارڈینٹر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہے۔
کل 21 اپریل کو پشاور میں ایک یوتھ کنونشن کا اعلان کیا گیا ہے جس میں قائد نوازشریف اور مریم نواز کے منتخب کردہ صوبائ یوتھ چیف کوارڈینٹر اختیار ولی خان اور انکی کور ٹیم کو نہ بلایا گیا ہے نہ اعتماد میں لیا گیا ہے جس سے مسلم لیگ خیبرپختونخوا میں واضح طور پر دراڑیں ڈالنے کی سازش کی بو آرہی ہے۔ واضح رہے کہ اختیارولی خان نے اسلام آباد میں یوتھ کوارڈینٹرز کے اجلاس کیلئے مسلم لیگ ن کی صوبائ قیادت کو باقاعدہ شرکت کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے شرکت نہیں کی۔
اختیارولی خان لالہ کے ایک اجلاس نے پارٹی کوصوبے بھر میں متحرک کردیا ہے
Ikhtiar Wali Khan