31/05/2024
18 جیٹھ یا 10 ہاڑ ۔ ۔ ۔ یوم عاشورہ ؟؟؟؟؟
بکرمی تقویم ایک شمسی تقویم ہے جو برصغیر پاکستان اور ہندوستان میں صدیوں سے رائج ہے۔
بکرمی کلینڈر جو راجہ بکرم اجیت کے دور سے شروع ہوتا ہے، اس کو دیسی سال یا جنتری بھی کہتے ہیں۔ اس شمسی تقویم میں سال ویساکھ کے مہینے سے اور قمری تقویم میں سال چیت کے ماہ سے شروع ہوتا ہے۔
تین سو پینسٹھ (365)دنوں کے اس کلینڈر کے نو مہینے تیس (30)تیس دن کے ہوتے ہیں اور ایک مہینہ وساکھ اکتیس(31) دن کا ہوتا ہے اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس(32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔
پاکستان کے کچھ حصوں میں 18 جیٹھ کو یوم عاشور کے طور پر منایا جاتا ھے جبکہ کچھ حصوں میں 10 ہاڑ کے دن کو بطور روز عاشور منایا جاتا ھے
قدیم شمسی کیلنڈر کے مطابق 10 محرم الحرام 61 ہجری کو 9 یا 10 اکتوبر 680 عیسوی کا دن بنتا ھے
کچھ محققین نے جیٹھ یا ہاڑ کی تاریخوں میں عزاداری پر تحقیق کی ھے۔۔ ان کے مطابق 18 جیٹھ کو یوم عاشور کے طور پر منانے کا سلسلہ کوئی 250 سال قبل نارووال سے شروع ہوا۔ جبکہ 10 ہاڑ کی عزاداری کوئی ڈیڑھ سو سال پہلے شمالی علاقوں میں شروع کی گئی۔
دونوں تاریخوں کا پس منظر یہ ھے کہ ان ایام میں ان علاقوں میں گندم کی کٹائی اور فروخت کا عمل مکمل ہوتا ھے۔ زمیندار حضرات کے پاس پیسے آتے تھے اور وہ ان سے عزاداری کرواتے تھے۔ شمالی علاقوں میں سردی دیر سے ختم ہوتی ھے اس لئے انہوں نے پنجاب سے 22 دن بعد کی تاریخ کا انتخاب کیا
کوئی ایک صدی تک تو 18 جیٹھ نارووال تک محدود رھی۔ اس کے بعد قلعہ ستار شاہ کے سادات نے بھی اس دن عزاداری کا اہتمام شروع کیا ۔ آجکل بہت سے شہروں میں 18 جیٹھ کو یوم عاشور کے طور پر منایا جاتا ھے ۔
عزاداری کی فضیلت بہت زیادہ ھے۔ اس میں کوئی دو آراء نہیں ۔ جب کسی کا دل گریہ و ماتمداری کیلئے آمادہ ہو، عزاداری کر لینی چاہیئے اور اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیئے ۔
مگر مذہب تشیع میں اصل اہمیت قمری تقویم کی ھے۔ یعنی اسلامی کیلنڈر کے مطابق خوشی اور غمی کے ایام منائے جاتے ہیں اور یہی سیرت اہلبیت اطہار صلواۃ اللہ علیہم اجمعین ھے۔
چونکہ اسلامی کیلنڈر میں سال 355 دنوں کا ہوتا ھے یعنی شمسی کیلنڈر سے 10 دن چھوٹا ہوتا ھے اس لئے اسلامی کیلنڈر میں تاریخیں کسی فکسڈ شمسی تاریخ پر نہیں آتیں ۔
دعا فرمائیں کہ مولا امام زمانہ عجص کا خروج پاک جلدی سے پہلے ہو جائے اور پاک خاندان صلواۃ اللہ علیہم اجمعین کے گھروں میں حقیقی ابدی دائمی اور لامتناہی خوشیوں کی بہار اجائے
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
Pahar Pur AzaDari Pahar Pur AzaDari Pahar Pur Noha Party 𝐏𝐚𝐢𝐠𝐡𝐚𝐦 𝐄 𝐇𝐚𝐐 #10ہاڑ #18جیٹھ