
05/08/2025
*ڈیرہ اسماعیل خان*
(جاوید شاہ شیرازی)
*سوشل میڈیا پر چھپنے والی بے بنیاد اور من گھڑت خبر چلی جو ایک پہاڑ پور کی سماجی شخصیت کے علاؤہ شعبہ تعلیم سے وابستہ معزز شہری عارف جاڑا سے منصوب تھی بے بنیاد الزام لگا کر ایک معزز شہری کو بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی اس خبر کا حقیقت سے دور کا تعلق نہیں کسی نے ذاتی رنجش کو بنیاد بنا کر ایک شریف النفس شخصیت پر بے بنیاد الزام تراشی کی جو قابل مذمت ھے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں*
*محترم و مکرم عارف جاڑا صاحب جو عرصہ دراز سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں سے رابطہ کیا تو انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ لوگوں نے انبیاء اور مرسلین علیہم السلام کو نہ بخشا میں گناہ گار ہوں خطا کار ہوں مگر مجھ پر یہ بے بنیاد الزام لگا کر میری شخصیت کو داغدار کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جس کے لیے میں قانونی ،اخلاقی اور آئینی حق رکھتا ہوں کہ پیکا ایکٹ کے تحت میں ایسے افراد کے خلاف قانون کا سہارا لیکر کاروائی کرنےاور سزا دلانے کا حق رکھتا ہوں*
*مجھے اپنے رب پر مکمل بھروسہ ھے کہ ایسی گھٹیا اور بے بنیاد الزام تراشی کرنے والا کسی کے اشارے پر ناچ رہا ھے ڈگ ڈگی کسی اور کے ہاتھ میں ھے*
*میں نہیں سمجھتا کہ کسی سے کبھی دھوکہ فراڈ کیا ھو دانستہ یا غیر دانستہ مگر پھر بھی خطا کار ہوں اگر کسی کا کچھ میرے زمہ ھے تو وہ سامنے آکر طلب کرنے کا حق رکھتا ھے*
*میں نے اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کی ھے جنہوں نے قانونی سزا دلانے کی تسلی کرائی*
*انہوں نے کہا میں ان تمام دوستوں کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی فرمائی*
*جاڑا صاحب تحصیل پہاڑپور کی ایک جانی پہچانی شخصیت کے ساتھ انسان دوست ،محب وطن شہری،جی پی ایس نمبر 1پہاڑپور کا ہیڈ ٹیچر اساتزہ تنظیم (ایپٹا) پہاڑ پور کا صدر بھی ھے*