25/09/2025
پبلک میسج
🔌 گیپکو کا بڑا قدم ڈیجیٹل سروے کاآغاز
حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں، گیپکو (GEPCO) نے اپنے پورے ریجن میں ڈیجیٹل سروےکاآغاز کردیاہے تاکہ صارفین کوبہترسہولیات، درست بلنگ اورجدید سروسزفراہم کی جاسکیں۔💡
گیپکو کےنمائندے گھر گھر جاکرصارفین سے کچھ اہم معلومات حاصل کریں گے، جن میں یہ شامل ہیں:
شناختی کارڈ نمبر 🆔
موبائل نمبر 📱
کنکشن کی ملکیت (مالک یا کرایہ دار) 🏠
✅ آپ کے درست ریکارڈ سےیہ فوائدحاصل ہوں گے:
بلنگ میں شفافیت: آپکا درست ڈیٹابل میں کسی بھی قسم کی غلطی کےامکان کوختم کردے گا، جس سےبلنگ میں شفافیت آئےگی۔💯
شکایات کافوری ازالہ: آپ کےدرست رابطہ نمبر کی بدولت شکایات کافوری اورمؤثرطریقےسےازالہ کیاجاسکےگا۔ 📞
آسان آن لائن ادائیگی: آن لائن ادائیگی اوردیگر سہولتیں مزیدآسان اور قابلِ رسائی ہوجائیں گی۔ 💳
بجلی چوری کی روک تھام: یہ سروے بجلی چوری کی روک تھام میں بھی مددگارثابت ہوگااور مستقبل میں اسمارٹ میٹرنگ کی راہ ہموار کرےگا۔🔒
📢 عوام الناس سے اپیل
ہم آپ سےاپیل کرتےہیں کہ اس اہم قومی کام میں گیپکو ٹیم کےساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہیں درست معلومات فراہم کریں اور گیپکو کی جدیدسہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔🙏
یادرکھیں!
آپ کادرست ڈیٹا = درست بلنگ + بہتر سہولتیں + جدید سروسز✨