KPK News

KPK News KhyberPakhtunkhwa Digital Web News Channel || KPK News is the Voice of the Voiceless || Whatsapp: 03015970239

05/09/2026

قوم سلیمان خیل شاخ سلطان خیل کا ڈیرہ اسماعیل خان میں گرینڈ جرگہ

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرراسلام آباد:(رپورٹ: زاہد حیات) وفاقی حکو...
04/09/2026

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد:(رپورٹ: زاہد حیات) وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ میجر جنرل فیصل نصیر کی بطور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تقرری تین سال کے لیے سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

نیکٹا ملک میں انسدادِ دہشت گردی کی پالیسی سازی، حکمتِ عملی کی تشکیل اور مختلف متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

04/09/2026

گومل یونیورسٹی میں مالی بحران مزید سنگین، ملازمین کا آدھی تنخواہ وصول کرنے سے انکار

رپورٹ: جنید مروت

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Sohail Afridi Ali Amin Khan Gandapur Muhammad Junaid Marwat KPK News

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسلام آباد کی نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے انعام کا چیک پیش کردیا۔نرس رضیہ نورین نے پ...
03/09/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسلام آباد کی نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے انعام کا چیک پیش کردیا۔

نرس رضیہ نورین نے پمز کے این آئی سی یو میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے دوران ایک بچے کی جان بچائی تھی۔

وزیر اعلیٰ صاحب! خان صاحب کراچی میں نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ کارکنوں کو خان صاحب کی رہائی کے لیے عملی جدوجہد چا...
03/09/2026

وزیر اعلیٰ صاحب! خان صاحب کراچی میں نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ کارکنوں کو خان صاحب کی رہائی کے لیے عملی جدوجہد چاہیے، آپ کے سیر سپاٹے نہیں، صحافی جنید مروت

Muhammad Sohail Afridi Imran Khan Pakistan Tehreek-e-Insaf PTI Khyber Pakhtunkhwa PTI Karachi PTI Punjab PTI Islamabad Muhammad Junaid Marwat KPK News

معاون خصوصی سمیع اللہ خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے اور گڈز ایجنسیاں سیل کرنے کا حکمپشاور:(رپورٹ...
03/09/2026

معاون خصوصی سمیع اللہ خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے اور گڈز ایجنسیاں سیل کرنے کا حکم

پشاور:(رپورٹ: جنید مروت) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نوید اکبر سمیت صوبہ بھر کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں محصولات میں بہتری، واجبات کی وصولی، کیٹیگری سی اڈوں اور اسٹینڈز، ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے قانونی حقوق، غیر قانونی اڈوں اور بغیر لائسنس گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں کے خلاف کارروائی سمیت ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے گزشتہ سال محصولات کے حصول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف کے مقابلے میں سرکاری خزانے کے لیے اضافی محصولات جمع کیے گئے۔

اس موقع پر معاون خصوصی سمیع اللہ خان نے ہدایت کی کہ ٹی ایم ایز کی جانب سے کیٹیگری سی اڈوں کی نیلامی کے عمل میں مقامی سطح پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی نمائندگی یقینی بنائی جائے اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے قانونی حقوق کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے بغیر لائسنس کام کرنے والی گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں، غیر قانونی اڈوں اور اسٹینڈز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، جبکہ ضرورت پڑنے پر ایسے اڈوں اور ایجنسیوں کو سیل بھی کیا جائے۔

سمیع اللہ خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو منظم، شفاف، محفوظ اور عوام دوست بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اپنی قانونی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرتے ہوئے عوام کو محفوظ، بہتر اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں قانون کی بالادستی، شفافیت اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ ریونیو میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد، بہتر سہولیات اور گڈ گورننس کو بھی اولین ترجیح دی جائے۔

03/09/2026

ہسپتال محفوظ ہیں یا نہیں؟ پمز ہسپتال اسلام آباد آتشزدگی کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت متحرک، سول ڈیفنس ڈیرہ اسماعیل خان کا ٹراما سنٹر میں فائر سیفٹی انتظامات کا ہنگامی معائنہ

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ، 2 اہلکار زخمیپشاور:(رپورٹ: انور زیب) پشاور میں پولیس پر حملوں کا سلسلہ طول پکڑ گیا...
03/09/2026

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ، 2 اہلکار زخمی

پشاور:(رپورٹ: انور زیب) پشاور میں پولیس پر حملوں کا سلسلہ طول پکڑ گیا، تھانہ داودزئی کی وزیر قلعہ پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات وزیر قلعہ پولیس چوکی میں تعینات اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں صفی الرحمان اور کانسٹیبل اسد زخمی ہوئے، دونوں زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں صفی الرحمان ولد طارق شاہ، ساکن گڑھی شیرداد، جبکہ کانسٹیبل اسد ولد شیر اکبر، ساکن پجگی روڈ فقیر کلے شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کے اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

لکی مروت اور بنوں کے ہزاروں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں، شیر افضل مروت کا شدید تشویش کا اظہارلکی مروت:(رپورٹ:...
03/09/2026

لکی مروت اور بنوں کے ہزاروں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں، شیر افضل مروت کا شدید تشویش کا اظہار

لکی مروت:(رپورٹ: جنید مروت) خیبرپختونخواہ کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں جاری پولیس امن کمیٹیوں کے احتجاج اور ہڑتال کے باعث اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا نے ان اضلاع کے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی ہیں۔

تنخواہیں روکے جانے کے معاملے پر امن کمیٹیوں کے ساتھ مذاکرات کرنے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری پولیس فورس کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

شیر افضل مروت کے مطابق معاملہ بنوں اور لکی مروت کی پولیس امن کمیٹیوں کے تقریباً 20 سرکردہ اراکین سے متعلق تھا، تاہم اس کی آڑ میں دونوں اضلاع کے ہزاروں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ چند اہلکاروں کے انتظامی یا محکمانہ معاملات کی بنیاد پر پوری پولیس فورس کو اجتماعی سزا دینا ناانصافی ہے۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ پولیس امن کمیٹیوں نے اعلیٰ پولیس حکام کو تحریری یقین دہانیاں کرائی ہیں کہ وہ پولیس رولز، نظم و ضبط اور قانون کی پابندی کریں گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن کمیٹیوں کے اراکین کو کم از کم 15 دن کا موقع دیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں انفرادی کارروائی کی جائے۔

پولیس قربانیوں کو سراہنے کا مطالبہ
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ لکی مروت اور بنوں کی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، انہیں سزا نہیں بلکہ احترام اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

02/09/2026

محمد احمد گنڈاپور قتل کیس کا بڑا انکشاف! قتل کی اصل وجہ کیا تھی؟ ڈیرہ اسماعیل خان کینٹ پولیس نے ملزمان گرفتار کر لیے، آلۂ قتل بھی برآمد

جنید مروت کا ASP محمد مبشر خان سے خصوصی انٹرویو، اہم انکشافات سامنے آگئے۔

گرفتار ملزمان میں حنان ولد حافظ عرفان قوم شیخ سکنہ قدوس آباد اور حمزہ ولد اکبر علی قوم مروت سکنہ شیری خیل لکی مروت حال ظفرآباد جبکہ آلہ قتل پسٹل 9mm معہ 5 عدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

Address

Islamic Republic Of Pakistan
Pakistan

Telephone

+923015970239

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KPK News:

Shortcuts

Share