09/01/2026
جواہر لعل نہرو 1960 میں سندھ طاس معاہدے پر دستخط کرنے کےلئے پاکستان کے دارالحکومت کراچی تشریف لائے ،
اس دوران انھوں نے قائد اعظم کی قبر پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ حکومت پاکستان نے انکی یہ خواہش پوری کی۔ تصویر ہذہ اسی موقع پر لی گئی تھی ۔
بعد ازاں معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے بانی اور ایک عظیم لیڈر کی قبر دیکھ کر افسوس ہوا ، کم ازکم انکی قبر کو ان کے شایانِ شان ہونا چاہیے تھا ، تقریب میں موجود تمام پاکستانی بے حد شرمندہ ہوئے۔
اسی دن سے مزرا تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کی گئی۔ اور 1962 میں مزار کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور جنوری 1971 میں پایۂ تکمیل کو پہنچا ۔