Pak news update

Pak news update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak news update, Media/News Company, Pakpattan Punjab, Pakpattan.

🚜 Agriculture Expert 🌍
🌾 فصلوں کے تازہ ترین ریٹ اور اسپرے کی مکمل معلومات۔
🧪 کھاد اور زرعی ادویات کے بارے میں بہترین مشورے۔
✅ باخبر کسان، خوشحال پاکستان!
👇 مزید معلومات کے لیے فالو کریں

12/08/2026

*مبارک ۔۔۔ مبارک ۔۔۔ مبارک*

*غلہ منڈی پاکپتن کے تمام معزز آڑھتیوں، مزدوروں و دیگر سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد 14 کروڑ فراڈ معاملے میں الحمدللہ ہم سرخرو ہوگئے*

معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں آپ سب کو مبارکباد اور خراج تحسین راو رفاقت علی خاں صاحب کی قیادت کو چوہدری لیاقت صاحب کی پیروی کو تمام دوستوں کے اتحاد کو اور پیر نصیر کھگہ صاحب مفاہمت کو جنہوں نے اپنا نقصان کرکے منڈی کے معاملات نہائیت خوش اسلوبی سے حل کروائے۔

09/08/2026

*الحمدللہ! 🌾*

صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی پاکپتن *راؤ رفاقت علی خاں* نے اپنے آفس، دکان نمبر 1 پر معزز آڑھتی صاحبان کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔

*رحمت گل والا کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل* ہونے پر تمام آڑھتی صاحبان نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

یہ انجمن آڑھتیاں کے *اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون* کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ 🌾🤝

07/08/2026
03/08/2026

*ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا صاحب کی اللہ توکل، چوہدری یوسف کمیشن شاپ دوکان نمبر 64 پر آمد*

*ڈپٹی کمشنر صاحب کی تشریف آوری کا شکریہ*

03/08/2026

ہینڈ آؤٹ نمبر: 712
مورخہ: 30 جولائی 2026ء

پاکپتن ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے، جدید فلٹریشن پلانٹس عوام کو صحت بخش پانی کی فراہمی کے ساتھ آبی امراض کی روک تھام میں بھی مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں

*ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو غلہ منڈی پاکپتن میں قائم نئے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا*

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور منصوبے کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی سہولیات، پانی کی فراہمی کے نظام اور پلانٹ کی استعداد کا جائزہ لیا،

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فلٹریشن پلانٹ کو ہر وقت مکمل فعال رکھا جائے،

پانی کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ یقینی بنائی جائے اور پلانٹ کی بروقت دیکھ بھال و مینٹیننس پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ منڈی میں آنیوالے بیوپاریوں اور شہریوں کو مسلسل معیاری پینے کا صاف پانی میسر رہے

01/08/2026

📢
*پاکستان کسان اتحاد کا
*کولڈ سٹور کرایوں کے خلاف احتجاج*
*چوہدری رضوان اقبال - صدر پنجاب پاکستان کسان اتحاد کا اعلان
*تاریخ و وقت:*
*2 اگست بروز اتوار | صبح 11 بجے*
*مقام:* پریس کلب لاہور کے سامنے
*احتجاج اور پریس کانفرنس*
*قیادت:*
مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد
*خالد محمود کھوکھر صاحب* کی قیادت میں
*اہم ایجنڈا:*
پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران کولڈ سٹور کرایوں کے خلاف احتجاج کریں گے
اور پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں کولڈ سٹور کرایوں میں کمی کرانے کے لیے
*اگلے لائحہ عمل کا اعلان* کیا جائے گا۔
*مطالبہ:* کولڈ سٹور کرایوں میں فوری کمی کی جائے | کسانوں کے معاشی حقوق کا تحفظ کیا جائے

30/07/2026

ڈپٹی کمشنر پاکپتن جناب آصف رضا صاحب کی ہماری شاپ رحمان افضل کمیشن شاپ آمد۔
ہم ڈپٹی کمشنر صاحب کی محبتوں کے مشکور ہیں۔

29/07/2026

پاکپتن: ٹک ٹاکرز سمیت 15 افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

پاکپتن: اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر مُبینہ ہنگامہ آرائی اور سرکاری امور میں مداخلت کے معاملے پر تھانہ فرید نگر میں مقدمہ درج کر لیا گیا

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ٹک ٹاکر شازمہ مختار، صادق وٹو سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے

ایف آئی آر میں ملزمان کے خلاف سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں سرکاری ملازم کے فرائض میں مداخلت، توڑ پھوڑ، دھمکیاں اور دیگر الزامات شامل ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

Address

Pakpattan Punjab
Pakpattan
57400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak news update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share