you Asked

you Asked News

اگر رات کے وقت گرمی کی وجہ سے آپ کی نیند میں خلل واقع ہوا ہے تو کوشش کیجیے کہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے دن میں مت سوئیں...
05/08/2025

اگر رات کے وقت گرمی کی وجہ سے آپ کی نیند میں خلل واقع ہوا ہے تو کوشش کیجیے کہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے دن میں مت سوئیں کیونکہ گرمی میں دن کے وقت نہ سونا اس لیے بہتر ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے اگلی رات کو آپ کو سونے میں دشواری نہیں ہوتی۔

اوقات کار
گرم موسم میں آپ کا دل اپنی روز مرہ کی عادات کو بدلنے کو کرتا ہے مگر ایسا مت کیجیے کیونکہ ایسا کرنا آپ کی نیند کو متاثر کر سکتا ہے۔

روس کے ساحل کے نزدیک آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز...
30/07/2025

روس کے ساحل کے نزدیک آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز یو ایس جی ایس کے مطابق یہ زلزلہ بدھ کی صبح روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا سے 126 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں آیا اور اس کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں۔

یہ اب تک کے ریکارڈ کیے گئے طاقتور ترین زلزلوں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے مختلف علاقوں میں انتباہ جاری کیا گیا۔

30/07/2025
نئی تحقیق میں یہ کہا گیا ہے کہ روزانہ 7000 قدم چلنا آپ کے دماغ کو طاقت دینے اور آپ کو مختلف قسم کی بیماریوں سے نمٹنے میں...
29/07/2025

نئی تحقیق میں یہ کہا گیا ہے کہ روزانہ 7000 قدم چلنا آپ کے دماغ کو طاقت دینے اور آپ کو مختلف قسم کی بیماریوں سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ شاید عملی طور پر روزانہ 10 ہزار قدم کے ٹارگٹ کی نسبت زیادہ آسان ہے جسے ایک معیار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ تحقیق لانسٹ پبلک ہیلتھ کی جانب سے شائع ہوئی ہے۔ یہ تعداد صحت کے خطرناک مسائل بشمول کینسر، ڈمینشیا اور دل کے امراض کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کی بہتری کے لیے عملی طور پر یہ ریکارڈ رکھیں کہ وہ روزانہ کتنے قدم چلتے ہیں۔

صرف پیسے کا ہونا رزق نہیں نیک اولاد ،اچھا اخلاق اور مخلص دوست بھی رزق میں شامل ہیں حضرت علی علیہ السلام
26/07/2025

صرف پیسے کا ہونا رزق نہیں
نیک اولاد ،اچھا اخلاق اور مخلص دوست بھی رزق میں شامل ہیں
حضرت علی علیہ السلام

19/06/2025
انار بھی ایک بہترین غذائی انتخاب ہیں کیونکہ یہ مکمل غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔ انار کے سرخی مائل دانوں کے ایک کپ میں چار...
22/05/2025

انار بھی ایک بہترین غذائی انتخاب ہیں کیونکہ یہ مکمل غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔ انار کے سرخی مائل دانوں کے ایک کپ میں چار گرام پروٹین اور بہت سے پولی فینول فراہم کرتا ہے جو ڈاکٹروں کے مطابق دل کی صحت اور اینٹی آکسیڈنٹ عمل کے لیے بہت مفید ہے۔

امریکہ کے مایو کلینک کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق انار کا جوس صحت مند ہے اور یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس کے بیجوں میں موجود فائبر ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے اور پیٹ کو بھرنے کا احساس دینے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ جب کہ اس کے دانوں میں سرخ یا یاقوت رنگ دل اور اعصابی صحت سے منسلک اینتھوسیاننز، سوزش مخالف مرکبات کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید براں یہ کہ اس کا خوش ذائقہ ہونا اسے مختلف قسم کے سیلڈ اور میٹھے پکوانوں کا حصہ بناتا ہے۔

سمی وُڈ ہر دو ہفتے بعد کچھ اجنبی لوگوں کے ساتھ ایک خاص ملاقات کرتی ہیں جسے وہ ’کڈل پڈل‘ کا نام دیتی ہیں۔اس میں شامل سب ل...
16/05/2025

سمی وُڈ ہر دو ہفتے بعد کچھ اجنبی لوگوں کے ساتھ ایک خاص ملاقات کرتی ہیں جسے وہ ’کڈل پڈل‘ کا نام دیتی ہیں۔
اس میں شامل سب لوگ نرم گدوں اور کمبلوں کے درمیان آرام سے لیٹ کر ایک دوسرے کو دوستانہ انداز میں گلے لگاتے ہیں تاکہ سکون اور محبت کا احساس مل سکے۔
41 سالہ سمی بیڈفورڈ میں رہتی ہیں اور ایک پیشہ ور ’کڈل تھراپسٹ‘ ہیں۔ وہ نہ صرف گروپ میں بلکہ اکیلے افراد کو بھی گلے لگانے کی تھیراپی دیتی ہیں۔
سمی کا ماننا ہے کہ کسی کو گلے لگا کر آپ کو صرف اچھا ہی محسوس نہیں ہوتا بلکہ یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ جب آپ کسی کو گلے لگاتے ہیں تو آپ کے جسم میں سیروٹونن، یعنی خوشی کا ہارمون بڑھتا ہے۔ اسی طرح آکسیٹوسن بھی بڑھتا ہے جو محبت اور تعلق بنانے والا ہارمون ہوتا ہے۔
چھونے سے نہ صرف تناؤ پیدا کرنے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح کم ہوتی ہے بلکہ یہ ہمارے اعصابی نظام کو بھی متوازن کر سکتا ہے۔

سمی کے پاس آنے والے افراد اعصابی مسائل، پی ٹی ایس ڈی یا تنہائی کا شکار ہوتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ میری یہ سروس صرف عجیب و غریب مردوں کے لیے ہو گی، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ میرے پاس مختلف عمر کے مرد اور خواتین آتی ہیں۔‘

بیڈفورڈ کے 36 سالہ پیپ ویلیریو پچھلے چند ماہ سے سمی کی ’کڈل پڈل‘ میں شریک ہو رہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں: ’یہ باتوں کے بغیر شفا دینے والا عمل ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں کہ دوسرا شخص کس تکلیف سے گزر رہا ہے، آپ صرف اتنا جانتے ہیں کہ آپ کا لمس (ٹچ) اسے سکون دے رہا ہے۔‘

02/05/2025

Check out ✅️SYED ASAD ABBAS SHAH🚩’s video.

29/04/2025

Address

Pakpattan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when you Asked posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to you Asked:

Share