Shaam TV Network

Shaam TV Network Shaam TV Network is a web based channel which is registered from PAMERA and AJK Government..

Nisar Shabbir ShaamNisar Shabbir Shaam  N. S. Shaam Everyone
05/05/2025

Nisar Shabbir Shaam
Nisar Shabbir Shaam
N. S. Shaam
Everyone

22/08/2024
صدر  کرکٹ ایسوسی ایشن کوٹلی / سدھنوتی  زون خواجہ عرفان یوسف کرکٹ کی بہتری کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)خوا...
13/08/2024

صدر کرکٹ ایسوسی ایشن کوٹلی / سدھنوتی زون خواجہ عرفان یوسف کرکٹ کی بہتری کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

خواجہ عرفان یوسف نے حال ہی میں سپورٹس اسٹیڈیم پلندری میں اپنے زاتی اخراجات سے تین عدد کرکٹ پچز بنوائی ہیں، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

اسٹیڈیم کو بہتر کرنا ضروری ہے تا کہ کھلاڑی معیاری کھیل پیش کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں، (خواجہ عرفان یوسف)

مستقبل میں بھی اپنی بساط کے مطابق کرکٹ کی بہتری کے لیے کوشاں رہوں گا، (خواجہ عرفان یوسف)

پلندری ,(بیورو رپورٹ) ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے جملہ جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتا ہوںڈاکٹر محمد نجیب...
10/08/2024

پلندری ,(بیورو رپورٹ)
ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے جملہ جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتا ہوں
ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان ،
حکومت آزادکشمیر کی بے حسی اور نا اہلی کی وجہ سے ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں دھرنا دے کر بیٹھی ہے لیکن حکومت آزادکشمیر انکے مطالبات حل کرنے میں لیت ولال کا مظاہرہ کر رہی ہے
ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان

سابق وزیر حکومت اور نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نےصحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کے آزادکشمیر کے تمام اضلاع کی طرح ضلع سدھنوتی میں بھی ریونیو ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاھئے اور ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن کے جائز مطالبات پر فوری حل کرتے ہوئے ہوئے اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کرنے چاہئیے انہوں نے مزید کہا کےریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن کی ہڑتال 70دن سے جاری ہے حکومتی ٹیم کو بہت پہلے مزاکرات کرنے چاھئے تھے لیکن حکومتی بے حسی سمجھ سے بالاتر ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم رینونیو ایمپلائز آرگنائزیشن کے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت فی الفور رینونیو ایمپلائز آرگنائزیشن کے مطالبات منظور کرے تا کہ آزادکشمیر بھر میں معاملات معمول پر آسکیں ،حکومت آزادکشمیر عوامی ایشوز پر ڈیلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے...

Today's best photo 16-June-2024👄😍🍎🍗🌯🌮🍴🍿🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌         5   Actres  # jamilanagudu with   and  also known as   in   mov...
21/06/2024

Today's best photo 16-June-2024
👄😍🍎🍗🌯🌮🍴🍿
🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌









5
Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈

█▓▒F░O░L░L░O░W▒▓█ ┊┊┊▕▔╲▂▂▂╱▔▏╭━━╮╭┈╮ ╭┈╮╭━━╮╰╰╰┃▏╭╮ ╭╮▕┃╯╯╯┈┃ ┃▏┈┈▅┈┈▕┃ ┃┈┃ ┃▏┈╰┻╯┈▕┃ ┃┈┃ ╰█▓▒░M░E░▒▓█ a
21/06/2024

█▓▒F░O░L░L░O░W▒▓█
┊┊┊▕▔╲▂▂▂╱▔▏
╭━━╮╭┈╮ ╭┈╮╭━━╮
╰╰╰┃▏╭╮ ╭╮▕┃╯╯╯
┈┃ ┃▏┈┈▅┈┈▕┃ ┃
┈┃ ┃▏┈╰┻╯┈▕┃ ┃
┈┃ ╰█▓▒░M░E░▒▓█ a

07/06/2024

پلندری میں برینز مارکیٹنگ کے نام سے مارکیٹنگ کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

برینز مارکیٹنگ ہر طرح کے بزنس کے لیے مارکیٹنگ کی خدمات فراہم کرے گا ، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

افتتاحی تقریب میں شہر کی مشہور و معروف کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت ، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

برینز مارکیٹنگ کو پہلا پروجیکٹ سدھنوتی رئیل اسٹیٹ کی طرف سے دیا گیا ، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

سدھنوتی رئیل اسٹیٹ کے ماڈل ویلج کے پلاٹ برینز مارکیٹنگ کے دفتر سے 20 فیصد رعایت پہ حاصل کئے جا سکتے ہیں ، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

05/05/2024

سدھنوتی رئیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو اور معروف سماجی شخصیت سردار آصف خان کی طرف سے پلندری میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے مناظر شام ٹی وی نیٹ ورک پہ۔۔

30/04/2024

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کا مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار۔

دونوں رہنماؤں کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے عزت مآب ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہء سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام مرتب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال۔

وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورہء پاکستان کی دعوت کا اعادہ۔

پلک جھپکنے سے صرف آنکھوں کی نمی برقرار رکھنے میں ہی مدد نہیں ملتی بلکہ یہ عمل ہمارے لیے ایک اور وجہ سے بھی بہت اہم ہوتا ...
28/04/2024

پلک جھپکنے سے صرف آنکھوں کی نمی برقرار رکھنے میں ہی مدد نہیں ملتی بلکہ یہ عمل ہمارے لیے ایک اور وجہ سے بھی بہت اہم ہوتا ہے۔

جی ہاں واقعی سائنسدانوں نے پلکیں جھپکنے کی اہم وجہ دریافت کرلی ہے۔

امریکا کی روچسٹر یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ پلکیں جھپکنے سے ہمیں آنکھوں سے دکھائی دینے والے مناظر کی تفصیلات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پلکیں جھپکنے سے ہمارے دماغ کو کسی منظر کی مجموعی تفصیلات کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے لوگوں کی آنکھوں کی حرکات کو ٹریک کیا،جبکہ کمپیوٹر ماڈلز اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا۔

کیا اکثر آنکھ پھڑکنے پر ہمیں پریشان ہونا چاہیے؟

اس سے انہیں ہی سمجھنے میں مدد ملی کہ پلکیں جھپکنے سے ہماری آنکھوں کو کیا نظر آتا ہے۔

محققین کی جانب سے یہ جانچ پڑتال بھی کی گئی کہ مختلف مناظر میں انسانی آنکھ کس حد تک حساس ہوتی ہے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ جب کوئی فرد پلکیں جھپکتا ہے تو اس کے لیے مناظر میں بتدریج ہونے والی تبدیلی کو محسوس کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

آسان الفاظ سے اس عمل سے ہمیں اپنی آنکھوں کے سامنے موجود تفصیلات کو اکٹھا کرنے میں مدد ملتی ہے تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہم کیا دیکھ رہے ہیں۔

آنکھوں کو مسلنے کی عادت کے اثرات جانتے ہیں؟

اس عمل کے دوران پلکوں کی تیز حرکت سے آنکھوں کے اندرونی اعضا مؤثر انداز سے متحرک ہوتے ہیں، جس سے ہمارے دماغ کو ایک مختلف قسم کا بصری سگنل جاتا ہے۔

نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ پلکیں جھپکنا صرف آنکھوں کی نمی برقرار رکھنے والا سادہ عمل نہیں، بلکہ یہ تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیے بھی ضروری عمل ہے۔

محققین کے خیال میں یہ ایک ارتقائی عمل ہے۔

بار بار آنکھیں بند کرنے پر ہمیں مختلف رنگ کیوں نظر آتے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ بینائی کا نظام اردگرد کی تبدیلیوں کے حوالے سے بہت حساس ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید مزید بتایا کہ کسی کیمرے کے برعکس ہماری بینائی تصویر کے لیے صرف عدسے پر انحصار نہیں کرتی بلکہ وہ یہ دیکھتی ہے کہ تصویر کس طرح بدل رہی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئے۔

27/04/2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، ہالینڈ اور پنجاب کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی گئی

ہینی ڈی وریس نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کا امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈچ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت

نیدرلینڈز کے جدید زرعی طریقہ زراعت اور ٹیکنالوجیز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ مریم نواز شریف

فصلوں کی کاشت، آبپاشی کی تکنیک، اور زرعی مشینری جیسے شعبوں میں نیدرلینڈز سے تعاون کے خواہاں ہیں۔ مریم نواز شریف

پنجاب کی زرعی پیداوار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف

آبی وسائل کو بہتر طور پر منظم کرنے، سیلاب کو کم کرنے اور پانی کا معیار بہتر بنانے میں نیدرلینڈز کی ٹیکنالوجیکل مدد چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف

فلوریکلچر ، سبزیوں ، فصلوں کے معیار اور پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مریم نواز شریف

طلباء وفود کے تبادلے کو فروغ دینے اور مشترکہ تحقیقی پروگرام شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ مریم نواز شریف

پنجاب کے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو ترقی دینے اور فوسل فیول پر انحصار کم کرنے میں نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مریم نواز

Address

Palandri

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaam TV Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaam TV Network:

Share