Junaid Write's

Junaid Write's poetry and motivation writer
everything you do come back to you do good be good
(1)

24/08/2025
‏دشت میں پیاس بُجھاتے ہوئے  مر  جاتے  ہیں ہم   پرندے  کہیں  جاتے  ہوئے  مر  جاتے  ہیں ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہ...
20/08/2025

‏دشت میں پیاس بُجھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ہم پرندے کہیں جاتے ہوئے مر جاتے ہیں

ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

گھر پہنچتا ہے کوئی اور ہمارے جیسا
ہم تیرے شہر سے جاتے ہوئے مر جاتے ہیں

کس طرح لوگ چلے جاتے ہیں اُٹھ کر چُپ چاپ
ہم تو یہ دھیان میں لاتے ہوئے مر جاتے ہیں

اُن کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے
جو ہمیں زہر پِلاتے ہوئے مر جاتے ہیں

یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن
لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

ہم ہیں وہ ٹوٹی ہوئی کشتیوں والے تابش
جو کناروں کو ملاتے ہوئے مر جاتے ہیں

عباس تابش

Address

Palandri

Telephone

+923445042474

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Junaid Write's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share