SPC The official page of (SPC NEWS)is the largest social media page . Where breaking news of the day. Breaking news .

Anylies, interviews, and much more is broadcast
SPC believe in ethical journalism and adheres to the highest

16/08/2025

بریکنگ نیوز :تھانہ پولیس سہنسہ نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا // ملزم گرفتار اور آلہ قتل بھی برآمد // مزید تفصیلات دیکھئے اور سنئیے اس رپورٹ میں

Big shout out to my newest top fans! 💎Sadozai Khan, Misbah Hameed, Munib Khan, Mir Anwaar Hussain Khan, Amjid Malilk Amj...
15/08/2025

Big shout out to my newest top fans! 💎

Sadozai Khan, Misbah Hameed, Munib Khan, Mir Anwaar Hussain Khan, Amjid Malilk Amjid, Sardar Sohail Anwar, M Zaheer Adv, Sardar Masood Ahmed Khan, Irfan Hussain Irfan Hussain, Vicky Khan, Nisar Ahmed, Sardar Danish Khan, Kamran Khan, Amir Suduzai Khan, سردار پرویز انقلابی, Sardar Usman Khan, Gohar Akhlaq, Muhammad Azim, Muhammad Farhan

Drop a comment to welcome them to our community, fans

15/08/2025
15/08/2025

🎙️ 📌 ہیڈ لائن:15 اگست پلندری میں یوم سیاہ منایا گیا مزید تفصیلات دیکھئے اور سنئیے اس رپورٹ میں #شہداء

15/08/2025

آزادکشمیر/ راولاکوٹ میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا // رنگا رنگ افتتاحی تقریب // بیڈ منٹن ٹرافی کی تقریب رونمائی اورسنسنی خیز مقابلہ جات // مزید تفصیلات اس رپورٹ میں #شہداء

15/08/2025

بڑی خبر : پلندری پولیس کی منشیات فروشی کیخلاف بڑی کاروائیاں // بڑی مقدار میں چرس اور آئس برآمد // ملزمان گرفتار // مزید تفصیلات دیکھئے اور سنئیے اس رپورٹ میں

پاکستان فوج میں ’راکٹ فورس کمانڈ‘ کیوں بنائی جا رہی ہے؟پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 13 اگست کی شب، پاکستان کے 78وی...
14/08/2025

پاکستان فوج میں ’راکٹ فورس کمانڈ‘ کیوں بنائی جا رہی ہے؟
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 13 اگست کی شب، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی سے ایک روز قبل، ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج میں ایک نئی کمانڈ قائم کی جا رہی ہے جسے ’پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے مطابق یہ کمانڈ ’جدیدٹیکنالوجی سے لیس ہو گی‘ اور اسے ایک ’سنگِ میل‘ قرار دیا گیا ہے جو پاکستان کی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرے گی۔
اگرچہ وزیر اعظم شہباز شریف یا پاکستان فوج نے باضابطہ طور پر اس نئی فورس کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں لیکن مبصرین اور تجزیہ کار راکٹ فورس کے قیام کو پاکستان اور انڈیا کے مابین حالیہ جنگ کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے خیال میں یوکرین اور روس کی جنگ، اسرائیل اور ایران کی جنگ اور انڈیا اور پاکستان کے مابین حالیہ جنگ میں چھوٹے سے درمیانے رینج کے میزائل موثر ہتھیار ثابت ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں مئی میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب دلی کی جانب سے پہلگام میں مسلح شدت پسندوں کے ہاتھوں درجنوں سیاحوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے متعدد مقامات پر بمباری کی گئی۔ پاکستان انڈیا کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔
تاہم اس تنازع کے دوران پہلے پاکستان کی جانب سے انڈین فضائیہ کے لڑاکا طیارے گرانے کے دعوے کے بعد انڈیا نے 10 مئی کو راولپنڈی میں موجود نور خان ائیر بیس سمیت مختلف ائیر بیسز پر بیلسٹک میزائل داغے جس کے جواب بعد پاکستان نے بھی اپنے فوری ردعمل میں انڈیا کے اندر مختلف اہداف پر میزائل داغے-
پاکستان کا دعویٰ ہے کہ مئی میں فضائی حملے کے دوران انڈیا کے چھ فوجی طیارے مار گرائے گئے تھے
پاکستان نے موبائل لانچرز کے ذریعے فتح ون اور فتح ٹو میزائلوں سے انڈین ائیر بیسز اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا اور اس حملے بعد امریکہ نے دونوں ملکوں کے مابین جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کی حکومت کا دعویٰ تھا کہ اسلام آباد کی فوری موثر اور مہلک کارروائی جنگ بندی کا سبب بنی۔ دوسری جانب انڈیا کا دعویٰ ہے کہ دس مئی کی رات کو ہونے والے حملوں نے پاکستان کو جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔
تاہم اس تنازع کی روشنی میں مبصرین کے خیال میں فوج کی نظر میں درمیانے فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے والے یہ میزائل کم خرچ، مہلک اور فوری جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بیک وقت میزائل لانچر سے کئی میزائل لانچ کیے جا سکتے۔
راکٹ فورس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
تاہم ابھی تک پاکستان آرمی کی جانب سب سے کوئ تفصیل سامنے نہیں آئئ

انڈیا کی نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے؟انڈیا کی جانب سے کالعدم اور عل...
14/08/2025

انڈیا کی نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے؟
انڈیا کی جانب سے کالعدم اور علیحدگی پسند قرار دی گئی جماعت ’جموں کشمیر لبریشن فرنٹ‘ کے رہنما یاسین ملک کو گذشتہ برس انڈین عدالت نے انڈیا مخالف مسلح گروپوں کی فنڈنگ میں ملوث قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم اس معاملے کی تفتیش کرنے والی نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اب دلی کی عدالت میں یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی اپیل کی ہے۔
عدالت میں جمع کروائی گئی اپنی مختصر اپیل میں نینشل انوسٹیگیشن ایجنسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انڈیا مخالف مسلح گروپوں کی فنڈنگ کے کیس میں یاسین ملک کو سُنائی گئی سزا (دو بار عمر قید) ناکافی ہے، جسے بڑھا کر سزائے موت میں تبدیل کیا جائے۔
عدالت نے نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی کی اس درخواست پر یاسین ملک کو ایک ماہ کے اندر ردعمل دینے کی ہدایت کی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی نے 36 برس قبل ایک کشمیری پنڈت خاتون سرلا بھٹ کے اغوا اور قتل کے کیس میں بھی دوبارہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس تفتیش کے سلسلے میں ایجنسی کے اہلکاروں نے گذشتہ دنوں سرینگر میں یاسین ملک کی رہائش گاہ اور دیگر آٹھ ایسے مقامات پر چھاپے مارے گئے جو مبینہ طور پر ماضی میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سے وابستہ رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں موجود یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اُن کے شوہر کو پھانسی دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یاسین ملک کو نہ توعدالت میں پیش کیا جاتا ہے نہ دیگر قانونی حقوق دیے جا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں مشعال ملک نے بتایا کہ ’میری یاسین سے 22 فروری 2019 کی بعد کبھی بات نہیں ہوئی، اور پہلگام حملے کے بعد سے یاسین ملک کا اُن کی والدہ اور بہن سے بھی رابطہ نہیں ہو پایا۔‘
انھوں نے کہا کہ یاسین ملک پر سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں۔
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
’اب عدالت نے یاسین ملک کو ایک ماہ کے اندر اندر نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی کی اپیل پر ردعمل دینے کو کہا ہے، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ایسا ہو پائے گا یا نہیں۔ امکان یہی ہے کہ انھیں پھانسی دے دی جائے گی کیونکہ یہ سیاسی کیسز ہیں۔‘
اُن کا الزام ہے کہ یسین ملک کو آن لائن سماعت کے دوران بھی مکمل طور پر نہیں سُنا جاتا اور اُن کی آواز بند کر دی جاتی ہے۔
’جموں کورٹ نے یاسین ملک کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم سکیورٹی کا بہانہ بنا کر انھیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔، انھیں قانونی حقوق حاصل نہیں ہیں۔‘
انڈین حکام نے سنہ 1990 کے ایک اور کیس پر بھی دوبارہ تفتیش کا آغاز کیا ہے، یہ وہ کیس ہے جس میں ماضی یاسین ملک کو بارہا قید اور رہا کیا جاتا رہا ہے۔
یاسین ملک پر الزام ہے کہ انھوں نے 1990 میں انڈین فضائیہ کے اہلکاروں پر اُس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ سرینگر کے مضافاتی علاقے راولپورہ میں بس کا انتظار کر رہے تھے۔ اس واقعے میں چار اہلکار ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
اس حملے کی تفتیش انڈین نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی نے کی اور حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ ’25 جنوری 1990 کی صبح موٹرسائکل پر سوار جن تین افراد نے ایئرفورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، اُن میں لبریشن فرنٹ کے یاسین ملک، جاوید میر اور مشتاق لون شامل تھے۔‘
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کی منصوبہ سازی میں لبریشن فرنٹ کے پانچ دیگر کارکن بھی شامل تھے۔
یاسین سمیت سمیت ان آٹھوں افراد کو گذشتہ تین دہائیوں کے دوران کئی مرتبہ قید میں رکھا گیا، تاہم ٹھوس شواہد نہ ملنے کے باعث انھیں ہر بار رہا کر دیا گیا۔ تاہم اب یہ معاملہ دوبارہ زیر تفتیش ہے۔

13/08/2025

🎙️ 📌 ہیڈ لائن:پلندری میں جشنِ آزادی تقریبات کا آغاز — ریلی، ظہرانہ اور دعائیہ تقریب کی اہتمام // شہداء کی فیملیز کیلئے پر تکلف ظہرانہ // مرکزی جامع مسجد میں جشن آزادی تقریب // ملکی قومی سلامتی کیلئے دعائیں/ مزید تفصیلات دیکھئے اور سنئیے اس رپورٹ میں #شہداء

Address

13 Broom Crescent
Palandri
S602SS

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SPC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share