Media Cell BNP Awami Panjgur

Media Cell BNP Awami Panjgur This is the official page of BNP Awami Media Cell, where all the updates & Activities of BNP Awami will be shared.

05/06/2024
19/05/2024

پنجگور میں ہفتے میں دو روز بارڈر کی بندش کو مسترد کرتے ہیں، جیرک اور چیدگی بارڈر پر منظم منصوبہ بندی کے تحت پیکج سسٹم چلانے کیلئے اتوار کے روز بارڈر کو بند کیا جارہا ہے تاکہ ایک مہینے میں پانچ ہزار گاڑیاں پیکج کے ذریعے چلائے جائیں، یہ منصوبہ غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے بی این پی عوامی اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف بارڈر بچاؤ تحریک کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

ضلعی ترجمان بی این پی عوامی

بی این پی عوامی کے ضلعی ترجمان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتے میں دو روز بارڈر کو بند کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پنجگور سمیت مکران کے عوام کا ذریعہ معاش ہے اس سے لاکھوں گھروں کے چولہے جل رہے ہیں اس لیے بارڈر کے معاملات میں کوتاہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اتوار اور جمعہ کے روز بارڈر کی بندش سے پنجگور کے غریب نادار اور مفلس لوگوں کا ایک ٹرپ مشکل سے تین مہینے بعد آجائے گا جو کہ پنجگور کے عوام کے ساتھ بڑا ظلم ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اس سے پہلے روزانہ سیکڑوں گاڑیوں کو بنا نمبر کے پیکج کے تحت بارڈر پر چلایا جا رہا ہے جس سے لوگوں کے ٹرپ مہینے سے بڑھ کر دو مہینے تک پہنچ گئے تھے اس کے علاوہ سی پیک روڈ پر بونستان اے لیکر چودہ چوک تک دن دہاڑے لوگوں سے بھتہ خوری کی جارہی ہے اب ایک نئے منصوبے کے تحت پیکج کیلئے الگ دن مخصوص کیا جارہا ہے تاکہ آسانی کے ساتھ پیکج ذریعے جیرک اور چیدگی بارڈر میں سیکٹروں گاڑیاں اضافی گزارے جاسکیں اس عمل میں ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکومت اور اس کے نام نہاد علاقائی حواری برابر کے شریک ہیں بی این پی عوامی کا بارڈر کے معاملے کو لیکر شروع سے یہی موقف تھا کہ بارڈر پر ہر شہری کو کاروبار کا حق ہے کیونکہ اس علاقے میں بارڈر کے علاوہ روزگار کے دیگر ذرائع ناپید ہیں اب بارڈر کو جمعہ اور اتوار کو بند کرکے غریب عوام کا گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے اس عمل کو روکنے کیلئے بی این پی عوامی گاڑی مالکان، ڈرائیور حضرات اور بارڈر سے روزگار حاصل کرنے والے لاکھوں لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر اس عمل کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے تیار ہے تاکہ پنجگور کے کاروباری حضرات کو ان کا جائز حق مل سکے۔

ضلعی ترجمان بی این پی عوامی پنجگور

دو مہینے پہلے 2024 میں ایم پی اے بننے والے رحمت صالح نے 2021 میں وفاقی حکومت سے چیدگی، گچک آواران روڈ کو منظور کروا کر ت...
16/05/2024

دو مہینے پہلے 2024 میں ایم پی اے بننے والے رحمت صالح نے 2021 میں وفاقی حکومت سے چیدگی، گچک آواران روڈ کو منظور کروا کر تاریخ رقم کردی ہے پاکستان کے سارے ایم این اے اور ایم پی اے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ صرف وزیر اعظم شہباز شریف سے ایک ملاقات کیا نا پروپوزل پیش کیا گیا نا بجٹ پیش کرنے ضرورت پیش آئی نا کابینہ کی منظوری لینی پڑی صرف ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم کو سلام کیا گیا اور 28 ارب روپے کی لاگت میں آواران چیدگی روڈ منظور ہوا۔۔

14/05/2024

بدلتا ہے رنگ آسمان کیا کیا

13/05/2024

راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ کے خصوصی فنڈز اور وسیع وژن سے شہید نواب اکبر خان بگٹی چوک پنجگور میں اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

Address

Chitkan Panjgur
Panjgur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Cell BNP Awami Panjgur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category