Rahshoon News راہشون نیوز

Rahshoon News راہشون نیوز Rahshoon News راہشون نیوز

01/08/2025

پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے اسٹاف جاسم ولد عبدالمالک سکنہ گرمکان کا موٹر سائیکل کو نامعلوم افراد لے اڑے پولیس رپورٹ درج کرنے سے انکاری
متاثر کا بیان

السلام علیکم میں عبدالعزیز، نیشنل پارٹی کا ایک پُرانا، وفادار اور سچا کارکُن ہوں۔ ہم پندرہ سے بیس سالوں سے اس پارٹی سے م...
01/08/2025

السلام علیکم
میں عبدالعزیز، نیشنل پارٹی کا ایک پُرانا، وفادار اور سچا کارکُن ہوں۔ ہم پندرہ سے بیس سالوں سے اس پارٹی سے مخلصی کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے کبھی کسی دوسری پارٹی کا رُخ نہیں کیا، ہمیشہ نیشنل پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ہر موقع پر قربانی دی، ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم تھامے رکھا۔

ہمیں تقریباً سات، آٹھ سال ہو چکے ہیں کہ ہم مسلسل درخواست دے رہے ہیں کہ ہمیں کمبے دیے جائیں۔ ہمیں بارہا یقین دہانیاں کرائی گئیں، بار بار وعدے کیے گئے، مگر آج تک ہمیں ایک بھی کمبہ نہیں دیا گیا۔ ہمیں صرف نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ہمارے ہمسائے، جو ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں، اُنہیں ہم نے خود نیشنل پارٹی میں شامل کروایا، ہم نے پارٹی کے لیے انہیں قائل کیا، انہیں پارٹی کے قریب لایا۔ مگر آج وہ بھی ہمارے ساتھ محرومی میں شریک ہیں۔ نہ ہمیں کچھ ملا، نہ ہمارے ان ہمسایوں کو۔ ان کے ساتھ بھی ناانصافی ہوئی ہے، اور یہ وہی لوگ ہیں جنہیں آپ کی ہدایت پر پارٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

میررحمت صالح صاحب!
ہم آپ سے ہاتھ جوڑ کر، دل سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری سنیں۔ ہم کچھ اور نہیں مانگ رہے، صرف اپنے وہ سات سے آٹھ کمبے مانگ رہے ہیں جن کے ہم حقدار ہیں ,

01/08/2025

راہشون ٹیم کی رات گئے رپورٹنگ — ٹیچنگ ہسپتال پنجگور: کروڑوں فنڈز کے باوجود "خدا کے آسرے" پر!

راہشون نیوز کی ٹیم نے رات گئے اچانک پنجگور کے واحد ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا — جو دس لاکھ کی آبادی کا آخری سہارا ہے — مگر جو حالت نظر آئی، وہ کسی فعال طبی مرکز کی نہیں، بلکہ کسی قدیم ویرانے یا ہڑپہ کے آثارِ قدیمہ کی یاد دلا رہی تھی۔

یہ وہی ہسپتال ہے جس کیلئے ہر سال کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کیے جاتے ہیں، لیکن عملاً یہاں نہ ادویات دستیاب ہیں، نہ ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی ہے، اور نہ ہی بنیادی طبی سہولیات میسر ہیں۔ ہسپتال کی عمارت شکستہ، وارڈز ویران، اور مریض بے یار و مددگار نظر آئے۔

عام طور پر ایسے حالات کے لیے ہم سیاسی قیادت کو الزام دیتے ہیں، لیکن راہشون کی ٹیم سمجھتی ہے کہ اصل قصوروار ہم عوام خود ہیں۔ کیونکہ:

ہم نے کبھی اپنی ووٹ کی طاقت کو صحت، تعلیم یا امن و امان سے جوڑا ہی نہیں۔

ہم نے کبھی ہسپتال کی بہتری کو اپنا مطالبہ نہیں بنایا، نہ ہی کسی لیڈر سے سوال کیا کہ عوامی فنڈز کہاں خرچ ہو رہے ہیں۔

ہم نے سیاسی پارٹیوں سے سولر پنکھے، نوکریوں کے جھوٹے وعدے اور وقتی فوائد مانگے، مگر بنیادی انسانی حقوق کی بات کبھی نہ کی۔

ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کی موجودہ حالت صرف انتظامیہ یا سیاستدانوں کی ناکامی نہیں — یہ ہمارے اجتماعی شعور کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔

راہشون ٹیم تمام شہریوں، سماجی کارکنوں، اور صحافتی برادری سے اپیل کرتی ہے کہ آئیں! اب ہم صحت جیسے بنیادی حق کے لیے سوال اٹھائیں، آواز بلند کریں، اور ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔

31/07/2025

تلاش گمشدگی
میرا اصل آٹھویں جماعت کا ریزلٹ کارڈ دو لوکل بینک چالان بنام صفی اللہ ولد برکت علی سکنہ سراوان خدابادان پنجگور ایک لوکل کاپی ڈی سی پنجگور روڑ سے بازار کے درمیاں گر کر کہیں گم ہو گئے ہیں جس کسی کو ملے اس نمبر پر مطلع کریں
03350544202
یا حاجی ناصر میڈیکل پہنچا دیں
شکریہ

31/07/2025

کھلی کچہری کے بعد ایک شخص اغواء تین اور واقعات میں شہری نقدی موبائل فون موٹر سائیکل سے محروم کردئیے گئے ہیں جس میں ٹرمینل ، خدابادان مواچ چوک ، چتکان پل واقع شامل ہیں

31/07/2025

پنجگور رخشاں پل کے قریب نامعلوم مُسلح موٹر سائیکل سوار نے النعیم ٹرانسپورٹ کویٹہ کے منیجر محمد مراد جان کو موٹر سائیکل موبائل ودیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا

منشیات کی ناسور نے پنجگور کے سماجی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے ' منشیات فروشی میں پنجگور کے پولیس کے کچھ کارندوں کا ملوث ہون...
31/07/2025

منشیات کی ناسور نے پنجگور کے سماجی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے ' منشیات فروشی میں پنجگور کے پولیس کے کچھ کارندوں کا ملوث ہونا اس نظام کے لئے ایک المیہ سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار پنجگور پروم کے سماجی شخصیت حسن امام شمبے زئی نے اپنے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا انھوں نے مزید کہا کہ منشیات کے ناسور نے ہمارے نوجوان نسل کو زہنی اور سماجی پستگی کی انتہاء تک پہنچا دیا ہے منشیات کی سر عام دستیابی اور پولیس کے کچھ کارندوں کی منشیات فروشی سے بھتہ طلب کرنا اور ان کی سرپرستی کرنا نظام کے منہ پر تماچہ ہے جن کا کام معاشرے میں برائی کا خاتمہ کرنا ہو وہ برائی کی سرپرستی کریں تو یہ ایک المیہ سے کم نہیں پولیس کے زمہ دار افیسراں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پولیس میں موجوڈ کالی بھیڑیوں کے خلاف ایکشن لیں جو منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہے ہیں

30/07/2025

سانحہ مستونگ میں شعیب انور انکے اہلیہ کے قتل کے حوالے سے مقتول شعیب انور کے والد استاد انور انکی والدہ انکے کمسن بچے رضوان شعیب مہران شعیب بختاور شعیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے بیٹے کو لڑکی کے بھائی صمد فتح سوتیلی بھائی شاہ ولی چچا حسین ولی چچا نے شہید کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان انکے خلاف کاروائی کرے

30/07/2025

سماجی رہنما عادل ارباب کچھ خوش قسمت مسلمانوں کی طرف سے وشبود سے تعلق رکھنے والے انتہائی غریب گھرانے کو تمام ضروری راشن و کپڑے جوتے چادر کمبل و دیگر تمام ضروریات کے ساز و سامان دے رہے ہیں یاد رہے کہ اس گھرانے کا سربراہ بے روزگاری کی وجہ سے زہنی مریض بن کر منٹل ہوچکا ہے دن رات ایک زندہ لاش کی طرح لیٹا ہوا ہے ان کے بڑے بیٹے گونگا اور بڑی بیٹی بھی گونگی ہے دو مزید چھوٹے بچے ہیں اور ان گھرانے کو رفاحاجت کے لیے کوئی بلوچی واش روم نہیں ہے جس کی وجہ خاص کر خواتین کو پیشاب و وضو کرانے میں انتہائی تکلیف کا سامنا ہے اگر کوئی اللہ والا ان گھرانے کی پردہ پوشی کے لیے بلوچی واش روم بنا لیں تو اللہ پاک قیامت کے روز ان کی پردہ پوشی فرما ہیں گے جزاک اللہ خیرا

اس طرح کی مزید انسانیت کی خدمات کے لیے سماجی کارکن عادل ارباب رابطہ و ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر 03342371314

30/07/2025

چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر پنجگور عبداکبیر زرکون کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں کمانڈنٹ رائفل پنجگور سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ہوئی تھیں کھلی کچہری میں پنجگور کے مختلف طبقہ فکر وسیاسی سماجی شخصیت نے شرکت کی انہوں نے پنجگور کے امن وامان کی بحالی بارڈر میں بے ضابطگی آئے روز اسٹیکرز کی مختلف بہانوں مختلف نام سے بلاک کرنےاداروں سے عدم رابطہ لوگوں کو روزگار سے محروم کرنے کی مخالفت و بارڈری معاملات کو ضلعی انتظامیہ کی حوالگی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کا خاتمہ ہسپتال اسکولوں کی بحالی مسلح جتھوں کے خلاف کاروائی سیاسی و دیگر لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی بند کرنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ٹرانسفر کا مطالبہ کیا سیاسی جماعتوں نے اداروں سے مایوسی کا اظہار کیا
کھلی کچہری میں نیشنل پارٹی ، بی این پی عوامی جمعیتِ علمائے اسلام جماعت اسلامی سول سوسائٹی پی پی کی نمائندگی نظر نہیں آیا

30/07/2025

پنجگور چتکان میں مسلح افراد نے شعیب ولد مجید کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا

Address

Panjgur Balochistan
Panjgur

Telephone

+923342371167

Website

نیوز Rahshoon News

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahshoon News راہشون نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rahshoon News راہشون نیوز:

Share