WUAD

WUAD Wuad Media

پنجگور (راہشون): پنجگور کے تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دہشت گردوں کا چھپایا ...
03/10/2026

پنجگور (راہشون): پنجگور کے تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دہشت گردوں کا چھپایا گیا بارودی مواد معصوم بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
اطلاعات کے مطابق 8 سے 10 سال کی عمر کے 5 بچے ایک گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے، جہاں انہیں ایک درخت کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے چھپایا گیا غیر پھٹا دھماکہ خیز مواد (UXO) ملا۔ بچے اسے اٹھا کر لے آئے اور پتھروں سے مارنے لگے، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہو گیا۔
اس افسوسناک واقعے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے کوئٹہ (KCI) منتقل کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اندازے کے مطابق، مذکورہ دھماکہ خیز مواد دہشت گردوں نے N-85 روڈ پر آئی ای ڈی (IED) نصب کرنے کے مقصد سے چھپایا، تاہم بدقسمتی سے مقامی آبادی کے معصوم بچے اس کا نشانہ بن گئے۔

*جنوبی بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں،نوجوانوں کے لیے صحت مند اور تعمیری ماحول کی فراہمی کا عملی اقدام*سیکیورٹی فورسز ج...
02/10/2026

*جنوبی بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں،نوجوانوں کے لیے صحت مند اور تعمیری ماحول کی فراہمی کا عملی اقدام*

سیکیورٹی فورسز جنوبی بلوچستان میں نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان سرگرمیوں سے نوجوانوں میں جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کے فروغ کے ساتھ مثبت رجحانات کو بھی تقویت مل رہی ہے۔

*سیکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریاں اور جرگوں کاانعقاد،عوامی مسائل کا فوری حل*سیکیورٹی فورسز ج...
02/10/2026

*سیکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریاں اور جرگوں کاانعقاد،عوامی مسائل کا فوری حل*

سیکیورٹی فورسز جنوبی بلوچستان بھر میں عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے باقاعدگی سے جرگوں اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہے، جہاں عوام کے مسائل براہِ راست سنے اور حل کیے جاتے ہیں۔ اب تک سیکڑوں جرگوں کے ذریعے متعدد اہم مسائل باہمی مشاورت سے حل کیے جا چکے ہیں، جس سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

*سیکیورٹی فورسز کے جنوبی بلوچستان میں قائم خدمت مراکز، عوام کے خدمت کی عملی مثال*جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی ہر...
02/10/2026

*سیکیورٹی فورسز کے جنوبی بلوچستان میں قائم خدمت مراکز، عوام کے خدمت کی عملی مثال*

جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی ہر چیک پوسٹ پر قائم خدمت مراکز عوام کو فوری اور ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ مسافروں کے لیے طعام و قیام اور مریضوں کے لیے بنیادی طبی امداد کا انتظام ان مراکز کو عوامی خدمت کی عملی مثال بناتا ہے۔

*سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد*سیکیورٹی فورسز جذبہ خدمتِ ...
02/10/2026

*سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد*

سیکیورٹی فورسز جذبہ خدمتِ انسانیت کے تحت جنوبی بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے، جہاں مرد، خواتین اور بچوں کو مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

02/10/2026

*پنجگور کے دو نڈر محافظوں کو سلام*

پنجگور کے دو نڈر آفیسر، آئی جی ایف سی ساؤتھ جناب ظفر اقبال صاحب اور کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نادر مہی الدین صاحب، ہم آپ دونوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جس طرح جناب ظفر اقبال صاحب نے پنجگور میں امن، کاروبار اور روزگار کے لیے تاریخی خدمات سرانجام دیں، آج اسی مشن کو کمانڈنٹ نادر مہی الدین صاحب اسی جذبے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسی لیے آج پنجگور بدل رہا ہے۔

آج پنجگور کا بچہ بچہ خود کو آزاد سمجھ رہا ہے، کیونکہ اسے وہ فورم دیا گیا ہے کہ وہ بلا خوف اور بلا جھجک اپنی بات کر سکے۔ پہلے یہاں صرف سیاستدان عوام کے ساتھ گیم کرتے تھے، عوام کو اداروں سے دور رکھ کر اپنے مفادات حاصل کرتے تھے۔

لیکن آج پنجگور ایف سی کیمپ کم اور عوامی خدمت مرکز زیادہ نظر آتا ہے، اور اس کی وجہ ان دو نڈر آفیسرز کی دن رات کی محنت ہے۔ آج ہم اپنے آپ کو ایک محفوظ ماحول میں پاتے ہیں۔

اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ آج کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نادر مہی الدین صاحب خود بازار میں عوام کے درمیان گھوم رہے تھے، لوگوں سے کھل کر مل رہے تھے اور ان کے مسائل سن رہے تھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجگور کے عوام کا اعتماد اپنے محافظوں پر بحال ہو چکا ہے اور انشاء اللہ یہ اعتماد اسی طرح قائم و دائم رہے گا۔

*1. یہی اصل تبدیلی ہے:* جب محافظ بازار میں عوام کے ساتھ مل رہا ہو تو سمجھو خوف کا راج ختم اور امن کا راج شروع ہو گیا ہے۔

*2. سیاست سے خدمت تک کا سفر:* پہلے عوام صرف نعروں میں تھی، آج عوام فیصلوں میں شامل ہے، یہی وہ تبدیلی ہے جس کا پنجگور کو سالوں سے انتظار تھا۔

انجمن تاجران پنجگور رجسٹرڈ بلوچستانکمانڈنٹ برگیڈیئر نادر محی الدین کا چتکان بازار کا تفصیلی دورہ، تاجروں کے مسائل سنے، م...
02/10/2026

انجمن تاجران پنجگور رجسٹرڈ بلوچستان
کمانڈنٹ برگیڈیئر نادر محی الدین کا چتکان بازار کا تفصیلی دورہ، تاجروں کے مسائل سنے، متاثرہ دکاندار کی مالی معاونت
انجمن تاجران پنجگور کے کمیٹی صدر فرید احمد، نائب صدر لال دوست شعیب، دیگر کمیٹی ممبران اور تاجر برادری کے نمائندوں نے کمانڈنٹ پنجگور برگیڈیئر نادر محی الدین کے ہمراہ چتکان بازار کی مختلف مارکیٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر کمانڈنٹ برگیڈیئر نادر محی الدین نے تاجر برادری سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور مشکلات غور سے سنیں اور مختلف مارکیٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مچھلی مارکیٹ کا بھی دورہ کیا جہاں حالیہ آتشزدگی سے متاثرہ جوتوں کے دکاندار محمد نظر سے ملاقات کی، دکان میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور متاثرہ تاجر کو حوصلہ دیا۔
کمانڈنٹ برگیڈیئر نادر محی الدین نے تاجر برادری کے تعاون سے متاثرہ دکاندار کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی اور یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ کے ذریعے اعلیٰ سطح پر مزید مالی امداد کے حصول کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر صدر انجمن تاجران پنجگور فرید احمد نے کمانڈنٹ کو گھڑی چوک، سونار گلی، مچھلی مارکیٹ، سبزی منڈی، گوشت مارکیٹ اور دیگر تجارتی علاقوں کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں BSDI یا پرواز فاؤنڈیشن کے تعاون سے دو، تین اہم گلیوں میں ٹف ٹائل یا پختہ سڑک کی تعمیر کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔
برگیڈیئر نادر محی الدین نے سبزی منڈی اور مچھلی منڈی سمیت مختلف مارکیٹوں کا جائزہ لیا اور تاجروں سے براہِ راست ان کے مسائل اور ضروریات معلوم کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ مچھلی منڈی، گوشت مارکیٹ اور اسحاق مٹھائی والے گلی میں فائبر شیڈز سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کام شروع کروانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
دورے کے دوران صدر انجمن تاجران فرید احمد نے بکرا منڈی سے رخشان ندی تک مواچھ چوک پل اور سڑک کے جاری منصوبے میں تاخیر کی بھی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام کی سست روی کے باعث عوام اور تاجر برادری کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا منصوبے کو جلد مکمل کیا جانا ضروری ہے۔
تاجر برادری نے پنجگور میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ تاجر بلاخوف اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔
دورے کے دوران کمانڈنٹ پنجگور برگیڈیئر نادر محی الدین نے پارکنگ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ بازار کی ضروریات اور عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بہتر منصوبہ بندی اور ترقیاتی اسکیمیں مرتب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ پنجگور بازار میں نمایاں، مثبت اور دیرپا تبدیلی لائی جا سکے۔
انجمن تاجران پنجگور نے کمانڈنٹ برگیڈیئر نادر محی الدین کے بازار کے دورے، تاجروں کے مسائل سننے، متاثرہ دکاندار کی مالی معاونت اور بازار کی بہتری کے لیے تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے پنجگور کے تجارتی مراکز میں مزید بہتری آئے گی۔
ترجمان
انجمن تاجران پنجگور

01/10/2026

🌳 سعید آباد پبلک پارک عوام اور فیملیز کے لیے کھول دیا گیا

الحمدللہ! کمانڈنٹ پنجگور رائفلز کے دورے اور خصوصی ہدایات کے بعد سریکوران میں واقع پبلک پارک سعید آباد کو عوام اور بالخصوص فیملیز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ 👨‍👩‍👧‍👦🌿

پارک کی مزید مرمت، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کاموں کے لیے سول انتظامیہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، تاکہ یہ جگہ آنے والے دنوں میں ایک خوبصورت، صاف ستھرا اور معیاری تفریحی مقام بن سکے۔

عوام کے لیے یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ امید ہے کہ پارک کی بہتری کے ساتھ ساتھ شہری بھی اس کی صفائی اور خوبصورتی کا خیال رکھیں گے۔

کمانڈنٹ پنجگور رائفلز کا عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے یہ اقدام قابلِ تحسین ہے۔ 🤝🌹

*کمانڈنٹ پنجگور کا چتکان بازار کا دورہ**کمانڈنٹ پنجگور* نے آج *چتکان* بازار کا دورہ کیا اور مقامی دکانداروں اور شہریوں س...
01/10/2026

*کمانڈنٹ پنجگور کا چتکان بازار کا دورہ*
*کمانڈنٹ پنجگور* نے آج *چتکان* بازار کا دورہ کیا اور مقامی دکانداروں اور شہریوں سے ملاقات کی۔ مقامی افراد نے کمانڈنٹ پنجگور کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے دورے کو سراہا۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
دورے کے دوران کمانڈنٹ پنجگور نے حالیہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آتشزدگی میں مکمل طور پر جل جانے والی ایک دکان کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ دکاندار کو دکان کی دوبارہ تعمیر اور کاروبار بحال کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔
اس طرح کے عوام دوست اقدامات مقامی آبادی کے ساتھ خیرسگالی، تعاون اور اعتماد کے فروغ کا عملی اظہار ہیں۔

01/10/2026

Address

Panjgur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WUAD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share